اسٹارٹ اپ انڈیا کے دس سال مکمل ہونے کے پروگرام کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 16th, 01:30 pm

آج ہم سب یہاں ایک بہت ہی خاص موقع پر جمع ہوئے ہیں ۔ میں اپنے سامنے ایک نئے اور ترقی پذیر ہندوستان کا مستقبل دیکھ رہا ہوں جس میں ‘نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے’ کے اس موقع پر ، اسٹارٹ اپ کے بانیوں اور اختراع کاروں کا یہ گروپ شامل ہے۔ ابھی مجھے اسٹارٹ اپس کی دنیا کے کچھ لوگوں کو ، ان کی کچھ کامیابیوں کو ، ان کے تجربات کو دیکھنے اور کچھ ساتھیوں کو سننے کا موقع ملا ۔ زراعت ، مالیاتی ٹکنالوجی، موبلٹی سیکٹر ، صحت اور پائیداری کے شعبے میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس ، آپ کے خیالات صرف مجھے ہی نہیں بلکہ سب کو متاثر کرنے والے ہیں ۔ لیکن میرے لیے جو چیز زیادہ اہم ہے وہ آپ کا اعتماد اور آپ کے عزائم ہیں جنہوں نے مجھے متاثر کیا ۔ آج 10 سال پہلے وگیان بھون میں 500 سے 700 نوجوانوں کے ایک گروپ نے یہ پروگرام شروع کیا تھا ، رتیش یہاں بیٹھے ہیں، تب یہ ان کی شروعات تھی۔ اور ان نئے لوگوں کے تجربے کو سن کر جو اس وقت اسٹارٹ اپ کی دنیا میں قدم رکھ رہے تھے، اور مجھے ایک بیٹی یاد آتی ہے جو کارپوریٹ کی دنیا میں اپنی نوکری چھوڑ کر اسٹارٹ اپ کی طرف جا رہی تھی ۔ تو نوکری چھوڑنے کے بعد وہ اپنی ماں سے ملنے کولکتہ گئی اور اس نے اپنی ماں کو بتایا کہ میں نے نوکری چھوڑ دی ہے ، تو ماں نے کہا ، کیوں ؟ یہ سب اس نے اس دن وگیان بھون میں بیان کیا تھا، اس لیے اس نے کہا نہیں ، ابھی میں ایک اسٹارٹ اپ شروع کرنا چاہتی ہوں ، اس لیے اس کی ماں نے اسے جو بتایا تھا ، اس نے بیان کیا تھا ، اس نے کہا تھا-سروناش، تم تباہی کی راہ پر کیوں جا رہی ہو ۔ اسٹارٹ اپس کے بارے میں یہ سوچ ہمارے ملک میں تھی اور جہاں سے ہم آج پہنچے ہیں ، آج وگیان بھون سے بھارت منڈپم میں جگہ نہیں ہے ، اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اس ایک ہفتے میں دوسری بار ملک کے نوجوانوں سے ملنے کا موقع مل رہا ہے۔ ابھی تو 12 جنوری کو یوم نوجوان کے موقع پر میں ڈھائی گھنٹے تک ملک بھر سے تقریباً 3000 نوجوانوں کو سن رہا تھا اور ان کے ساتھ بیٹھا تھا ۔ اور آج مجھے آپ سب کی بات سننے اور اپنے ملک کے نوجوانوں کو ، ان کی طاقت کو دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان وزیراعظم اسٹارمر

July 24th, 04:20 pm

سب سے پہلے، میں وزیر اعظم اسٹارمر کے گرمجوشی سے استقبال کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ آج ہمارے تعلقات کا ایک تاریخی دن ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ کئی برسوں کی محنت کے بعد آج دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو اکٹھا کرنے والے عالمی سربراہی اجلاس وویز کے ایڈوائزری بورڈ کی میٹنگ کی صدارت کی

February 07th, 11:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے WAVESکے ایڈوائزری بورڈ کے ایک وسیع اجلاس کی صدارت کی۔ وویز ایک عالمی سربراہی اجلاس ہے جو تفریح، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کی دنیا کو یکجا کرتا ہے۔

جکارتہ، انڈونیشیا میں شری سناتن دھرم آلائم کے مہا کمبھ شیگم کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

February 02nd, 02:45 pm

عزت مآب صدر پرابوو، مروگن ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین پا ہاشم، منیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر کوبالن، تمل ناڈو اور انڈونیشیا کے معززین، پجاری اور آچاریہ، بھارتیہ تارکین وطن کے اراکین، انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے ہمارے تمام دوست جو اس مبارک موقعکا حصہ ہیں اور تمام کاریگر بھائیوں کو جنہوں نے اس روحانی اور شاندار مندر کو حقیقت بنایا!

جناب نریندر مودی کاجکارتہ، انڈونیشیا میں شری سناتن دھرم الائم کے مہا کمبھ شیگم کے دوران اظہار خیال

February 02nd, 02:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جکارتہ، انڈونیشیا میں شری سناتن دھرم الائم کے مہا کمبھ شیگم کے دوران اظہار خیال کیا۔ انہوں نے عزت مآب صدر پرابوو سوبیانتو، مروگن ٹیمپل ٹرسٹ کے چیئرمین پا ہاشم، مینیجنگ ٹرسٹی ڈاکٹر کوبالن، تمل ناڈو اور انڈونیشیا کے معززین، پجاریوں اور آچاریوں، بھارتیہ تارکین وطن کے اراکین، انڈونیشیا کے تمام شہریوں ،دوسری ممالکجو اس مبارک موقع کا حصہتھے اور تمام باصلاحیت فنکار جنہوںنے اس شاندار اور روحانی مندر کو حقیقت میں تبدیل کردیا ،انہیں تہنیت پیش کی۔

وزیر اعظم نے اتحاد کے اختراعی مقابلے میں فاتحین کے ساتھ ساتھ شرکاء کو بھی مبارکباد دی

February 08th, 09:59 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2021 میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منعقد کئے گئے اتحاد کے اختراعی مقابلے میں فاتحین کے ساتھ ساتھ شرکاء کو بھی مبارکباد پیش کی۔