تمل ناڈو کے توتوکُڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم کے خطاب کامتن

July 26th, 08:16 pm

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد ، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا

July 26th, 07:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ متعدد شعبوں میں تاریخی منصوبوں کا ایک سلسلہ جو علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، لاجسٹک کارکردگی کو فروغ دے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، جناب مودی نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت اور بہادر جانبازوں کو سلام اور ملک کے لیے قربانی دینے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔

توتوکورِن بین الاقوامی کنٹینر ٹرمنل کے افتتاح کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 16th, 02:00 pm

آج ترقی یافتہ بھارت کے سفر کا ایک اہم پڑاؤ ہے۔ یہ نیا تتوکڑی بین الاقوامی کنٹینر ٹرمنل بھارت کے بحری بنیادی ڈھانچے کا نیا ستارہ ہے۔ اس نئے ٹرمنل سے وی او چدمبر-نار بندرگاہ کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ 14 میٹر سے زیادہ ڈیپ ڈرافٹ۔۔۔ تین سو سے زیادہ میٹر برتھ والا نیا ٹرمنل۔۔۔ اس بندرگاہ کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے وی او سی بندرگاہ پر لاجسٹکس لاگت میں تخفیف واقع ہوگی اور بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ میں اس کے لیے آپ سبھی کو تمل ناڈو کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی، تمل ناڈو کے توتیکورن انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے افتتاح سے خطاب کیا

September 16th, 01:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے توتیکورن انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کے افتتاح سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا دن ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور نئے توتیکورین انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو 'ہندوستان کے سمندری ڈھانچے کا نیا ستارہ' قرار دیا۔ وی او چدمبرانار پورٹ کی صلاحیت کو بڑھانے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، 14 میٹر سے زیادہ کے گہرے اور 300 میٹر سے زیادہ لمبی برتھ کے ساتھ، یہ ٹرمینل V.O.C کی صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے ٹرمینل سے بندرگاہ پر لاجسٹک اخراجات میں کمی اور ہندوستان کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کی توقع ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کے لوگوں کو مبارکباد دی اور V.O.C پورٹ سے متعلق ان پروجیکٹوں کو یاد کیا جن کا آغاز دو سال قبل ان کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس کی تیزی سے تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ٹرمینل کی اہم کامیابیوں میں سے ایک صنفی تنوع سے وابستگی ہے جس کےتحت 40 فیصد ملازمین خواتین ہیں، جو کہ میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی قیادت میں ترقی کی علامت ہے۔