میانمار کے صدر کے دورۂ ہند کے موقع پر بھارت اور میانمار کا مشترکہ اعلامیہ
June 01st, 07:16 pm
وزیراعظم ہند جناب نریندر مودی کی دعوت پر، ریپبلک آف دی یونین آف میانمار کے صدر، عالی جناب یو من آنگ ہلینگ نے 30 مئی سے 3 جون 2026 تک ہندوستان کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا۔وزیر اعظم نے جناب انوتن چرنویراکول کو تھائی لینڈ مملکت کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
March 20th, 02:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب انوتن چرنویراکول کو مملکت تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ۔بھگوان بدھ سے وابستہ پوتر پپرہوا باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا انگریزی متن
January 03rd, 12:00 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت جی، جناب کرن رجیجو جی، جناب رام داس اٹھاولے جی، جناب راؤ اندرجیت جی، دلّی کی وزیر اعلیٰ کی پہلے سے مقررہ کوئی مصروفیت تھی اور اُنھیں واپس جانا پڑا، دلّی حکومت کے تمام معزز وزرا، دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب سکسینہ جی، معزز سفارتی برادری کے ارکان، بدھ مت کے جید اسکالر، دھمّا کے پیروکارو، معزز خواتین و حضرات۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھگوان بدھ سے منسوب مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا
January 03rd, 11:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے رائے پتھورا ثقافتی کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش، جس کا عنوان ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ ہے، کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 125 برس کے طویل انتظار کے بعد بھارت کا ورثہ واپس لوٹا ہے، بھارت کی تہذیبی میراث واپس آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج سے بھارت کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کے دیدار کر سکیں گے اور ان کی برکتیں حاصل کریں گے۔ جناب مودی نے اس مبارک موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدھ مت کی روایت سے وابستہ بھکشو اور دھرم آچاریہ بھی اس تقریب میں موجود ہیں اور ان کے تئیں اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو نئی توانائی عطا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سن 2026 کے بالکل آغاز میں منعقد ہونے والی یہ مبارک تقریب نہایت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بھگوان بدھ کی برکتوں سے سال 2026 دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کا نیا دور لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس مقام پر یہ نمائش منعقد کی گئی ہے، وہ بذاتِ خود خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قلعہ رائے پتھورا کا یہ مقام بھارت کی شاندار تاریخ کی سرزمین ہے، جہاں تقریباً ایک ہزار سال قبل اس وقت کے حکمرانوں نے مضبوط اور محفوظ فصیلوں سے گھرا ہوا ایک شہر آباد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی تاریخی شہر کے احاطے میں تاریخ کا ایک روحانی اور مقدس باب شامل کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے تھائی لینڈ کی ملکہ عزت مآب سری کِت کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا
October 26th, 03:39 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کی ملکہ عزت مآب سریکت کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں، وزیر اعظم نے عوامی خدمت کے لیے محترمہ کی تاحیات لگن کوخراج عقیدت پیش کیا، اور کہا کہ ان کی وراثت دنیا بھر میں متعدد پیڑھیوں کو ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔وزیر اعظم 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے
September 24th, 06:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں شام 6:15 بجے ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔انتیس جون2025 کو ’من کی بات‘ کی 123 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 29th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔۔۔ آپ سب کو سلام۔ اس وقت آپ سبھی کو یوگا کی توانائی اور ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ کی یادوں سے بھرے ہوں گے۔ اس بار بھی 21 جون کو ملک اور دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ میں حصہ لیا۔ کیا آپ کو یاد ہے، یہ 10 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اب، ان 10 برسوں میں، یہ تقریب ہر گزرتے سال کے ساتھ عظیم الشان ہوتی جا رہی ہے۔ یہ اس کا بھی اشارہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں یوگا کو اپنا رہے ہیں۔ ہم نے اس بار ’یوگا ڈے‘ کی بہت سی پرکشش تصاویر دیکھی ہیں۔ وشاکھاپٹنم کے ساحل پر تین لاکھ لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کیا۔ وشاکھاپٹنم سے ہی ایک اور حیرت انگیز منظر سامنے آیا۔۔۔ دو ہزار سے زیادہ آدیواسی طالب علموں نے 108 منٹ تک 108 سوریہ نمسکار کیے۔ تصور کریں کہ کتنا نظم و ضبط، کتنی لگن رہی ہوگی! ہمارے بحری جہازوں پر بھی یوگا کی ایک شاندار جھلک دیکھی گئی۔ تلنگانہ میں تین ہزار معذور ساتھیوں نے ایک ساتھ یوگا کیمپ میں حصہ لیا۔رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 23rd, 11:00 am
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوتی رادتیہ سندھیا جی، سکانت مجمدار جی، منی پور کے گورنر اجے بھلّہ جی، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما جی، اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو جی، تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا جی، میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما جی، سکّم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ جی، ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ نیفیو ریو جی، میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما جی، تمام انڈسٹری لیڈرز، سرمایہ کار ، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا
May 23rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ‘‘رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرز سمٹ 2025’’ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر تمام معزز مہمانوں کا پرتپاک خیرمقدم کہا اور شمال مشرقی خطے کے مستقبل پر فخر، گرمجوشی اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت منڈپم میں حال ہی میں منعقدہ ‘‘اشٹ لکشمی مہوتسو’’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ شمال مشرق میں سرمایہ کاری کا جشن ہے۔ وزیراعظم نے اس سمٹ میں صنعت کے نمایاں رہنماؤں کی موجودگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں مواقع کے حوالے سے کتنے جوش و خروش کا ماحول ہے۔ انہوں نے تمام مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کو مبارکباد پیش کی اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے ‘‘نارتھ ایسٹ رائزنگ سمٹ’’ کو سراہتے ہوئے شمال مشرقی بھارت کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔بھارت-تھائی لینڈ کلیدی شراکت داری کے قیام کے سلسلے میں مشترکہ اعلانیہ
April 04th, 07:29 pm
03-04 اپریل 2025 کے دوران، جمہوریہ ہند کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھائی لینڈ کا سرکاری دورہ کیا اور مملکت تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ پیٹونگٹارن شیناواترا کی دعوت پر بنکاک میں چھٹویں بم اسٹیک سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی کا بنکاک میں گورنمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شیناواترا نے رسمی استقبال کیا۔تھائی لینڈ کے بادشاہ اور ملکہ کے ساتھ وزیر اعظم نے شاہی دیوان میں رائل سامعین سے ملاقات
April 04th, 07:27 pm
وزیر اعظم نے آج تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگکورن فرا وجیراکلاوچاویہوا اور مہاراج ملکہ سوتھیدا بجراسودھابیملاکشنا کے ساتھ بنکاک کے دوسیت محل میں دیوان شاہی میں رائل سامعین سے ملاقات کی۔وزیر اعظم نے بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
April 04th, 04:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم محترم جناب کے پی شرما اول سے آج بنکاک میں چھٹی بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔وزیر اعظم کی بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات
April 04th, 03:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ۔Prime Minister’s visit to Wat Pho
April 04th, 03:36 pm
PM Modi with Thai PM Paetongtarn Shinawatra, visited Wat Pho, paying homage to the Reclining Buddha. He offered ‘Sanghadana’ to senior monks and presented a replica of the Ashokan Lion Capital. He emphasized the deep-rooted civilizational ties between India and Thailand, strengthening cultural bonds.چھٹی بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت :اقدامات کی فہرست
April 04th, 02:32 pm
بمسٹیک خطے میں یو پی آئی اور ادائیگی کے نظام کے درمیان رابطہ۔وزیر اعظم کی بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات
April 04th, 01:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس کے پہلو بہ پہلو بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب(ایچ ای ) جناب شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔چھٹے بمسٹیک سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
April 04th, 12:59 pm
آج، میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ شناوات جی کا اس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے تھائی لینڈ میں چھٹے بمسٹیک اجلاس میں شرکت کی
April 04th, 12:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے زیر اہتمام چھٹے بمسٹیک (بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا موضوع تھا- ’’بمسٹیک: خوشحال ، لچکدار اور کھلا‘‘۔ مذکورہ اجلاس میں رہنماؤں کی ترجیحات اور بمسٹیک خطے کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ غیر یقینی عالمی صورت حال کے وقت میں مشترکہ ترقی کو یقینی بنانے میں بمسٹیک کی کوششوں کی عکاسی کی گئی۔وزیر اعظم نے بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی
April 04th, 12:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بمسٹیک ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے اور آئی ٹی سیکٹر کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے میانمار اور تھائی لینڈ کو متاثر کرنے والے حالیہ زلزلوں کے تناظر میں آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے خلا کے شعبے میں کام کرنے اور حفاظتی آلات کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ بمسٹیک کو اجتماعی طور پر متحرک کرنے اور قیادت کرنے والے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافتی روابط بمسٹیک ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔بمسٹیک سربراہ کانفرنس کے موقع پر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین، سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
April 04th, 09:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں بمسٹیک سرابراہ کانفرنس کے موقع پر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین اور میانمار کے وزیر اعظم سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی۔