وزیراعظم نے چندر شیکھر آزاد کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
July 23rd, 08:22 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج چندر شیکھر آزاد کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر آزاد کی بے خوف بہادری اور غیر متزلزل حب الوطنی کو ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی تاریخ میں ایک باوقار مقام حاصل ہے۔وزیراعظم نے لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
July 23rd, 08:12 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی ایک عظیم شخصیت کے طور پر لوک مانیہ تلک نے قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کیا اور نسل در نسل لوگوں کو عوامی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔وزیراعظم نے عظیم انقلابی منگل پانڈے جی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
July 19th, 10:55 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج عظیم انقلابی منگل پانڈے جی کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی جرأت و بہادری سے بھرپور زندگی آج بھی ہر بھارتی کے دل کو فخر سے سرشار کرتی ہے اور ان کی شجاعت کی داستان ملک کی ہر نسل کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 06th, 06:47 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی امت بھائی شاہ، گجیندر سنگھ شیخاوت، مغربی بنگال کے پُرجوش وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رکن اور ہم جیسے لاکھوں کارکنوں کے لیے باعثِ تحریک جناب ماکھن لال جی، بی جے پی کے ریاستی صدر جناب شومک بھٹاچاریہ، یہاں موجود عوامی نمائندگان، دیگر معزز شخصیات، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے 125ویں یوم پیدائش پر مجمع سے خطاب کیا
July 06th, 06:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ویڈیو پیغام کے ذریعے ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ پہلے سے طے شدہ سفری پروگرام کی وجہ سے اپنی ذاتی طورپر غیر موجودگی کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے اس اہم موقع کے لیے جغرافیائی تقسیم کو ختم کرنے میں ڈیجیٹل رابطے کی قابل ذکر طاقت پر زور دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے میں اس تاریخی پروگرام میں آپ کے ساتھ شامل ہو رہا ہوں۔وزیر اعظم نے جناب رام ولاس پاسوان جی کو خراج عقیدت پیش کیا
July 05th, 12:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے معاشرے کے محروم اور کمزور طبقوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ۔ عوامی اور قومی خدمت میں ان کی لگن کے لیے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔وزیرِ اعظم کا سوامی وویکانند کے یومِ وصال پر خراجِ عقیدت
July 04th, 01:50 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج سوامی وویکانند کے یومِ وصال پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیر اعظم نے ہُول دیوس کے موقع پر بہادر جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا
June 30th, 06:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہُول دیوس کے موقع پر سِدو-کانہو، چند-بھیرَو اور پھولو-جھانو جیسے بہادر جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے غیر ملکی حکمرانی کے ظلم کے خلاف ثابت قدمی سے مزاحمت کی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی وقار اور عزت کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد اور قربانی کی داستان ملک کے عوام کے دلوں میں ہمیشہ نئی توانائی پیدا کرتی رہے گی۔وزیر اعظم نے ویر ساورکر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کیا
May 28th, 09:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویرساورکر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کیا، اور ان کی شجاعت، حب الوطنی اور سماجی اصلاح میں ان کے تعاون کے لیے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے گجرات کے سومناتھ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو صمیم قلب سے خراج عقیدت پیش کیا
May 11th, 03:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے سومناتھ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کو دل کی گہرائی سے خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیر اعظم نے چھترپتی شیواجی مہاراج کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا
February 19th, 08:48 am
چھترپتی شیواجی مہاراج کی جینتی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دور اندیش رہنما ، غیر معمولی منتظم ، اسٹریٹجک مفکر اور سوراج کےعلمبردارکو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیراعظم نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا
February 11th, 10:19 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب نریندرمودی نے کہا کہ اقدار سے جڑے ہوئے ان کے اصول اور خیالات ملک کی ہر نسل کے لیے مشعل راہ بنے رہیں گے ۔وزیر اعظم نے بابائے قوم، مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
January 30th, 10:41 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بابائے قوم، مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ باپو نے ہمیشہ سودیشی پر زیادہ زور دیا جو ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل بھارت کے ہمارے عزم کا بنیادی ستون بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ان کی شخصیت اور ان کے کام ہمیشہ ملک کے عوام کو فرض کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔”وزیر اعظم نے بھارت رتن ڈاکٹر ایم جی رام چندرن کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
January 17th, 10:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت رتن ڈاکٹر ایم جی رام چندرن (ایم جی آر) کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے ویلونچیار کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
January 03rd, 08:16 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج رانی ویلو نچیار کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے رانی ویلو نچیار کو شجاعت اور فوجی مہارت کی علامت قرار دیتے ہوئے بھارت کے سب سے بہادر سورماؤں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا۔وزیر اعظم نے ساوتری بائی پھولے کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا
January 03rd, 08:07 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ساوتری بائی پھولے کو آج ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا، جن کی زندگی خدمت اور تعلیم کے ذریعہ معاشرے کے تغیر کے لیے وقف تھی۔وزیر اعظم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، طاقت ، انصاف ، اتحاد کو اجاگر کرنے والے سنسکرت سبھاشتم شیئرکیا
December 30th, 10:10 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہی کے دن30 دسمبر 1943 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ذریعےپورٹ بلیئر میں بے مثال ہمت اور بہادری سے ترنگا لہرانے کے تاریخی موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے ’سدیو اٹل‘ پر جناب اٹل بہاری واجپئی جی کو خراج عقیدت پیش کیا
December 25th, 11:21 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی جی کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر ان کے میموریل ’سدیو اٹل‘ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ اٹل جی کی زندگی عوام اور ملک کی خدمت کے لیے وقف تھی اور وہ ملک کے عوام کو ہمیشہ ترغیب فراہم کرتے رہیں گے۔وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کو خراج عقیدت پیش کیا
December 25th, 08:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی اچھی حکمرانی اور قوم کی تعمیر کے لیے وقف کر دی ۔ انہیں نہ صرف ایک ماہر تقریر کے طور پر بلکہ ایک پرجوش شاعر کے طور پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ان کی شخصیت ، کام اور قیادت ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے رہنمائی کا کام کرتی رہے گی ۔وزیراعظم نے سابق وزیراعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
December 23rd, 09:39 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وز اعظم بھارت رتن آنجہانی چودھری چرن سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جناب مودی نے کہا’’انہوں نے اپنی زندگی سماج کے محروم طبقات کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے وقف کر دی۔ ملک کی تعمیر میں ان کی خدمات کو ایک شکر گزار قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔’’