وزیر اعظم ہند کا میاگی صوبے کے سینڈائی میں سیمی کنڈکٹر تنصیب کا دورہ

August 30th, 11:52 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیگرو ایشیبا کے ہمراہ میاگی صوبے کے شہر سینڈائی کا دورہ کیا۔ سینڈائی میں دونوں رہنماؤں نے ٹوکیو الیکٹران میاگی لمیٹڈ (ٹی ای ایل میاگی) کا دورہ کیا، جو سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں جاپان کی ایک نمایاں کمپنی ہے۔ وزیر اعظم ہند کو ٹی ای ایل کے عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں کردار، اس کی جدید مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور بھارت کے ساتھ جاری و مجوزہ تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ فیکٹری کے اس دورے نے دونوں رہنماؤں کو سیمی کنڈکٹر سپلائی چین، فیبریکیشن اور ٹیسٹنگ کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے مواقع کا عملی فہم فراہم کیا۔