جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات
June 17th, 12:36 am
دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال ایک دوسرے کے ممالک کے باہمی دوروں کے بعد ہندوستان -برطانیہ تعلقات میں آنے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور ‘ویژن- 2035’ کے تمام اہم شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ ان شعبوں میں تجارت اور اقتصادی ترقی، دفاع اور سلامتی، موسمیاتی اقدامات اور سبز توانائی، ٹیکنالوجی اور اختراع، نیز تعلیم اور عوامی روابط شامل ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے‘جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے’ (سی ای ٹی اے) کے جلد نافذ العمل ہونے کی امید ظاہر کی۔وزیراعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر عالمی رہنماؤں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا
June 10th, 11:50 pm
وزیراعظم نے مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھیجنے پر عالمی رہنماؤں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ان مبارکبادیوں سے بے حد متاثر ہو کر انہوں نے کہا کہ بھارت کی خدمت کرنا اور ملک کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔عوام کے بھروسے کو اپنی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ وہ 'وِکْسِت بھارت' کے خواب کو سچ کرنے، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امیدوں کو پورا کرنے اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اور بھی زیادہ لگن اور محنت سے کام کریں گے۔وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات
June 04th, 09:56 pm
برطانیہ کی وزیرخارجہ محترمہ ویٹی کوپر نے آج ہندوستان کے وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کا کنیسٹ سے خطاب
February 25th, 08:20 pm
اس معزز ایوان کے سامنے پیش ہونا میرے لیے بڑے اعزاز اورفخر کی بات ہے۔ میں یہاں ہندوستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ ایک قدیم تہذیب کے نمائندے کے طور پر دوسری قدیم ثقافت سے خطاب کر رہا ہوں۔ میں اپنے ساتھ 1.4 بلین ہندوستانیوں کی مبارکباد اور دوستی، احترام اور شراکت داری کا پیغام لایا ہوں۔وزیر اعظم کا اسرائیلی پارلیمنٹ-کنیسٹ سے خطاب
February 25th, 08:00 pm
کنیسٹ پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال کنیسٹ کے اسپیکر عالی جناب امیر اوہانہ نے کیا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم عالی جنا ب بنجامن نیتن یاہو، قائد حزب اختلاف عالی جناب یائر لیپڈ اور اسپیکر اوہانہ نے وزیر اعظم کے خطاب سے پہلے پلینری میں بات کی اور ہندوستان اسرائیل تعلقات کے لیے مضبوط دو طرفہ حمایت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم 16 فروری کو انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 کا افتتاح کریں گے
February 15th, 02:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 فروری 2026 کو شام 5 بجے بھارت منڈپم، نئی دہلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو 2026 کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم سے رولز رائس کے سی ای او کی ملاقات
February 11th, 10:24 pm
رولز رائس کے سی ای او جناب ٹیوفن ایرگن بلجک نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جناب مودی نے کہا-‘‘ہم ہندوستان میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھانے اور اپنے اختراعی اور متحرک نوجوانوں کے ساتھ شراکت داری کے لیے رولز روائس کے جوش و جذبے کا خیرمقدم کرتے ہیں’’۔بھارت-برطانیہ مشترکہ بیان
October 09th, 03:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر برطانیہ کے وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے 08-09 اکتوبر 2025 تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا ۔ وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی تھا جس میں کاروبار اور تجارت کے محکمہ کے وزیر اور بورڈ آف ٹریڈ کے صدر پیٹر کائل ، اسکاٹ لینڈ کے کے وزیر ڈگلس الیگزینڈر ایم پی ، سرمایہ کاری کے وزیرجناب جیسن اسٹاک ووڈ اور 125 سی ای اوز ، کاروباری افراد ، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور ثقافتی رہنما شامل تھے ۔نتائج کی فہرست: برطانیہ کے وزیر اعظم کا دورہ ہندوستان
October 09th, 01:55 pm
ہند-برطانیہ کنیکٹیویٹی اینڈ انوویشن سنٹر کا قیام۔وزیر اعظم نے برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب کیر اسٹارمر کا بھارت میں پہلے سرکاری دورے پر خیرمقدم کیا
October 08th, 12:21 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم،عزت آب کیئر اسٹارمر کا بھارت میں ان کے تاریخی پہلے دورے پر گرمجوشی سے خیرمقدم کیا، جو برطانیہ کی اب تک کے سب سے بڑی تجارتی وفد کے ساتھ آئے ہیں۔وزیر اعظم نے جناب سوراج پال کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
August 22nd, 09:41 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب سوراج پال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تمل ناڈو کے توتوکُڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم کے خطاب کامتن
July 26th, 08:16 pm
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد ، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
July 26th, 07:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ متعدد شعبوں میں تاریخی منصوبوں کا ایک سلسلہ جو علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، لاجسٹک کارکردگی کو فروغ دے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، جناب مودی نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت اور بہادر جانبازوں کو سلام اور ملک کے لیے قربانی دینے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم 26-27 جولائی کو تمل ناڈو کا دورہ کریں گے
July 25th, 10:09 am
اپنے برطانیہ اور مالدیپ کے دورے سے واپس آنے کے فوراً بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 جولائی کوتقریباً رات 8 بجے کے توتیکورن، تمل ناڈو میں عوامی تقریب میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کو وقف کریں گے۔وزیر اعظم نے برطانیہ کے شاہ عزت مآب چارلس –سوم سے ملاقات کی
July 24th, 11:00 pm
وزیر اعظم نے شاہ برطانیہ کی صحت یابی اور شاہی فرائض کی بحالی پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم اور شاہ چارلس-سو م نے صحت اور پائیدار زندگی سے متعلق امور پر جس میں آیوروید اور یوگا اور ان کے فوائد کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم اور برطانیہ کے وزیر اعظم نے ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی
July 24th, 07:38 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیر اعظم جناب کیئر اسٹارمر نے آج ہندوستان اور برطانیہ کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی، جو تاریخی ہند-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) پر دستخط کے بعد منعقد ہوئی۔ دونوں ممالک سے صحت، دواسازی، جواہرات و زیورات، آٹوموبائل، توانائی، مینوفیکچرنگ، ٹیلی کام، ٹیکنالوجی، آئی ٹی، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل اور مالیاتی خدمات کے شعبوں سے سرکردہ صنعتکار اس ملاقات میں موجود تھے۔ یہ تمام شعبے دونوں ملکوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔بھارت – برطانیہ وژن 2035
July 24th, 07:12 pm
بھارت اور برطانیہ کے وزرائے اعظم نے 24 جولائی 2025 کو لندن میں اپنی میٹنگ کے دوران نئے بھارت-برطانیہ وژن 2035 کی توثیق کی جو کہ ایک احیاء شدہ شراکت کی مکمل صلاحیت کو واشگاف کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ یہ اولوالعزم اور مستقبل پر مرکوز معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی ترقی، خوشحالی اور تیز رفتار عالمی تبدیلی کے وقت ایک خوشحال، محفوظ اور پائیدار دنیا کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان وزیراعظم اسٹارمر
July 24th, 04:20 pm
سب سے پہلے، میں وزیر اعظم اسٹارمر کے گرمجوشی سے استقبال کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ آج ہمارے تعلقات کا ایک تاریخی دن ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ کئی برسوں کی محنت کے بعد آج دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
July 24th, 04:00 pm
میں دل سےآپ کا بہت بہت شکرگزار ہوں اس استقبال کے لئے،شاندار اعزاز کے لیے اور چیکرس میں آج ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں اور بھارت اور برطانیہ مل کر ایک نئی تاریخ کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔وزیراعظم کی برطانیہ کے وزیراعظم سے ملاقات
July 24th, 03:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23-24 جولائی 2025 کو برطانیہ کے اپنے سرکاری دورے کے دورے پر آج برطانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب سر کیئر اسٹارمرسےملاقات کی۔ بکنگھم شائر کے چیکرز میں برطانیہ کے وزیر اعظم کی ملکی رہائش گاہ پہنچنے پر وزیر اعظم سٹارمر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوبدو ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی۔