وزیر اعظم 2 جون کو نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کریں گے
June 01st, 08:01 pm
عالمی معیار کے ہوائی ڈھانچے کو ترقی دینے اور کنیکٹیویٹی بڑھانے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 2 جون کو شام 5 بجے کے قریب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے ) کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔