وزیر اعظم نے ہینڈلوم کے قومی دن پر ملک کی عوام کو مبارکباد پیش کی
August 07th, 11:14 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہینڈلوم کے قومی دن کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور ہندوستان کے بھرپور اور متحرک ہینڈلوم ورثے کا جشن منایا ۔ انہوں نے ملک کے بنکروں اور کاریگروں کی مہارت ، تخلیقی صلاحیتوں اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نسلوں سے اپنی کاریگری کے ذریعہ ہندوستان کی لازوال روایات کو محفوظ اور تقویت بخشی ہے ۔وزیر اعظم نے لوگوں سے ہندوستان کے شاندار ہینڈلوم ورثے کی نمائش کرکے ہینڈلوم کا قومی دن منانے کی اپیل کی
August 06th, 10:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستان کی بھرپور اور متنوع ہینڈلوم روایات کو فروغ دے کر 7 اگست کو ہینڈلوم کا قومی دن منائیں ۔انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کا خطاب
July 07th, 03:15 pm
انڈونیشیا کے لوگوں نے، یہاں کے بچوں نے، نوجوانوں اور خواتین نے، آج کے دن کو میری زندگی کے سب سے یادگار دنوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ آج صبح جس طرح انڈونیشیا کے لوگوں نے مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی ہے، جس طرح میرا استقبال کیا ہے، وہ میں کبھی فراموش نہیں سکتا۔ آج صبح صدر پرابوو نے 'کاپی رائٹ' کی بات کی تھی۔ میں انہیں یہی کہوں گا کہ اس محبت پر، اس خلوص پر، اس دوستی پر اور اس عزت و احترام پر کسی کا کاپی رائٹ ہو ہی نہیں سکتا۔ صدر پرابوو کے ساتھ میری دوستی کاپی رائٹ کی تمام حدوں سے پرے ہے۔وزیراعظم نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
July 07th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ وہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔کابینہ نے این ایچ-31 اور این ایچ-231 کے کھگریا-پورنیہ سیکشن کو بی او ٹی (ٹول) موڈ پر بہار میں 3936.05 کروڑروپے کی لاگت سے 4 لین اسٹینڈرڈ (143. 529 کلو میٹر) میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی
June 03rd, 03:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج این ایچ-31 اور این ایچ-231 کے کھگریا-پورنیہ سیکشن کو بہار میں بی او ٹی (ٹول) موڈ پر 3936.05 کروڑ کی لاگت سے 4 لین اسٹینڈرڈ (143.529 کلو میٹر) میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔بھارت-اٹلی مشترکہ اعلامیہ
May 20th, 10:28 pm
اطالوی جمہوریہ کی کونسل آف منسٹرز کی صدر جارجیا میلونی کی دعوت پر، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19-20 مئی 2026 کو اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔ اس دورے نے، جو جون 2024 میں جی 7 سمٹ کے لیے اٹلی کے دورے اور 2023 میں جی 20 سمٹ کے لیے وزیر اعظم میلونی کے بھارت کے دورے کے بعد ہوا، دو طرفہ تعلقات کو نئی رفتار دی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-اٹلی تعلقات کو خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعظم کا یورپی صنعتی گول میز کانفرنس سے خطاب
May 18th, 05:00 am
سب سے پہلے میں وزیر اعظم کرسٹرسن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس گول میز اجلاس میں مدعو کیا۔ مجھے خوشی ہے کہ یہ نشست “گوتھنبرگ” میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جو جدّت طرازی کے ساتھ ساتھ یورپ کی صنعتی اور مینوفیکچرنگ روح کی ایک زندہ علامت بھی ہے۔وزیر اعظم ہند کے دورۂ نیدرلینڈس کے موقع پر بھارت – نیدرلینڈس مشترکہ بیان
May 17th, 03:45 am
نیدرلینڈس (ہالینڈ) کے وزیر اعظم جناب روب جیٹن کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 16-17 مئی 2026 کو نیدرلینڈس کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ وزیر اعظم مودی کا نیدرلینڈس کا دوسرا دورہ تھا۔بھارت – نیڈرلینڈس کلیدی شراکت داری کا لائحہ عمل (2026-2030)
May 17th, 03:15 am
وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی اور نیڈرلینڈس کے وزیر اعظم جناب روب جیٹن نے 16 مئی 2026 کو ہیگ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران مرکوز، معینہ مدت کی پہل قدمیوں اور مشترکہ عملی منصوبوں پر عمل کرکے، بھارت – نیڈرلینڈس باہمی تعلقات کو کلیدی شراکت داری کی سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔ اس مقصد کے لیے، بھارت اور نیڈرلینڈس نے آئندہ 5 برسوں (2026-2030) کے لیے بھارت –نیدرلینڈس کلیدی شراکت داری کا لائحہ عمل اپنایا۔وزیراعظم نے یورپی صنعتی گول میز (ای آر ٹی) تقریب سے خطاب کیا
May 17th, 12:12 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 17 مئی 2026 کو گوٹنبرگ میں یورپی صنعتی گول میز (ای آر ٹی) سے خطاب کیا۔ سویڈن کے وزیراعظم جناب الف کرسٹرسن، یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسلا وان ڈیر لیئن، یورپی صنعت کے ممتاز رہنما اور بڑے یورپی و بھارتی کمپنیوں کے نمائندوں نے اس گفتگو میں حصہ لیا، جس کی میزبانی وولوو گروپ نے کی تھی۔حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 10th, 03:45 pm
سائبرآباد کی صلاحیت قومی اور عالمی دونوں طرح کی ہے۔ یہ تلنگانہ اور ملک کی تیز رفتار ترقی کا ایک بڑا مرکز ہے۔ اس لیے آج سائبرآباد سے تلنگانہ کو ملک کے ایک بڑے مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کے لیے کئی بڑے پروجیکٹوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جن پراجکٹس کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ان سے ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور تلنگانہ کا رابطہ مضبوط ہوگا۔ میں تلنگانہ کے عوام کو ان منصوبوں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حیدرآباد، تلنگانہ میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور ملک کے نام وقف کیا
May 10th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج حیدرآباد، تلنگانہ میں تقریباً 9,400 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور ملک کے نام وقف کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حیدرآباد کی اس تبدیلی آمیز اہمیت کو اجاگر کیا جو اسے قومی اور عالمی سطح پر ایک نمایاں مرکز بناتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خطہ تلنگانہ اور پورے ملک کی تیز رفتار ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اور آج شروع کیے گئے متعدد بڑے منصوبے تلنگانہ کو ایک اہم مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان منصوبوں سے ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی رابطہ کاری مضبوط ہوگی۔ انہوں نے ان منصوبوں پر تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔کابینہ نے5659.22 کروڑ روپے کے اخراجات سے 31-2030 تک کپاس میں خود کفالت اور عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹوں میں مسابقت کے لیے ‘‘کپاس کی پیداوار کے مشن’’ کو منظوری دی
May 05th, 06:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان کے کپاس کے شعبے میں رکاوٹوں ، روبہ زوال ترقی اور معیار کے خدشات کو دور کرنے کے لئے کپاس کی پیداوار کے مشن (27-2026 سے 31-2030) کے لئے 5659.22 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ۔ہردوئی، اتر پردیش میں گنگا ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن:
April 29th, 11:35 am
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے وزیرِ اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش جی پاٹھک، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جتن پرساد جی، پنکج چودھری جی، یوپی حکومت کے وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی، دیگر عوامی نمائندے اور اتنی بڑی تعداد میں تشریف لائے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں 594 کلومیٹر طویل گرین فیلڈ گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا
April 29th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ہردوئی میں 594 کلومیٹر طویل رسائی پر قابو پانے والے گرین فیلڈ گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ۔ اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھگوان نرسمہا کے مقدس خطے اور ماں گنگا کی روحانی موجودگی کا ذکر کیا جو اس مقام سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر بہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا خطہ گنگا جی کی روحانی اور زندگی بخش نعمتوں سے مزین ایک تِیرتھ ہے۔جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اتر پردیش کو ملنے والے ایکسپریس ویز دراصل ماں گنگا کی طرف سے ایک نعمت ہیں، جو چند گھنٹوں میں مقدس مقامات تک پہنچنے کے قابل بناتے ہیں۔TMC came to power by lying in the name of “Maa, Maati, Manush”: PM Modi in Dakshin Dinajpur, West Bengal
April 11th, 11:40 am
PM Modi addressed a massive rally Dakshin Dinajpur, West Bengal. In his speech, he prioritised women’s safety, justice, and empowerment, outlining measures like fast-tracking cases, increasing women police recruitment, and financial support initiatives. He remarked that while the BJP believes in Sabka Saath, Sabka Vikas, it will also ensure that ‘hisaab’ is fulfilled in West Bengal.The BJP’s resolve is a declaration to end TMC’s jungle raj and syndicate rule: PM Modi in Jangipur, West Bengal
April 11th, 11:38 am
PM Modi addressed a massive rally in Jangipur, West Bengal. In his speech, he lauded BJP’s manifesto, outlining six key guarantees focused on ending syndicate raj, ensuring women’s empowerment, boosting education infrastructure, and delivering transparent governance. He also promised employment opportunities and benefits for government employees.Massive public meetings in Purba Bardhaman, Jangipur & Dakshin Dinajpur, West Bengal
April 11th, 11:30 am
Tapping into the growing momentum in West Bengal, PM Modi addressed a massive public gathering in Purba Bardhaman, highlighting BJP’s vision for a fear-free, Viksit Bengal while launching a sharp attack on the TMC government over corruption, lawlessness and appeasement politics.کابینہ نے کپاس کے کاشت کاروں کو براہ راست مدد فراہم کرنے کے لئے کپاس سیزن 24-2023 ء کے لئے سی سی آئی کو 1,718.56 کروڑ روپے کی ایم ایس پی فنڈنگ کو منظوری دی
March 18th, 04:08 pm
کسانوں کی فلاح و بہبود کو مستحکم کرنے اور آتم نربھر بھارت کے ویژن کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے کپاس کے سیزن 24-2023 ء کے لئے کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) کو 1,718.56 کروڑ روپے کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی منظوری دی ہے ۔ اس فنڈنگ کا مقصد ، ملک بھر میں کپاس کے کاشت کاروں کو براہ راست قیمت کی مدد فراہم کرنا ہے ۔کیرلم کےایرناکولم میں ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 11th, 02:00 pm
کوچی آنا ہمیشہ ہی ایک بہت ہی شاندار تجربہ ہوتا ہے۔ آج اس متحرک ساحلی شہر سے مجھے کیرلم کی ترقی کو مزید رفتار دینے کا موقع ملا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے کیرلم کی ترقی سے متعلق تقریباً گیارہ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ہے۔ میں کیرلم کے عوام کو ان منصوبوں کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔