کابینہ نے دو مزید سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اکائیوں کو منظوری دی ہے جن میں مجموعی طور پر 3900 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری شامل ہے
May 05th, 06:54 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت دو مزید سیمی کنڈکٹر منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں ملک کی پہلی تجارتی مِنی / مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے سہولت شامل ہے جو گیلئم نائٹرائیڈ ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگی اس میں ایک سیمی کنڈکٹر پیکیجنگ مرکز بھی شامل ہے۔