وزیر اعظم نے اپنے آندھرا پردیش کے دورے کی جھلکیاں شیئر کیں

October 16th, 09:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے آندھرا پردیش کے دورے کی جھلکیاں شیئر کیں۔ جناب مودی نے سری سیلم میں واقع سری بھرمرمبا ملیکارجن سوامی ورلا دیوستھانم میں پرارتھنا کی اور سری شیواجی دھیان مندر اور سری شیواجی دربار ہال کا دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کرنول میں تقریباً 13,430 (تیرہ ہزار چار سو تیس )کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔