قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برس مکمل ہونے پر سال بھر چلنے والی یادگار تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 07th, 10:00 am
وندے ماترم، یہ لفظ ایک منتر ہے، ایک توانائی ہے، ایک خواب ہے، ایک عزم ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ماں بھارتی کی سادھنا ہے، مادر وطن کی عبادت ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ہمیں تاریخ میں لے جاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتماد کو، ہمارے حال کو اعتماد سے بھر دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ نیا حوصلہ دیتا ہے کہ ایسا کوئی عزم نہیں، ایسا کوئی ارادہ نہیں جس کی تکمیل نہ ہو سکے۔ ایسا کوئی ہدف نہیں جو ہم ہندوستانی حاصل نہ کر سکیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے پر ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا
November 07th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کے ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ‘وندے ماترم’ محض کچھ الفاظ نہیں بلکہ یہ ایک منتر، ایک توانائی، ایک خواب اور ایک پختہ عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ‘ وندے ماترم‘ ماں بھارتی کے تئیں عقیدت اور روحانی جذبہ کو مجسم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے الفاظ ہمیں ہماری تاریخ سے جوڑتا ہے، ہمارے حال کو اعتماد سے بھرتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ یقین کرنے کی ہمت پر ابھارتا ہے کہ کوئی بھی عزم اور کوئی ہدف ہماری دسترس سے باہر نہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے شری اربندو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
August 15th, 03:48 pm
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا: ’’ شری اربندو نے ہمیں دکھایا ہے کہ کس طرح فلسفہ، روحانیت اور قوم کی تعمیر ایک اعلی مقصد کی خدمت کے لیے یکجا ہوتے ہیں۔ ان کے خیالات ہمیں ایک ایسے بھارت کے لیے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جو اپنی پوری صلاحیت کا ادراک کرے۔ ان کے یوم پیدائش پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں وکست بھارت نوجوان قائدین مکالمہ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 12th, 02:15 pm
مرکزی کابینہ کے میرے معاون ساتھی جناب من سکھ منڈاویہ جی، دھرمیندر پردھان جی، جینت چودھری جی، رکشا کھڈسے جی، پارلیمنٹ کے ساتھی حضرات، دیگر معززین اور ملک کے کونے کونے سے یہاں موجود میرے نوجوان ساتھیو!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی
January 12th, 02:00 pm
سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم ِنوجواناں کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی۔ انھوں نے ملک بھر سے 3000 متحرک نوجوان رہ نماؤں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کے نوجوانوں کی اس متحرک توانائی پر زور دیا جس نے بھارت منڈپم میں زندگی اور توانائی پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم سوامی وویکانند کو یاد کر رہی ہے اور انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جن کا ملک کے نوجوانوں پر بے پناہ بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند کا ماننا تھا کہ ان کے شاگرد نوجوان نسل سے آئیں گے، جو شیروں کی طرح ہر مسئلے کو حل کردیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں سوامی جی اور ان کے عقائد پر پورا بھروسا ہے، جس طرح سوامی جی کو نوجوانوں پر بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں خاص طور پر نوجوانوں کے بارے میں ان کے وژن کے بارے میں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سوامی وویکانند آج ہمارے درمیان ہوتے تو وہ اکیسویں صدی کے نوجوانوں کی بیدار طاقت اور فعال کوششوں کو دیکھ کر نئے اعتماد سے بھر جاتے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے شری اروبندو کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا
August 15th, 11:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قابل احترام فلسفی، مفکر اور روحانی قائد جناب اروبندوکو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا ہے۔شریل پربھوپاد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 08th, 01:00 pm
اس مقدس تقریب میں موجود تمام قابل احترام سنتوں، آچاریہ گوڈیا مشن کے عقیدت مند بھکتی سندر سنیاسی جی، کابینہ میں میرے ساتھی ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، ملک اور دنیا سے وابستہ تمام کرشن بھکت، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا
February 08th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں سریلا پربھوپد جی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے آچاریہ سریلا پربھوپد کے مجسمے پر پھول نذر کئے اور ان کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور ایک سکہ جاری کیا۔ گاوڑیا مشن کے بانی، آچاریہ سریلا پربھوپد نے وشنو عقیدے کے بنیادی اصولوں کے تحفظ اور اس کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔سری اروبندو کی 150ویں یوم پیدائش کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 13th, 06:52 pm
سری اروبندو کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ اس اہم پروگرام پر میں آپ سب کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس پر مسرت موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ سری اروبندو کی 150ویں یوم پیدائش پورے ملک کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ ملک نے اس سال کو منانے کا تہیہ کیا تھا خاص طور پر ان کے خیالات اور نظریات کو ہماری نئی نسل تک پہنچانے کے لیے۔ اس کے لیے ایک خصوصی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ وزارت ثقافت کی قیادت میں بہت سے مختلف پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں، پڈوچیری کی سرزمین پر، جو مہارشی کی اپنی تپسیا بھی رہی ہے، آج ملک انھیں ایک اور شاندار خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ آج سری اروبندو پر ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سری اروبندو کی زندگی اور تعلیمات سے تحریک لے کر قوم کی یہ کوششیں ہماری قراردادوں کو نئی توانائی اور طاقت دیں گی۔PM addresses programme commemorating Sri Aurobindo’s 150th birth anniversary via video conferencing
December 13th, 06:33 pm
The Prime Minister, Shri Narendra Modi addressed a programme celebrating Sri Aurobindo’s 150th birth anniversary via video conferencing today in Kamban Kalai Sangam, Puducherry under the aegis of Azadi ka Amrit Mahotsav. The Prime Minister also released a commemorative coin and postal stamp in honour of Sri Aurobindo.