ٹی وی 9 سمٹ 2026 میں وزیراعظم کے خطاب کا اصل متن
March 23rd, 08:30 pm
گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے ایک دو بار ٹی وی 9 بھارت ورش دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ عام طور پر بھی آپ کا جنگوں اور میزائلوں پر بہت زیادہ فوکس ہوتا ہے اور آج کل تو آپ کو مواد کی حد سے زیادہ فراہمی ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے ممالک ٹی وی 9 کو کافی زیادہ مواد دینے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن سنجیدگی سے دیکھا جائے تو آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ بے مثال اور نہایت ہی تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان، آج ٹی وی-9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ آج اس سمٹ میں آپ سب ’انڈیااینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سمٹ کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ٹی وی 9 نیٹ ورک سمٹ سے خطاب
March 23rd, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’انڈیا اینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر منعقدہ ٹی وی 9 سمٹ سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کی غیر معمولی اور نہایت سنگین صورتحال کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ٹی وی 9 نیٹ ورک کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہاکہ ’’آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ غیر معمولی اور نہایت تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان ٹی وی 9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ٹی وی 9 کانکلیو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 26th, 08:55 pm
میرے پرانے وقتوں میں جنگ پر جانے سے پہلے بہت زور سے بگل بجایا جاتا تھا، بڑے بڑے بگل بجائے جاتے تھے تاکہ جانے والا تھوڑا پرجوش ہو جائے، شکریہ داس! ٹی وی نائن کے تمام ناظرین اور یہاں موجود آپ سب کو میرا سلام… میں اکثر ہندوستان کے تنوع کے بارے میں بات کرتا ہوں۔ یہ تنوع ٹی وی نائن کے نیوز روم اور آپ کی رپورٹنگ ٹیم میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔ ٹی وی نائن کے پاس کئی ہندوستانی زبانوں میں میڈیا پلیٹ فارم ہیں۔آپ ہندوستان کی متحرک جمہوریت کے نمائندے بھی ہیں۔ میں مختلف ریاستوں، مختلف زبانوں میں ٹی وی نائن میں کام کرنے والے تمام صحافی ساتھیوں اور آپ کی تکنیکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے نیوز9 گلوبل سمٹ سے خطاب کیا
February 26th, 07:50 pm
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹی وی 9 کی رپورٹنگ ٹیم ہندوستان کے تنوع کی نمائندگی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے کثیر لسانی خبروں کے پلیٹ فارموں نے ٹی وی 9 کو ہندوستان کی متحرک جمہوریت کا نمائندہ بنا دیا ہے۔