انتیس جون2025 کو ’من کی بات‘ کی 123 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

June 29th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔۔۔ آپ سب کو سلام۔ اس وقت آپ سبھی کو یوگا کی توانائی اور ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ کی یادوں سے بھرے ہوں گے۔ اس بار بھی 21 جون کو ملک اور دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ میں حصہ لیا۔ کیا آپ کو یاد ہے، یہ 10 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اب، ان 10 برسوں میں، یہ تقریب ہر گزرتے سال کے ساتھ عظیم الشان ہوتی جا رہی ہے۔ یہ اس کا بھی اشارہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں یوگا کو اپنا رہے ہیں۔ ہم نے اس بار ’یوگا ڈے‘ کی بہت سی پرکشش تصاویر دیکھی ہیں۔ وشاکھاپٹنم کے ساحل پر تین لاکھ لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کیا۔ وشاکھاپٹنم سے ہی ایک اور حیرت انگیز منظر سامنے آیا۔۔۔ دو ہزار سے زیادہ آدیواسی طالب علموں نے 108 منٹ تک 108 سوریہ نمسکار کیے۔ تصور کریں کہ کتنا نظم و ضبط، کتنی لگن رہی ہوگی! ہمارے بحری جہازوں پر بھی یوگا کی ایک شاندار جھلک دیکھی گئی۔ تلنگانہ میں تین ہزار معذور ساتھیوں نے ایک ساتھ یوگا کیمپ میں حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے 108 مقامات پر ایک ساتھ سوریہ نمسکار کرنے والے سب سے زیادہ لوگوں کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر گجرات کو مبارکباد دی

January 01st, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کو 108 مقامات پر ایک ساتھ سوریہ نمسکار کرنے والے سب سے زیادہ لوگوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے 75 لاکھ سوریہ نمسکار چیلنج کی ستائش کی

January 14th, 10:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چاق و چوند رہنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور 75 لاکھ سوریہ نمسکار چیلنج کی ستائش کی ہے۔