وزیر اعظم نے بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
January 26th, 11:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔PM Modi arrives in Bhutan for a two-day state visit
November 11th, 10:42 am
PM Modi arrived in Bhutan a short while ago. His two-day visit seeks to strengthen the special ties of friendship and cooperation between the two countries. The PM was given a warm welcome by Prime Minister of Bhutan Mr. Tshering Tobgay at the airport.بھوٹان روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
November 11th, 07:28 am
میں 11 سے 12 نومبر 2025 تک مملکت بھوٹان کے دورے پر رہوں گا۔وزیر اعظم نریندر مودی 11-12 نومبر 2025 کو بھوٹان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
November 09th, 09:59 am
پی ایم مودی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 11-12 نومبر 2025 تک بھوٹان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیر اعظم بھوٹان کے بادشاہ محترم جگمے کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم بھوٹان کے چوتھے بادشاہ محترم جگمے سنگے وانگچک کی 70ویں یوم پیدائش کی تقریبات اور گلوبل پیس پریئر فیسٹیول میں بھی شرکت کریں گے۔PM Modi expresses gratitude to world leaders for birthday wishes
September 17th, 03:03 pm
The Prime Minister Shri Narendra Modi expressed his gratitude to the world leaders for greetings on his 75th birthday, today.وزیر اعظم نے بھوٹان کے وزیر اعظم کے شری رام جنم بھومی مندر دورے کا خیرمقدم کیا
September 06th, 08:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وزیر اعظم ٹوبگے اور ان کی اہلیہ کو ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر میں پوجا کرتے ہوئے دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا، ’’پربھو شری رام کی مورتیاں دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوت اور ترغیب فراہم کرتی ہیں۔‘‘وزیر اعظم نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 07:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم کی بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات
April 04th, 01:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس کے پہلو بہ پہلو بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب(ایچ ای ) جناب شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔ہم بھارت اور بھوٹان کے درمیان منفرد اور تاریخی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعظم
February 21st, 07:16 pm
بھوٹان کے وزیر اعظم، عزت مآب شیرنگ توبگے کےسؤل لیڈرشپ کانکلیو میں کیے گئے خطاب کو سراہتے ہوئے، جناب نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور بھوٹان کے درمیان منفرد اور تاریخی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہم پُرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے ہندوستان کے چھہترویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد دینے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
January 26th, 05:56 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی مبارکبادوں اور خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔’گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس‘ پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے: وزیر اعظم
October 21st, 08:08 pm
بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے کی گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس میں سواری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی بھارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔بھوٹان بھارت کا ایک ازحد خاص دوست ہے اور ہمارا باہمی تعاون آئندہ وقتوں میں مزید بہتر ہوتا رہے گا
October 21st, 07:27 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹانی وزیر اعظم تشیرنگ توبگے سے ملاقات کی اور کہا کہ بھوٹان بھارت کا ایک ازحد خاص دوست ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا
August 15th, 09:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
June 30th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔وزیر اعظم اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے قائدین کا دورہ
June 08th, 12:24 pm
لوک سبھا انتخابات 2024 کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزراء کی کونسل کی تقریب حلف برداری کا اہتمام 09 جون 2024 کو کیا جائے گا۔ اس موقع پر، بھارت کے ہمسایہ اور بحر ہند کے خطے میں واقع ممالک کے قائدین کو مہمان ذی وقار کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔گلتسیون جیٹسن پیما وانگ چک مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا افتتاح
March 23rd, 08:58 am
حکومت ہند نے دو مرحلوں میں 150 بستروں والے گلتسیون جیٹسن پیما وانگ چک مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیرمیں مدد کی ہے۔ ہسپتال کاپہلا مرحلہ ایک 22 کروڑ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھااوریہ 2019 سے کام کر رہا ہے۔ 119 کروڑ روپے کی لاگت سے 12ویں پانچ سالہ منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، دوسرے مرحلے کی تعمیر 2019 میں شروع کی گئی تھی، اور اب مکمل ہو چکی ہے۔وزیر اعظم بھوٹان پہنچ گئے
March 22nd, 09:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 22 سے 23 مارچ 2024 تک بھوٹان کے سرکاری دورے کے لیے آج پارو پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان اعلیٰ سطح کے مستقل تبادلوں کی روایت اور حکومت کی طرف سے پڑوسی پہلے کی پالیسی پر زور دینے کے سلسلے میں ہے۔وزیر اعظم کا بھوٹان کا دورہ (21سے22 مارچ 2024)
March 22nd, 08:06 am
دورے کے دوران، وزیر اعظم شاہ بھوٹان عزت مآب جگمے کھیسر نامگیل وانگچک اور بھوٹان کے چوتھے شاہ عزت مآب جگمے سنگے وانگچک کے ساتھ ؎ ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب شیرنگ ٹوبگے سے بھی بات چیت کریں گے۔وزیر اعظم نے عزت مآب تشیرینگ ٹوبگے اور پی ڈی پی کو بھوٹان میں پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی
January 09th, 10:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عزت مآب تشیرنگ ٹوبگے اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو بھوٹان میں پارلیمانی انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی ۔بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
July 06th, 01:10 pm
بھوٹان کے وزیر اعظم جناب شرینگ ٹوبگے نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان خصوصی دوستانہ مراسم میں مزید اضافہ کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔