روس کے صدر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا افتتاحی بیان
September 01st, 01:24 pm
آپ سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ آپ سے ملنے کا مطلب ایک یادگار میٹنگ بھی ہوتی ہے۔ بہت سی چیزوں سے متعلق جانکاریوں کا ایک دوسرے سے اشتراک کرنے کا موقع ملتا ہے۔وزیر اعظم کی روسی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات
September 01st, 01:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کے صدر محترم ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔تیانجن میں 25ویں ایس سی او سربراہان مملکت کےاجلاس کے دوران وزیر اعظم کا بیان
September 01st, 10:14 am
مجھے 25ویں ا یس سی او سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کرتے ہوئےخوشی ہو رہی ہے۔ ہمارے شاندار استقبال اور مہمان نوازی کے لیے میں صدر شی جن پنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے چین کے تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی
September 01st, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 کے دوران چین کے تیانجن میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے 25ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس سربراہ اجلاس میں ایس سی او کی ترقیاتی حکمت عملی، عالمی حکمرانی میں اصلاحات، دہشت گردی کے خلاف جدوجہد، امن و سلامتی، اقتصادی و مالی تعاون اور پائیدار ترقی پرثمرآور گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ میانمار کے ریاستی سلامتی اور امن کمیشن کے چیئرمین سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی
August 31st, 04:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانمار کے ریاستی سلامتی اور امن کمیشن کے چیئرمین سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔تیانجن میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ باہمی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
August 31st, 11:06 am
ہمارے گرمجوشانہ استقبال کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گذشتہ برس کزان میں ہماری بہت ہی بارآور بات چیت ہوئی تھی۔ ہمارے تعلقات کو ایک مثبت سمت حاصل ہوئی تھی۔ سرحد پر تناؤ کے بعد امن اور استحکام کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہمارے خصوصی نمائندوں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اتفاق رائے قائم ہوئی ہے۔ کیلاش مان سرووَر یاترا پھر سے شروع ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان راست پرواز بھی پھر سے شروع کی جا رہی ہے۔ہمارے تعاون سے دونوں ممالک کے 2.8 بلین لوگوں کے مفادات وابستہ ہیں۔ اس سے پوری بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کا راستہ ہموار ہوگا۔ہم باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔پی ایم مودی چین کے تیانجن پہنچ گئے۔
August 30th, 04:00 pm
وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر پہلے چین پہنچے تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم صدر شی جن پنگ کی دعوت پر تیان جن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ، صدر پیوٹن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔دورۂ چین اور جاپان کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
August 28th, 08:40 pm
اپنے دورے کے دوران، ہم اپنی خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کے قیام کے آئندہ مرحلے پر توجہ مرکوز کریں گے، جس نے گزشتہ گیارہ برسوں میں مستحکم اور نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہم اپنے تعاون کو نئی پرواز دینے، اپنے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور نئی اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں بشمول اے اور سیمی کنڈکٹرس میں تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ دورہ ہمارے تہذیبی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے کا ایک موقع بھی ہو گا جو ہمارے عوام کو مربوط کرتے ہیں۔وزیراعظم کا دورہ جاپان اور چین (29 اگست تا یکم ستمبر 2025)
August 22nd, 06:15 pm
پی ایم مودی بالترتیب جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا اور چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 29 سے 30 اگست 2025 تک جاپان اور 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک چین کا دورہ کریں گے۔ جاپان میں، وزیر اعظم 15ویں ہندوستان-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور جاپانی وزیر اعظم اشیبا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ چین میں، وزیر اعظم تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی
August 19th, 07:34 pm
آج وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ جناب وانگ یی کا استقبال کیا۔