وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورۂ عمان کے موقع پر بھارت اور عمان کا مشترکہ اعلامیہ

December 18th, 05:28 pm

عمان کے سلطان، عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق کی دعوت پر بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 سے 18 دسمبر 2025 تک سلطنت عمان کا سرکاری دورہ کیا۔ ہوائی اڈے پر دفاعی امور کے نائب وزیر اعظم عزت مآب سید شہاب بن طارق نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور انہیں باضابطہ سلامی پیش کی گئی۔ 18 دسمبر 2025 کو البرکہ پیلس میں سلطان ہیثم بن طارق نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے عمان کے سلطان سے ملاقات کی

December 18th, 05:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مسقط میں عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی ۔ شاہی محل پہنچنے پر وزیر اعظم کا عزت مآب نے پرتپاک استقبال کیا اور رسمی خیرمقدم کیا ۔

وزیر اعظم کو آرڈر آف عمان سے نوازا گیا

December 18th, 05:22 pm

عمان کے عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ہندوستان عمان تعلقات میں ان کے غیر معمولی تعاون اور ان کی دور اندیش قیادت کے لیے 'آرڈر آف عمان' ایوارڈ سے نوازا ۔

وزیراعظم کا اردن، ایتھوپیا اور عمان کا دورہ

December 11th, 08:43 pm

اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15-16 دسمبر- 2025 کو اردن کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم ہندوستان اور اردن کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین سے بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان-اردن دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع تلاش کرنے اور علاقائی امن، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں

June 11th, 05:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عالمی رہنماؤں کے پیغامات اور ٹیلی فون کالوں کا جواب دیا۔

وزیر اعظم کو عمان کے سلطان کی جانب سے مبارکباد کا ٹیلی فون کال موصول ہوئی

June 11th, 01:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے فون کال موصول ہوئی۔

وزیراعظم کی عمان کے سلطان سے ملاقات

December 16th, 09:29 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی، جس کے دوران انھوں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

عمان کے سلطان کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا اردو ترجمہ (16 دسمبر 2023)

December 16th, 07:02 pm

ہماری باہمی قربت صرف جغرافیہ تک محدود نہیں ہے بلکہ ہزاروں سال پر محیط ہماری تجارت، ہماری ثقافت اور ہماری مشترکہ ترجیحات سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عمان کے سلطان عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت

February 17th, 09:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عمان کے سلطان عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق آج صبح ٹیلی فون پر بات چیت کی۔