Today, BJP stands for good governance and last-mile delivery: PM Modi
April 06th, 12:30 pm
PM Modi addressed BJP Karyakartas on the party’s Sthapana Diwas, paying tribute to generations of workers and their dedication, sacrifice and unwavering commitment. He reminisced about the early years when the BJP had neither power nor resources, and karyakartas travelled tirelessly to connect with people. He reiterated their belief in a brighter future for Bharat, which kept them going despite challenges like the Emergency, political isolation and violence.PM Modi addresses Party Karyakartas on BJP Sthapana Diwas
April 06th, 12:00 pm
PM Modi addressed BJP Karyakartas on the party’s Sthapana Diwas, paying tribute to generations of workers and their dedication, sacrifice and unwavering commitment. He reminisced about the early years when the BJP had neither power nor resources, and karyakartas travelled tirelessly to connect with people. He reiterated their belief in a brighter future for Bharat, which kept them going despite challenges like the Emergency, political isolation and violence.نئی دہلی میں چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر میں وزیراعظم کے خطاب کامتن
November 17th, 08:30 pm
آج ہم سب یہاں ایک ایسی شخصیت کے اعزاز میں آئے ہیں، جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت میں، صحافت، اظہارِ رائے اور عوامی تحریک کی طاقت کو نئی بلندی عطا کی ہے۔ رام ناتھ جی نے ایک وژنری کے طور پر، ایک ادارہ ساز کے طور پر، ایک قومی کارکن کے طور پر اور ایک میڈیا لیڈر کے طور پرانڈین ایکسپریس گروپ کو صرف ایک اخبار نہیں، بلکہ ایک مشن کے طور پر ہندوستان کے عوام کے درمیان قائم کیا۔ ان کی قیادت میں یہ گروپ ہندوستان کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔ اس لیے اکیسویں صدی کے اس دور میں جب ہندوستان ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، تو رام ناتھ جی کا عزم، ان کی کوششیں اور ان کا وژن ہمارے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ میں انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اس لیکچر میں مدعو کیا اور میں آپ سبھی کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچرسے خطاب کیا
November 17th, 08:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں انڈین ایکسپریس کی جانب سے منعقدہ چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اس منفرد شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جس نے بھارت میں جمہوریت، صحافت، اظہار رائے اور عوامی تحریکوں کی طاقت کو بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ایک دور اندیش، ادارہ ساز، قوم پرست اور میڈیا رہنما کے طور پر جناب رام ناتھ گوئنکا نے انڈین ایکسپریس گروپ کو محض ایک اخبار کے طور پر نہیں بلکہ بھارت کے عوام کے درمیان ایک مشن کے طور پر قائم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ گروپ بھارت کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے اس دور میں، جب بھارت ترقی یافتہ ہونے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جناب رام ناتھ گوئنکا کی وابستگی، کوششیں اور دور اندیشی ایک بڑی تحریک اور الہام کا ذریعہ ہیں۔ وزیر اعظم نے اس لیکچر کے لیے انہیں مدعو کرنے پر انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا
October 31st, 06:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے روہنی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ابھی سنے گئے منتروں کی توانائی اب بھی ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جب بھی وہ مجمع کے درمیان آتے ہیں تو تجربہ روحانی اور غیر معمولی ہوتا ہے۔ انھوں نے اس احساس کو سوامی دیانند جی کے آشیرواد سے منسوب کیا۔ وزیر اعظم نے سوامی دیانند جی کے نظریات کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وہاں موجود تمام مفکرین کے ساتھ اپنی دہائیوں پرانی وابستگی کا ذکر کیا، جس نے انھیں بار بار ان سے جڑنے کا موقع فراہم کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی وہ ان سے ملتے ہیں اور ان سے گفت و شنید کرتے ہیں تو وہ ایک الگ توانائی اور انوکھی تحریک سے بھر جاتے ہیں۔احمد آباد کے کنیا چھترالیہ میں سردار دھام مرحلہ۔2 کی سنگ بنیادکی تقریب میں وزیر اعظم کے کلمات کا متن
August 24th, 10:39 pm
مرکزی کابینہ میں میرے تمام ساتھی ، گجرات حکومت کے تمام وزراء، موجود تمام ایم پی ، تمام ایم ایل اے ، سردار دھام کے سربراہ بھائی شری گگجی بھائی ، ٹرسٹی وی کے پٹیل ، دلیپ بھائی ، دیگر تمام معززین ، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، خاص طور پر پیاری بیٹیاں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرداردھام فیزٹو،کنیا چھاترالیہ، احمد آباد کی سنگِ بنیاد تقریب سے خطاب کیا
August 24th, 10:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے احمد آباد، گجرات میں سرداردھام فیز II، کنیاچھاترالیہ کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بیٹیوں کی تعلیم اور خدمت کے لیے وقف اس ہاسٹل کے قیام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سرداردھام کا نام، اس کے مقصد کی طرح، قابلِ احترام اور مقدس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بچیاں اس ہاسٹل میں قیام کریں گی، ان کے دلوں میں خواب اور تمنائیں ہوں گی، اور یہاں انہیں اُن خوابوں کو پورا کرنے کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔وگیان بھون، نئی دہلی میں آچاریہ شری ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
June 28th, 11:15 am
قابل احترام آچاریہ پرگیہ ساگر مہاراج جی، شراون بیلاگولا کے مٹھادھیش پجاری سوامی چاروکیرتی جی، میرے ساتھی گجیندر سنگھ شیخاوت جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی بھائی نوین جین جی، بھگوان مہاویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے صدر پرینک جین جی، سکریٹری ممتا جین جی، ٹرسٹی پیوش جین جی ،دیگر تمام معززین، سنتوں، خواتین و حضرات، جئے جنیندر!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آچاریہ شری ودیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا
June 28th, 11:01 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں آچاریہ شری ودیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قوم بھارت کی روحانی روایت میں ایک یادگار موقع دیکھ رہی ہے جس میں آچاریہ شری ودیا نند جی منیراج کی صد سالہ تقریبات کے تقدس کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محترم آچاریہ کی لازوال ترغیب سے مزین یہ تقریب ایک غیر معمولی اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے تمام شرکا کو مبارکباد پیش کی اور تقریب میں شرکت کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔این ایکس ٹی اجلاس میں پی ایم کے خطاب کا متن
March 01st, 11:00 am
نیوز ایکس ورلڈ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج آپ کے نیٹ ورک کے تمام علاقائی چینل بشمول ہندی اور انگریزی اب عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ اور آج بہت سی فیلو شپس اور اسکالرشپس بھی شروع کی گئی ہیں، میں ان پروگراموں کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی
March 01st, 10:34 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ کے تحت 71,000سے زیادہ تقررنامے تقسیم کئے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے کونے کونے میں موجود دیگر معززین اور میرے نوجوان دوست۔میں ابھی کل رات کویت سے واپس آیا ہوں… وہاں میں نے ہندوستانی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی اور کافی بات چیت کی۔ اب یہاں آنے کے بعد میرا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ یہ بہت خوش کن اتفاق ہے۔ آج ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے، آپ سب کے لیے زندگی کی ایک نئی شروعات ہو رہی ہے۔ آپ کا برسوں کا خواب پورا ہوا ہے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ 2024 کا یہ گزرتا ہوا سال آپ کو اور آپ کے اہل خانہ نئی خوشیاں دے کر جا رہا ہے۔ میں آپ تمام نوجوانوں اور آپ کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں اور تنظیموں میں نئی تقرریوں کے لیے 71,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے
December 23rd, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے مقرر ہونے والے 71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامے تقسیم کئے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر اور خود کو بااختیار بنانے کے تئیں خدمات انجام دینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے بااختیار بنائے گا۔For the BJP, the aspirations and pride of tribal communities have always been paramount: PM Modi in Chaibasa
November 04th, 12:00 pm
PM Modi addressed a massive election rally in Chaibasa, Jharkhand. Addressing the gathering, the PM said, This election in Jharkhand is taking place at a time when the entire country is moving forward with a resolution to become developed by 2047. The coming 25 years are very important for both the nation and Jharkhand. Today, there is a resounding call across Jharkhand... ‘Roti, Beti, Maati Ki Pukar, Jharkhand Mein…Bhajpa, NDA Sarkar’.”PM Modi campaigns in Jharkhand’s Garhwa and Chaibasa
November 04th, 11:30 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed massive election rallies in Garhwa and Chaibasa, Jharkhand. Addressing the gathering, the PM said, This election in Jharkhand is taking place at a time when the entire country is moving forward with a resolution to become developed by 2047. The coming 25 years are very important for both the nation and Jharkhand. Today, there is a resounding call across Jharkhand... ‘Roti, Beti, Maati Ki Pukar, Jharkhand Mein…Bhajpa, NDA Sarkar’.”کیواڈیا، گجرات میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:31 am
سردار صاحب کے زریں اقوال...اسٹیچو آف یونٹی کے قریب یہ عظیم الشان پروگرام...ایکتا نگر کا یہ دلکش نظارہ، اور یہاں کی دلفریب نمائش...منی انڈیا کی یہ جھلک...سب کچھ کتنا شاندار، کس قدر متاثر کن ہے۔ 15 اگست اور 26 جنوری کی طرح 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والی یہ تقریب پورے ملک کو نئی توانائی سے بھر دیتی ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کو یوم قومی اتحاد کی مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی
October 31st, 07:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی میں راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ایکتا دوس کا عہد بھی لیا اور راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر ایکتا دوس پریڈ کا مشاہدہ کیا جو ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کےیوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔تیسرے کوٹیلیہ آرتھ شاستر کنکلیو 2024 میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
October 04th, 07:45 pm
کنکلیو میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے صدر این کے سنگھ جی، ہندوستان اور بیرون ملک کے دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں کوٹلیہ اکنامک کنکلیو کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کیا
October 04th, 07:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کوٹلیہ اکنامک کنکلیو سے خطاب کیا۔ وزارت خزانہ کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کوٹلیہ اکنامک کنکلیو میں ماحول دوست منتقلی کی مالی اعانت، جغرافیائی و اقتصادی تقسیم اور ترقی کے مضمرات اور لچک کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی اقدامات کے اصولوں جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
September 06th, 04:15 pm
جناب، سنسکرت کے استاد ہونے کے ناطے، میرا یہ خواب تھا کہ بچوں کو ہندوستان کی ثقافت سے روشناس کراؤں جس سے انہیں ہماری تمام اقدار کی سمجھ ملتی ہے جس کے ذریعے ہم اپنی اقدار اور زندگی کے نظریات کا تعین کرتے ہیں۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے سنسکرت میں بچوں کی دلچسپی پیدا کی اور اسے اخلاقی تعلیم کی بنیاد بنایا اور مختلف شلوکوں کے ذریعے بچوں کو زندگی کی اقدار سکھانے کی کوشش کی۔