مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 17th, 11:20 am
مدھیہ پردیش کے گورنر منگوبھائی بٹیل ،یہاں کے مقبول وزیراعلیٰ جناب موہن یادو جی،مرکز میں میری ساتھ بہن ساوتری ٹھاکر جی،ملک کے کونے کونے سے اس پروگرام کا حصہ بن رہے سبھی مرکزی وزیر،ریاستوں کے گورنر ،ریاستوں کے وزیراعلیٰ ،اسٹیچ پر موجود دیگر سبھی تجربہ کار اور ملک کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاداور افتتاح کیا
September 17th, 11:19 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے دھار میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دھار بھوج شالہ کی قابل احترام ماں ، علم کی دیوی ، واگ دیوی کے قدموں میں سر جھکا کر آشیرواد لیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھگوان وشوکرما کا یوم پیدائش ہے ، جو مہارت اور تخلیق کے دیوتا ہیں ، جناب مودی نے بھگوان وشوکرما کو سلام پیش کیا ۔ انہوں نے ان لاکھوں بھائیوں اور بہنوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو اپنی کاریگری اور لگن کے ذریعے ملک کی تعمیر میں مصروف ہیں ۔یو ای آر۔ 11 اور دوارکا ایکسپریس وے کے دہلی سیکشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 17th, 12:45 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی جی، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ جی، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا جی، یونین کونسل میں میرے ساتھی، اجے ٹمٹا جی، ہرش ملہوترا جی، دہلی اور ہریانہ کے ممبران پارلیمنٹ،موجود وزرا،دیگر عوامی نمائندے، اورمیرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11,000 کروڑ روپے کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
August 17th, 12:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روہنی، دہلی میں تقریباً 11,000 کروڑ روپے کی مشترکہ لاگت کے دو بڑے نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مقام کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے کا نام’دوارکا‘ ہے اور یہ پروگرام روہنی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جنم اشٹمی کے تہوار کے جذبے کو اجاگر کیا اور اس اتفاق کا ذکرکیا کہ وہ خود دوارکادھیش کی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ پورا ماحول بھگوان کرشن کے جوہر سے گہرا ہو گیا ہے۔گجرات کے داہود میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 26th, 11:45 am
گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو جی، حکومت گجرات کی کابینہ کے میرے تمام ساتھیوں، اراکین پارلیمنٹ، ایم ایل اے، اوردیگر تمام معززین اور داہود کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے داہود میں24,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
May 26th, 11:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے داہود میں 24000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 مئی کی خاص اہمیت ہے کیوں کہ اس دن انہوں نے پہلی بار 2014 میں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا ۔ انہوں نے گجرات کے لوگوں کی غیر متزلزل حمایت اورآشیرواد کا اعتراف کیا ، جنہوں نے انہیں ملک کی قیادت کی ذمہ داری سونپی ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس اعتماد اور حوصلہ افزائی نے دن رات ملک کی خدمت کے لیے ان کی لگن کو تقویت دی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران ، ہندوستان نے ایسے فیصلے لیے ہیں جو بے مثال اور ناقابل تصور تھے ، جو دہائیوں پرانی رکاوٹوں سے آزاد ہو کر ہر شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج قوم مایوسی اور تاریکی کے دور سے اعتماد اور امید کے نئے دور میں داخل ہورہی ہے ۔مورخہ 25مئی 2025 کو ’من کی بات‘کی 122 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 25th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، غصے سے بھرا ہوا اور پرعزم ہے۔ یہ آج ہر بھارتی کا عزم ہے، ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔’آپریشن سندور‘ کے دوران ہماری افواج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس نے ہر بھارتی کا سر اونچا کر دیا ہے۔ ہماری افواج نے جس درستگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا وہ حیرت انگیز ہے۔’آپریشن سندور‘ نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نیا اعتماد اور جوش دیا ہے۔جب ہم اپنی جڑوں سے جڑے رہتے ہیں، چاہے کتنا ہی بڑا طوفان کیوں نہ ہو، وہ ہمیں اکھاڑ نہیں سکتا: من کی بات میں پی ایم مودی
March 30th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج بہت مبارک دن پر، مجھے آپ کے ساتھ ’من کی بات‘ شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ آج چیتر مہینے کے شکل پکش کی پرتیپدا تاریخ ہے۔ آج سے چیتر نوراتری شروع ہو رہی ہے۔ ہندوستانی نیا سال بھی آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اس بار وکرم سموت 2082 (دو ہزار بیاسی) شروع ہو رہا ہے۔ اس وقت آپ کے بہت سے خطوط میرے سامنے پڑے ہیں۔ کچھ بہار سے ہیں، کچھ بنگال سے ہیں، کچھ تمل ناڈو سے ہیں، کچھ گجرات سے ہیں۔ ان میں لوگوں نے بڑے دلچسپ انداز میں اپنے خیالات لکھے ہیں۔ بہت سے خطوط میں نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھی ہیں۔ لیکن آج میرا من کرتا ہے کہ آپ کو کچھ پیغامات پڑھ کر سناؤں۔دنیا اور بھارت اس ہفتے
March 20th, 12:22 pm
آسمانوں سے سمندروں تک، اے آئی سے لے کر قدیم دستکاریوں تک، اس ہفتے ہندوستان کی کہانی توسیع، کامیابیوں اور جرات مندانہ چالوں میں سے ایک ہے۔ ترقی پذیر ہوا بازی کی صنعت، بحر ہند میں ایک سائنسی انکشاف، ایک تاریخی سیٹلائٹ لانچ، اور AI ملازمتوں میں اضافہ—بھارت اعتماد کے ساتھ مستقبل میں قدم رکھ رہا ہے۔ دریں اثنا، آرمینیا کے ساتھ تعلقات مزید گہرے ہوتے ہیں، ایک بڑی ایرو اسپیس فرم کی نظر ہندوستانی ساحلوں پر ہے، اور کاریگر ورثے کے کھلونے سازی میں نئی زندگی کا سانس لیتے ہیں۔ آئیے ان کہانیوں میں غوطہ لگائیں جو ہندوستان کے نہ رکنے والے عروج کی وضاحت کرتی ہیں۔ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 06th, 08:05 pm
آپ لوگ سب تھک گئے ہوں گے، ارنب کی تیز آواز سے کان تو ضرورتھک گئے ہوں گے، بیٹھئے ارب، ابھی الیکشن کا موسم نہیں ہے۔ سب سے پہلے میں ریپبلک ٹی وی کو اس اختراعی تجربے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ لوگوں نے نوجوانوں کو گراس روٹ لیول پر شامل کرکے اور اتنے بڑے مقابلے کا انعقاد کرکے یہاں لائے ہیں۔ جب ملک کا نوجوان قومی مباحثے میں شامل ہوتا ہے تو خیالات میں نیا پن آتا ہے، یہ پورے ماحول کو نئی توانائی سے بھر دیتا ہے اور ہم یہاں اس وقت وہی توانائی محسوس کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے نوجوانوں کی شمولیت سے ہم ہر بندھن کو توڑ سکتے ہیں، حد سے آگے بڑھ سکتے ہیں، پھر بھی کوئی مقصد ایسا نہیں جو حاصل نہ کیا جا سکے۔ کوئی منزل ایسی نہیں جس تک نہ پہنچا جا سکے۔ ریپبلک ٹی وی نے اس سمٹ سربراہ کانفرنس لیے ایک نئے تصور پر کام کیا ہے۔ میں اس سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ویسے اس میں میرا تھوڑا سا ذاتی مفاد بھی ہے، میں پچھلے کچھ دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ مجھے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاست میں لانا ہے اور وہ ایک لاکھ اپنے خاندانوں میں سب سے پہلے آنے والے ہیں، تو ایک طرح سے اس طرح کے واقعات میرے اس مقصد کے لیے زمین تیار کر رہے ہیں۔ دوسرا میرا ذاتی ذاتی فائدہ یہ ہے کہ جو لوگ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، وہ نہیں جانتے کہ 2014 سے پہلے اخبارات کی سرخیاں کیا ہوا کرتی تھیں، وہ نہیں جانتے، 12-12، 10-10 لاکھ کروڑ کے گھپلے ہوتے تھے، وہ نہیں جانتے اور جب وہ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، تو ان کے سامنے موزنے کے لئے کچھ نہیں ہوگا او ر اس لئےمجھے اس کسوٹی سےآگے جانا ہے اور پختہ یقین ہے کہ یہ جو پس منظر تیار ہو رہا ہے نا ، وہ اس کام کو ضرور کر دے گا۔وزیر اعظم جناب نریندرمودی کا ریپبلک پلینری سمٹ 2025 سے خطاب
March 06th, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ریپبلک ٹی وی کو نچلی سطح پر نوجوانوں کو شامل کرنے اور ایک اہم ہیکاتھون مقابلے کے انعقاد کے لیے اس کے اختراعی انداز کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم کے نوجوان قومی گفتگو میں شامل ہوتے ہیں تو یہ خیالات میں نیا پن لاتا ہے اور پورے ماحول کو اپنی توانائیوں سے بھر دیتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس توانائی کو سربراہی اجلاس میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت تمام رکاوٹوں کو توڑنے اور حدوں سے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے جس سے ہر مقصد کو قابل حصول اور ہر منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس سمٹ کے لیے ایک نئے تصور پر کام کرنے کے لیے ریپبلک ٹی وی کی تعریف کی اور اس کی کامیابی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے بغیر کسی سیاسی پس منظر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہندوستان کی سیاست میں لانے کے اپنے خیال کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایم ایس ایم ای سیکٹر پر بجٹ کے بعد کے تین ویبیناروں سے خطاب
March 04th, 01:00 pm
مینوفیکچرنگ اور برآمدات سے متعلق یہ بجٹ ویبینار ہر نقطہ نظر سے بہت اہم ہیں ۔ آپ جانتے ہیں ، یہ بجٹ ہماری حکومت کی تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ تھا ۔ اس بجٹ کی سب سے اہم چیز توقعات سے زیادہ کی فراہمی تھی ۔ ایسے بہت سے شعبے ہیں جہاں حکومت نے ماہرین کی توقع سے بڑے اقدامات کیے اور آپ نے بجٹ میں دیکھا ہے ۔ بجٹ میں مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 04th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ما بعد بجٹ ویبینارز سے خطاب کیا۔یہ ویبنارز ایم ایس ایم ای کو ترقی کا انجن بنانے، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور جوہری توانائی کے مشن، ریگولیٹری، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی جیسے موضوعات کے تحت منعقد کئے گئے تھے۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبنارز بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ ذکر کرتے ہوئے کہ یہ بجٹ حکومت کی تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بجٹ کا سب سے قابل ذکر پہلو توقعات کے مطابق اس کے نتائج ہیں۔ جناب مودی نے نشاندہی کی کہ کئی شعبوں میں حکومت نے ماہرین کی توقع سے بڑھ کر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس بجٹ میں مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ایوان بالا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 06th, 04:21 pm
معزز صدر نے ہندوستان کی کامیابیوں، ہندوستان سے دنیا کی توقعات، ہندوستان کے عام آدمی کی خود اعتمادی اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزائم کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے اور ملک کو مستقبل کی سمت بھی بتائی ہے۔ عزت مآب صدر کا خطاب متاثر کن، موثر اور ہم سب کے لیے مستقبل کے کام کے لیے رہنما خطوط بھی تھا۔ میں یہاں معزز صدر کے خطاب کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں!راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے: وزیراعظم
February 06th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کے خطاب میں بھارت کی کامیابیوں، بھارت سے عالمی توقعات اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں عام آدمی کے اعتماد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر متاثر کن، اثر انگیز اور مستقبل کے کام کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خطاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے جواب کا متن
February 04th, 07:00 pm
میں یہاں معزز صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کے لئے حاضرہوا ہوں۔ کل، آج اور رات گئے تک تمام معزز اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات سے اس تحریک تشکر کو تقویت بخشی۔ بہت سے معزز اور تجربہ کاراراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فطری طور پر جمہوریت کی روایت ہے کہ جہاں ضرورت تھی وہاں تعریف ہوئی، جہاں پریشانی تھی وہاں کچھ منفی باتیں بھی ہوئیں، لیکن یہ بہت فطری ہے! جناب اسپیکر، یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ملک کے عوام نے مجھے 14ویں مرتبہ اس مقام پر بیٹھنے کا موقع دیا ہے اور صدر جمہوریہ سے ان کے خطاب پر اظہار تشکر کیا ہے، اس لیے میں آج ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے ایوان میں بحث میں حصہ لیا اور بحث کو تقویت بخشی ہے۔ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث
February 04th, 06:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کل اور آج بحث میں حصہ لینے والے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ جمہوریت کی روایت میں جہاں ضروری ہو وہاں تعریف اور جہاں ضروری ہو وہاں کچھ منفی تبصرے شامل ہیں جو کہ فطری ہے۔ 14ویں بار صدر کے خطاب پر شکریہ کا ووٹ دینے کا موقع ملنے کے اعزاز کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور بحث میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قرارداد کو اپنے خیالات سے مالا مال کیا۔ایک ایسا بجٹ جو و کست بھارت کی تعمیر کے ہمارے اجتماعی عزم کی رفتار میں اضافہ کرے گا: وزیر اعظم
February 01st, 05:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی بجٹ 2025 کو ہندوستان کی ترقی کے لیے ایک گیم چینجر سے تعبیر کیا، اور زور د یتے ہوئے کہا کہ اس سے وکست بھارت کی طرف سفر کو تیز ہوگا۔مرکزی بجٹ پر وزیراعظم کے تبصرے کا متن
February 01st, 03:00 pm
آج ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے! یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کا بجٹ ہے ، یہ ہر ہندوستانی کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کا بجٹ ہے ۔ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت سے شعبے کھول دیے ہیں ۔ عام شہری ، وکست بھارت کے مشن کو آگے بڑھانے والا ہے ۔ یہ بجٹ ملک کی طاقت کو کئی گنا بڑھانے والا ہے ۔ اس بجٹ سے بچت میں اضافہ ہوگا ، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، کھپت میں اضافہ ہوگا اور ترقی میں بھی تیزی آئے گی ۔ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ان کی پوری ٹیم کو عوام کے بجٹ، لوگوں کے بجٹ، کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مرکزی بجٹ 2025-26 پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تبصرہ
February 01st, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی بجٹ 2025-26 پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ آج کا دن ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ، جناب مودی نے کہا کہ یہ بجٹ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے اور ہر شہری کے خوابوں کو پورا کرتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نوجوانوں کے لیے کئی شعبے کھولے گئے ہیں اور عام شہری وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بجٹ طاقت کو دوچند کرنے والا (فورس ملٹی پلائر) ہے جس سے بچت ، سرمایہ کاری ، کھپت اور ترقی میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور ان کی ٹیم کو اس ’عوامی بجٹ‘ کے لیے مبارکباد دی ۔