کابینہ نے دہلی-این سی آر میں پرانے ٹرکوں اور بسوں کی جگہ نئی گاڑیوں کولانے کیلئے این سی آر پی بی کو مدد فراہم کرنے سے متعلق اسکیم کو منظوری دی

June 03rd, 03:17 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دہلی-این سی آر خطے میں فضائی آلودگی کو کم کرنے اور صاف ستھری نقل و حمل کو فروغ دینے کے لئے ایک تاریخی دو سالہ اسکیم کی منظوری دی ہے۔یہ اسکیم ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کے تحت نیشنل کیپیٹل ریجن پلاننگ بورڈ (این سی آر پی بی) کے ذریعے فنڈ کی جائے گی، جبکہ اس پر عمل درآمد سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) اور وزارتِ پٹرولیم و قدرتی گیس (ایم او پی این جی) کریں گے۔ اس پروگرام کو دہلی، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کی شراکت دار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تعاون سے نافذ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم ، 16 فروری کو ٹیری کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے

February 15th, 11:32 am

وزیر اعظم جناب نریندرمودی ویڈیو پیغام کے ذریعہ 16 فروری 2022 کو تقریباََ شام 6 بجے دی انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی ) کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔