’’پریکشا پے چرچا2026‘‘ کی قسط 2 میں طلباء کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 09th, 10:30 am
وزیرِ اعظم: میرے پیارے ساتھیوں،‘‘پریکشا پے چرچا’’ کے اس اہم ایڈیشن میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے استقبال ہے۔ اس بار ‘‘پریکشا پے چرچا’’ کچھ مختلف ہے، کچھ خاص ہے۔ بہت سے طلبہ نے مجھے یہ مشورہ دیا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں میں بھی ‘‘پریکشا پے چرچا’’ ہونا چاہیے، تو اسی لیے اس بار میں نے ملک کے مختلف حصوں میں جا کر طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر ‘‘پریکشا پے چرچا’’ کی ہے۔ آپ اس خصوصی قسط میں یہی دیکھنے جا رہے ہیں۔ تو سب سے پہلے چلتے ہیں تمل ناڈو کے کوئمبٹور۔ تمل ناڈو کے طلبہ کی توانائی اور ان کی تجسس نے مجھے بہت متاثر کیا۔ آئیے دیکھتے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پے چرچا 2026 کی دوسری قسط میں کوئمبٹور ، رائے پور، دیوموگرا اور گوہاٹی کے طلبا کے ساتھ بات چیت کی
February 09th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’پریکشا پے چرچا ‘(پی پی سی) 2026 کے 9 ویں ایڈیشن میں آج طلباء کے ساتھ بات چیت کی ۔ وزیر اعظم نے ’پی پی سی 2026 ‘کی دوسری قسط کے دوران کوئمبٹور ، رائے پور ، دیوموگرا اور گوہاٹی کے امتحان وارئیرز کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی ۔ ’پریکشا پے چرچا‘ کے خصوصی ایڈیشن میں طلباء کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس بار یہ پروگرام ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کیا گیا تھا ۔ کوئمبٹور ایڈیشن کا آغاز کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ تمل ناڈو کے طلباء کی توانائی اور تجسس نے انہیں بہت متاثر کیا ہے ۔’’ونکم‘‘ کے ساتھ ان کا استقبال کرتے ہوئے وہ خوشگوار بات چیت میں مصروف ہو گئے ۔ طلباء نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے وزیر اعظم کو دیکھا تو انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا ، وہ ایک ڈرامائی انداز میں ان کی آمد کی توقع کررہے تھے لیکن طلباء نے پایا کہ وہ انتہائی سادہ ، شائستہ اور زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ جناب مودی کی آمد سے وہ کانپنے لگے ۔وزیر اعظم نے اس سال کے ’ پریکشا پہ چرچا ‘ پروگرام کے لیے طلبا، والدین اور اساتذہ سے مشورے مدعو کیے
January 07th, 07:05 pm
دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات قریب آ رہے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ایک بار پھر طلبا، والدین اور اساتذہ سے شدت سے انتظار کیے جانے والے سالانہ پروگرام ’پریکشا پہ چرچا‘ میں ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم 3 جنوری کو بھگوان بدھ سے متعلق پپرہوا کے مقدس آثارکی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کریں گے
January 01st, 05:39 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 3 جنوری 2026 کو صبح تقریباً 11 بجے نئی دہلی کے رائے پِتھورا کلچرل کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم الشان بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس نمائش کا عنوان “دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون” رکھا گیا ہے۔دلی کے یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس 2025 کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 04th, 10:45 am
کابینہ میں میرے ساتھی جیوترادتیہ سندھیا جی ، وزیر مملکت چندر شیکھر پیماسانی جی ، مختلف ریاستوں کے نمائندے ، بیرون ملک سے آئےمہمان،ٹیلی کام سیکٹر سے وابستہ تمام معززین ، یہاں موجود مختلف کالجوں سے آئے میرے نوجوان ساتھی، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں پر مرکوز 62,000 کروڑروپئے سے زیادہ کے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے کوشل دیکشانت سماروہ سے خطاب کیا
October 04th, 10:29 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں کوشل دیکشانت سماروہ کے دوران نوجوانوں پر مرکوز 62,000 کروڑروپئے سے زیادہ کے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ۔ ملک بھر میں آئی ٹی آئی سے وابستہ لاکھوں طلباء کے ساتھ ساتھ بہار کے طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یاد دلایا کہ کچھ سال پہلے حکومت نے آئی ٹی آئی کے طلبا کے لیے بڑے پیمانے پر تفویض اسناد کی تقریبات منعقد کرنے کی ایک نئی روایت شروع کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ روایت ایک اور سنگ میل کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔کابینہ نے ملک بھر میں سول سیکٹر کے تحت 5862 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے ساتھ 57 نئے کیندریہ ودیالیہ (کے وی ایس) کھولنے کی منظوری دی
October 01st, 03:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے مرکزی حکومت کے ملازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں ان کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں سول سیکٹر کے تحت 57 نئے کیندریہ ودیالیاس (کے وی) کھولنے کی منظوری دی ہے۔ 57 نئے کیندریہ ودیالیہ کے قیام کے لیے فنڈز کی کل تخمینہ ضرورت 5862.55 کروڑ روپے (تقریباً) ہے ،جو 2026-27 سے نو سال کی مدت پر مشتمل ہے۔ اس میں 2585.52 کروڑ روپے (تقریباً) کے سرمائے کے اخراجات اور 3277.03 کروڑ روپے (تقریباً) کے آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے لیے مثالی اسکولوں کے طور پر، پہلی بار، ان 57 کیندیہ ودیالیوں کو بال واٹیکاؤں کے ساتھ منظور کیا گیا ہے، یعنی بنیادی مرحلے (پری پرائمری) کے 3 سال۔وزیر اعظم نے یوم اساتذہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی
September 05th, 08:36 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوم اساتذہ کے موقع پر سبھی کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اساتذہ کا نئے اذہان کی نشو و نما کے لیے کلی طور پر وقف ہونا مضبوط تر اور روشن تر مستقبل کی بنیاد ہے۔ جناب مودی نے کہا، ’’ہم ایک ممتاز اسکالر اور استاد ، ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن کی زندگی اور ان کے افکار و خیالات کو بھی ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر یاد کرتے ہیں ۔‘‘قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 04th, 05:35 pm
ہمارے یہاں اساتذہ کا فطری احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ معاشرے کی ایک بڑی طاقت بھی ہیں اور اساتذہ کو دعا دینے کے لیے کھڑا ہونا گناہ ہے۔ اس لیے میں یہ گناہ نہیں کرنا چاہتا۔اس لیے میں ایسا گناہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں یقینی طور پر آپ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہوں گا۔ آپ سب سے ملنا میرے لیے ایک بہت اچھا تجربہ تھا،کہ آپ سب ،ویسے تو سب کو مجھے،کیونکہ آپ میں سے ہر ایک کی زندگی میں ایک کہانی ہوگی کیونکہ اس کے بغیر آپ یہاں تک نہیں پہنچے ہوں گے۔ لیکن اتنا وقت نکالنا مشکل ہوتا لیکن مجھے آپ سب کو جاننے کا جو موقع ملا وہ بہت متاثر کن ہے اور میں آپ سب کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لہٰذا یہ قومی اعزاز حاصل کرنا بذات خود اختتام نہیں ہے۔ اب سب کی توجہ آپ پر ہے، اس ایوارڈ کے بعد سب کی توجہ آپ پر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی پہنچ بہت بڑھ گئی ہے۔ پہلے آپ کا اثر و رسوخ یا کمانڈ ایریا ہوگا اب اس ایوارڈ کے بعد بہت بڑھ سکتا ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ شروعات یہیں سے ہوتی ہے، موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے، آپ کے پاس جو بھی ہے، آپ کو جتنا ہو سکے خدمت کرنی چاہیے۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے اطمینان کی سطح میں اضافہ ہو ہی جائیگا ، لہذا اس سمت میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا انتخاب آپ کی محنت، آپ کی مسلسل مشق کا منہ بولتا ثبوت ہے، تب ہی یہ سب ممکن ہے اور ایک استاد صرف موجودہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ملک کی آنے والی نسل کو بھی سنوارتا ہے، وہ مستقبل سنوارتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ بھی قوم کی خدمت کے زمرے میں کسی بھی طرح ملک کی خدمت سے کم نہیں۔ آج آپ جیسے کروڑوں اساتذہ وفاداری، تیاری اورپوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، ہر کسی کو یہاں آنے کا موقع نہیں ملتا۔ ممکن ہے بہت سے لوگوں نے کوشش بھی نہ کی ہو، کچھ لوگوں نے غور بھی نہ کیا ہو اور اور ایسی صلاحیتوں کے حامل بہت سے لوگ ہوں گے جی ، بہت لوگ ہوں گے، اور اسی لیے ان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ قوم مسلسل ترقی کرتی ہے، نئی نسلیں تیار ہوتی ہیں، جو قوم کے لیے جیتے ہیں اور ہر کوئی اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کانیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب
September 04th, 05:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے اساتذہ کے لیے بھارتیہ معاشرے کے فطری احترام کی تعریف کی اور انھیں قوم کی تعمیر میں ایک طاقتور قوت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو عزت دینا محض ایک رسم نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی بھر کی لگن اور اثر کا اعتراف ہے۔وزیر اعظم نے سری گُرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پورب کے مقدس موقع پر مبارکباد پیش کی
August 24th, 01:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری گُرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پورب کے مقدس موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ راجیہ سبھا کے لیے نامزد کی گئیں ممتاز شخصیات کو مبارکباد دی
July 13th, 10:47 am
وزیر اعظم نے جناب اُجوَل نکم کی، قانونی پیشے میں ان کی مثالی لگن اور آئینی اقدار کے لیے ان کی غیر متزلزل عہدبستگی کے لیے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ جناب نکم ایک کامیاب وکیل رہے ہیں جنہوں نے اہم قانونی مقدمات میں کلیدی کردار ادا کیا اور عام شہریوں کے وقار کے تحفظ کے لیے کام کیا۔ جناب مودی نے راجیہ سبھا کے لیے ان کی نامزدگی کا خیرمقدم کیا اور ان کے پارلیمانی کردار کے لیے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔وزیر اعظم نے سی بی ایس ای کے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات پاس کرنے والے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کی
May 13th, 02:36 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سی بی ایس ای کے بارہویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے مزید کہا، ‘‘یہ آپ کے عزم، نظم و ضبط اور محنت کا نتیجہ ہے۔ آج کا دن والدین، اساتذہ اور دیگر تمام لوگوں کے کردار کو تسلیم کرنے کا بھی ہے جنہوں نے اس حصولیابی میں اپنا تعاون دیا ہے’’۔For me, the nation itself is divine and mankind is a reflection of the divine: PM Modi in Lex Fridman Podcast
March 16th, 11:47 pm
PM Modi interacted with Lex Fridman in a podcast about various topics ranging from fasting to his humble beginnings to AI and more. He stressed on the unifying power of sports and said that they connect people on a deeper level and energize the world. He remarked that the management of Indian elections should be studied worldwide.وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ بات چیت کی
March 16th, 05:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک پوڈ کاسٹ میں لیکس فریڈمین کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بے لاگ بات چیت کے دوران ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں اور کیسے اپواس رکھتے ہیں، تو وزیر اعظم نے اپنے احترام کے طور پر لیکس فریڈمین کے ذریعے اپواس رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مذہبی روایات کا روزمرہ کی زندگی سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوازم صرف رسومات کے بارے میں نہیں ہے بلکہ زندگی کی رہنمائی کرنے والا فلسفہ ہے جس کی تشریح معزز سپریم کورٹ آف انڈیا نے کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپواس نظم و ضبط پیدا کرنے اور اندرونی اور بیرونی طور پر خود کو متوازن رکھنے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپواس نفس کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ حساس اور باشعور بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپواس کے دوران کوئی بھی باریک خوشبو اور تفصیلات کو زیادہ واضح طور پر محسوس کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اپواس سوچنے کے عمل کو تیز کرتا ہے، تازہ نقطہ نظرفراہم کرتا ہے اور الگ سوچنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ جناب مودی نے واضح کیا کہ اپواس صرف کھانے سے پرہیز کرنے کا نام نہیں ہے۔ اس میں تیاری اور ڈیٹاکسی فکیشن کا ایک سائنسی عمل شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کئی دن پہلے آیورویدک اور یوگا کے طریقوں پر عمل کرکے اپنے جسم کو اپواس کے لیے تیار کرتے ہیں اور اس دوران ہائیڈریشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اپواس شروع ہونے کے بعد، وہ اسے عقیدت اور خود نظم و ضبط کی ایک شکل کے طور پر دیکھتے ہیں، گہرے خود شناسی اور توجہ پر زور دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ ان کا اپواس رکھنے کا عمل ذاتی تجربے سے پیدا ہوا، جس کا آغاز ان کے اسکول کے دنوں میں مہاتما گاندھی سے متاثر ایک تحریک سے ہوا تھا۔ انھوں نے اپنے پہلے اپواس کے دوران توانائی اور بیداری میں اضافہ محسوس کیا، جس نے انھیں اس کی تبدیلی کی طاقت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اپواس ان کی سرگرمیوں کو سست نہیں کرتا،اس کے بجائے، یہ اکثر ان کی سرگرم عمل رہنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپواس کے دوران، ان کے خیالات زیادہ آزادانہ اور تخلیقی طور پر رونما ہوتےہیں، جس سے اپنے آپ کو اظہار کرنا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے۔پریکشا پہ چرچا 2025ءپروگرام میں طلبہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 10th, 11:30 am
خوشی: مجھے تو آج ایسا لگ رہا ہے، جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا 2025 کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی
February 10th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سندر نرسری، نئی دہلی میں پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر کے طلبہ کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید میں متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے تل سے بنی مٹھائیاں تقسیم کیں جو روایتی طور پر سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔آئین ہماری مشعل راہ ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
December 29th, 11:30 am
ساتھیو، اگلے مہینے کی 13 تاریخ سے پریاگ راج میں مہا کمبھ بھی ہونے جا رہا ہے۔ فی الحال سنگم کے کناروں پر زبردست تیاریاں جاری ہیں۔ مجھے یاد ہے، ابھی کچھ دن پہلے جب میں پریاگ راج گیا تھا، تو مجھے ہیلی کاپٹر سے پورے کمبھ علاقے کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ بہت بڑا! بہت خوبصورت! اتنا عظیم!قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
September 06th, 04:15 pm
جناب، سنسکرت کے استاد ہونے کے ناطے، میرا یہ خواب تھا کہ بچوں کو ہندوستان کی ثقافت سے روشناس کراؤں جس سے انہیں ہماری تمام اقدار کی سمجھ ملتی ہے جس کے ذریعے ہم اپنی اقدار اور زندگی کے نظریات کا تعین کرتے ہیں۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے سنسکرت میں بچوں کی دلچسپی پیدا کی اور اسے اخلاقی تعلیم کی بنیاد بنایا اور مختلف شلوکوں کے ذریعے بچوں کو زندگی کی اقدار سکھانے کی کوشش کی۔وزیر اعظم نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈسے نوازے گئے اساتذہ سے بات چیت کی
September 06th, 04:04 pm
ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنا تدریسی تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے سیکھنےکے عمل کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ان کے ذریعے استعمال کی جانے والی دلچسپ تکنیکوں کے بارے میں بھی گفت و شنید کی۔ انہوں نے اپنے باقاعدہ تدریسی کام کے ساتھ ان کے ذریعہ کئے جانے والے سماجی کاموں کی مثالیں بھی شیئر کیں۔ ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے تدریس کے ہنر کے تئیں ان کی لگن اور ان کے قابل ذکر جوش و جذبے ،جس کا اعتراف ایوارڈز کے ذریعے کیا گیا ہے، کی ستائش کی۔