آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ چیمپئنز کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
November 06th, 10:15 am
عزت مآب وزیر اعظم، آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ہم یہاں آکر عزت اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ میں آپ کو ابھی ایک مہم کے بارے میں بتاؤں گا، جوانہوں نے کمال کردیاان لڑکیوں نے، ملک کی بیٹیوں نے کمال کردیا، دو سال سے لگے ہیں سر، محنت انتی کی ہے،کمال کی محنت کی ہے،مشق کے ہر مرحلے میں پوری شدت کے ساتھ کھیلے، مشق کے ہر سیشن میں اتنی ہی توانائی سے اترے گراؤنڈ میں،یہی کہوں گا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔وزیر اعظم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی چیمپئنز کے ساتھ بات چیت کی
November 06th, 10:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل 7 ، لوک کلیان مارگ ، نئی دہلی میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 چیمپئنز کے ساتھ بات چیت کی ۔ ہندوستانی ٹیم نے اتوار ، 2 نومبر 2025 کو فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم دن ہے ، کیونکہ یہ دیو دیوالی اور گرو پرب دونوں کو نشان زد کرتا ہے اور تمام حاضرین کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔عالمی ٹی-20 چیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
July 05th, 04:00 pm
وزیر اعظم - ساتھیو! آپ سب کا خیر مقدم ہے اور یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ آپ نے ملک کو جوش و خروش اور جشن سے بھر دیا ہے۔ اور آپ نے ہم وطنوں کی تمام امیدوں اور آرزؤوں کو آپ نے جیت لیا ہے۔ میری طرف سے آپ کو بہت بہت مبارکباد۔ عام طور پر میں دیر رات دفتر میں کام کرتا ہوں۔ لیکن اس بار ٹی وی آن تھا اور فائل بھی چل رہی تھی، میں فائل پر توجہ نہیں دے پا رہا تھا۔ لیکن آپ لوگوں نے اپنی ٹیم اسپرٹ کو شاندار طریقے سے دکھایا، آپ نے اپنا ٹیلنٹ بھی دکھایا اور آپ کا صبر بھی دیدنی تھا۔ میں دیکھ سکتا تھا کہ صبر و تحمل تھا، کوئی جلدی نہیں تھی۔ آپ لوگ خود اعتمادی سے بھرپور تھے اس لیے میں آپ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں ساتھیو۔