کابینہ نے ون نیشن ون سبسکرپشن کو منظوری دی (او این او ایس )

November 25th, 08:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے علمی تحقیقی مضامین اور جریدوں کی اشاعت تک ملک بھر میں رسائی فراہم کرنے کے لیے ایک نئی سنٹرل سیکٹر اسکیم ، ون نیشن ون سبسکرپشن کو منظوری دے دی ہے ۔ اس اسکیم کا انتظام ایک سادہ ، صارف دوست اور مکمل طور پر ڈیجیٹل عمل کے ذریعے کیا جائے گا ۔ یہ مرکزی حکومت کے سرکاری اعلی تعلیمی اداروں اور آر اینڈ ڈی لیبارٹریوں کے لیے ون نیشن ون سبسکرپشن کی سہولت فراہم کرے گی ۔