نئی دہلی میں قانونی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے سے متعلق قومی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 08th, 05:33 pm
چیف جسٹس محترم بی آر گوائی جی، جسٹس سوریہ کانت جی، جسٹس وکرم ناتھ جی، مرکز میں میرے ساتھی ارجن رام میگھوال جی، سپریم کورٹ کے دیگر معزز جج صاحبان، ہائی کورٹس کے معزز چیف جسٹس صاحبان، خواتین و حضرات،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ”قانونی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر قومی کانفرنس سے خطاب کیا
November 08th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سپریم کورٹ آف انڈیا میں ”قانونی امداد کی فراہمی کے نظام کو مضبوط بنانا“ کے موضوع پر منعقدہ قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جمع ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس اہم موقع پر تمام شرکا کے درمیان موجود ہونا واقعی ایک خاص بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی امداد فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانا اور لیگل سروسز ڈے سے متعلق پروگرام بھارت کے نظام عدلیہ کو نئی طاقت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے 20ویں قومی کانفرنس کے لیے سب کو اپنی نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے معززین، عدلیہ کے اراکین اور قانونی خدمات اتھارٹیز کے نمائندوں کو بھی مبارکباد دی۔وزیر اعظم 8 نومبر کو ’’قانونی مدد کی فراہمی کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے‘‘ سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
November 06th, 02:50 pm
وزیر اعظم نریندر مودی، 8 نومبر 2025 کو تقریباً شام 5 بجے بھارت کی سپریم کورٹ میں منعقد ہونے والی ’’قانونی مددکی فراہمی کے طریقۂ کار کو مضبوط بنانے‘‘ سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی(این اے ایل ایس اے) کی جانب سے تیار کردہ کمیونٹی میڈی ایشن تربیتی ماڈیول کا بھی اجرا کریں گے۔وزیر اعظم اس موقع پر شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔