وزیر اعظم نے شریمد سُدھیندر تیرتھ سوامی جی کو خراج عقیدت پیش کیا
March 31st, 10:58 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شریمد سدھیندر تیرتھ سوامی جی کو ان کے یوم پیدائش کی صد سالہ تقریب کے خصوصی موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ شریمد سدھیندر تیرتھ سوامی جی نے اپنے آپ کو خدمت اور روحانیت کے لیے وقف کر دیا ، جس سے معاشرے پر دیرپا اثر پڑا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معزز سوامی جی نے متعدد ادارے اور تحقیقی مراکز قائم کیے ، اور وہ لوگوں میں تعلیم کی خوشیوں کو پھیلانے کے لیے پوری طرح پرعزم تھے ۔