وزیراعظم کی صدارت میں 52ویں پرگتی میٹنگ کاانعقاد
June 24th, 09:04 pm
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سڑک، بجلی، صنعتی راہداری اور میٹرو ریل کے شعبوں سے متعلق چار اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا، جو چار ریاستوں میں جاری ہیں اور جن کی مجموعی لاگت تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کو اقتصادی ترقی، علاقائی رابطے، صنعتی فروغ اور عوامی فلاح کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ان کی تکمیل کے اوقات کی پابندی، مختلف اداروں کے باہمی تعاون، مسائل کے حل اور بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی گئی۔وزیر اعظم نے تپ دق کے خلاف جنگ کو مضبوط بنانے میں نچلی سطح کی کوششوں کی ستائش کی
March 26th, 03:51 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تپ دق کے خاتمے کے بھارت کے پرعزم مشن میں تعاون کرنے والے سبھی لوگوں کی دلی ستائش کی۔ انہوں نے نچلی سطح کی کوششوں کی بڑھتی ہوئی رفتار پر زور دیا جو ایک صحت مند اور ٹی بی سے پاک بھارت کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔