مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سنٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 30th, 11:53 am
گڈی پاڑ-ویاچیا آنی نوین ورشاچیہ آپلیہ سروانا آتشے منہ پوروک شوبھیچھا!پروگرام میں موجود پرم پوجنیہ سرسنگھ چالک جی ،ڈاکٹر موہن بھاگوت جی ، سوامی گووند گری جی مہاراج ،سوامی اودھیشانند گری جی مہاراج ،مہاراشٹرکے مقبول وزیراعلی دیویندرفڑنویس جی ،مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی ،داکٹر اویناش چندر اگنی ہوتری جی ،دیگر قابل احترام شخصیات اور موجود سبھی سینئرساتھی ،راشٹریگیہ کے اس مبارک رسم میں آج مجھے یہاں آنے کی خوش نصیبی حاصل ہوئی ہے ۔آج چیترشکل پرتی پدا کا یہ دن انتہائی خاص ہے ۔آج سے نوراتری کا مقدس تہوار شروع ہورہاہے ۔ملک کے الگ الگ حصوں میں آج گڑی -پڑوا،اگادی اور نوریہہ کاتہوار بھی منایاجارہاہے ۔آج بھگوان جھولے لال جی اور گروانگد دیوجی کا اوترن دیوس بھی ہے ۔یہ ہمارے لیے باعث تحریک اور انتہائی قابل احترام ڈاکٹر صاحب کے یوم پیدائش کا موقع بھی ہے ۔اور اسی سال راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے شاندار سفرکے 100سال بھی پورے ہورہے ہیں ۔آج اس موقع پر مجھے اسمرتی مندر جاکر پوجیہ ڈاکٹر صاحب اور پوجیہ گروجی کوخراج عقیدت پیش کرنے کا شرف حاصل ہواہے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ناگپور میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا
March 30th, 11:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ناگپور، مہاراشٹر میں مادھو نیترالیہ پریمیم سینٹر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے چیترا شکلا پرتپدا کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جو مقدس نوراتری تہوار کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس دن کی خاصیت پر زور دیا کہ ملک بھر میں گڑی پڑوا، اگادی، اور نوریہہ جیسے تہوار بھی آج منائے جا رہے ہیں۔مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں تلسی پیٹھ پروگرام میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 27th, 03:55 pm
میں چترکوٹ کی مقدس سرزمین کو ایک بار پھر سلام کرتا ہوں، میری خوش قسمتی ہے کہ آج پورے دن میں مجھے الگ الگ مندروں میں پربھو شری رام کے درشن کا موقع ملا اور سنتوں کا آشیرواد بھی ملا ہے۔ خاص طور پر جگد گرو رام بھدراچاریہ جی سے جو محبت ملتی ہے، وہ مجھے شدت جذبات سے مغلوب کردیتی ہے۔ تمام قابل احترام سنتوں، مجھے خوشی ہے کہ آج اس مقدس مقام پر مجھے جگد گرو جی کی کتاب کے اجراء کا موقع ملا ہے۔ اشٹا دھیائی بھاشیہ ، رامانند چاریہ چریتم، اور بھگوان کرشن کی راشٹر لیلا، یہ سبھی گرنتھ بھارت کی عظیم علمی روایت کو مزید تقویت بخشیں گے۔ میں ان کتابوں کو جگد گرو جی کے آشیرواد کا ایک اور روپ مانتا ہوں۔ آپ سبھی کو میں ان کتابوں کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔PM addresses programme at Tulsi Peeth in Chitrakoot, Madhya Pradesh
October 27th, 03:53 pm
PM Modi visited Tulsi Peeth in Chitrakoot and performed pooja and darshan at Kanch Mandir. Addressing the gathering, the Prime Minister expressed gratitude for performing puja and darshan of Shri Ram in multiple shrines and being blessed by saints, especially Jagadguru Rambhadracharya. He also mentioned releasing the three books namely ‘Ashtadhyayi Bhashya’, ‘Rambhadracharya Charitam’ and ‘Bhagwan Shri Krishna ki Rashtraleela’ and said that it will further strengthen the knowledge traditions of India. “I consider these books as a form of Jagadguru’s blessings”, he emphasized.