وزیر اعظم نے صبح کی کرسمس دعائیہ تقریب میں شرکت کی

December 25th, 10:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی میں ’دی کیتھیڈرل چرچ آف دی ریڈمپشن‘ میں صبح کی کرسمس دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے کہا، ’’اس تقریب نے محبت، امن اور جذبہ ترحم کے ابدی پیغام کی عکاسی کی۔ خدا کرے کہ کرسمس کا جذبہ ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی اورخیرسگالی کی ترغیب فراہم کرے۔‘‘