راجیہ سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 05th, 05:35 pm
میں یہاں صدرجمہوریہ کے خطاب پرشکریہ کااظہار کرنے کے لئے آیا ہوں۔ایوان بالا-راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب
February 05th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان بالا-راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ کی تحریک کی حمایت میں اپنے جذبات کا اظہار کرنا ان کی خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں وہ تیز رفتار پیش رفت کررہا ہے، جس میں ہر شعبے اور سماج کے تمام طبقوں میں تبدیلی نظر آتی ہے، کیونکہ ملک بڑی تیزی کے ساتھ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ صدر نے ان موضوعات کو حساسیت اور وضاحت کے ساتھ پیش کیا۔پارلیمنٹ کے مانسون سیشن 2025 کے آغاز کے موقع پردیئے گئے وزیر اعظم کے بیان کا متن
July 21st, 10:30 am
مانسون جدت اور تازگی کی علامت ہے اور اب تک موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ملک میں موسم بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہا ہے، زراعت کے لیے فائدہ مند موسم ہونے کی اطلاعات ہیں اور بارش کسانوں کی معیشت، ملکی معیشت، دیہی معیشت اور یہی نہیں ہر خاندان کی معیشت میں بہت اہم ہوتی ہے۔ مجھے اب تک کی معلومات کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں جو پانی کے ذخائر ہوئے ہیں اس میں اس بار تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے دنوں میں ملکی معیشت کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل وزیر اعظم مودی کا خطاب
July 21st, 09:54 am
وزیر اعظم مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے خطاب کیا۔ اپنے تبصرے میں، انہوں نے خوفناک پہلگام قتل عام کا ذکر کیا اور پاکستان کے کردار کو بے نقاب کرنے میں بھارت کی سیاسی قیادت کی متحد آواز کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل انڈیا خصوصاً یو پی آئی کے عالمی سطح پر اعتراف کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نکسلزم اور ماؤ واد کے اثرات کم ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے آپریشن سندور کی بھی ستائش کی۔انتیس جون2025 کو ’من کی بات‘ کی 123 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 29th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔۔۔ آپ سب کو سلام۔ اس وقت آپ سبھی کو یوگا کی توانائی اور ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ کی یادوں سے بھرے ہوں گے۔ اس بار بھی 21 جون کو ملک اور دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ میں حصہ لیا۔ کیا آپ کو یاد ہے، یہ 10 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اب، ان 10 برسوں میں، یہ تقریب ہر گزرتے سال کے ساتھ عظیم الشان ہوتی جا رہی ہے۔ یہ اس کا بھی اشارہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں یوگا کو اپنا رہے ہیں۔ ہم نے اس بار ’یوگا ڈے‘ کی بہت سی پرکشش تصاویر دیکھی ہیں۔ وشاکھاپٹنم کے ساحل پر تین لاکھ لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کیا۔ وشاکھاپٹنم سے ہی ایک اور حیرت انگیز منظر سامنے آیا۔۔۔ دو ہزار سے زیادہ آدیواسی طالب علموں نے 108 منٹ تک 108 سوریہ نمسکار کیے۔ تصور کریں کہ کتنا نظم و ضبط، کتنی لگن رہی ہوگی! ہمارے بحری جہازوں پر بھی یوگا کی ایک شاندار جھلک دیکھی گئی۔ تلنگانہ میں تین ہزار معذور ساتھیوں نے ایک ساتھ یوگا کیمپ میں حصہ لیا۔