کرناٹک کے اڈوپی میں شری کرشن مٹھ میں منعقدہ لکشیہ کانتھا گیتا پرائن پروگرام کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 28th, 11:45 am
میں اپنی بات بیان کرنا شروع کروں اس سے پہلے، یہاں کچھ بچے اپنی بنائی ہوئی تصویریں لے کر آئے ہیں۔ ذرا ایس پی جی کے لوگ اور مقامی پولیس کے اہلکار مدد کریں، ان کو جمع کر لیں۔ اگر آپ نے اپنے پتے تصویر کے پیچھے لکھے ہوں گے، تو میں ضرور آپ کو شکریہ کا خط ارسال کروں گا۔ جس کے پاس کچھ ہے، دے دیجیے، وہ جمع کر لیں گے، اور آپ پھر اطمینان سے بیٹھ جائیں۔ یہ بچے اتنی محنت کرتے ہیں، اور کبھی کبھی میں ان کے ساتھ ناانصافی کر بیٹھتا ہوں، تو مجھے دکھ ہوتا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اُڈپی، کرناٹک میں سری کرشن مٹھ میں لکش کنٹھ گیتا پارائن پروگرام سے خطاب کیا
November 28th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اُڈپی، کرناٹک میں سری کرشن مٹھ میں لکش کنٹھ گیتا پارائن پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فرمایا کہ بھگوان شری کرشن کے مقدس درشن، شریمد بھگود گیتا کے منتروں کے روحانی تجربے، اور اس قدر قابل احترام سنتوں اور گروؤں کی موجودگی اُن کے لیے ایک عظیم سعادت ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ بے شمار آشیرواد حاصل کرنے کے مترادف ہے۔جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کا بیان: دوسرا اجلاس
November 22nd, 09:57 pm
قدرتی آفات انسانیت کے لیے مسلسل ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ اس سال بھی انہوں نے عالمی آبادی کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔ یہ واقعات واضح طور پر اس بات کی ضرورت اجاگر کرتے ہیں کہ آفات سے نمٹنے کی مؤثر تیاری اور ردعمل کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی
November 22nd, 09:35 pm
وزیراعظم نے آج جنوبی افریقہ کے صدر سِرِل راما فوساکی میزبانی میں جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20 رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ جی 20 سربراہی اجلاسوں میں وزیراعظم کی بارہویں شرکت تھی۔ وزیر اعظم نے سربراہ اجلاس کے افتتاحی دن کے دونوں سیشنز سے خطاب کیا۔ انہوں نے صدر رامافوسا کا پرتپاک میزبانی اور اجلاس کی کامیاب میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 07:01 pm
مُعزّز اسٹیج پر جلوہ افروز ریاستِ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ایل مروگن جی ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کے راماسامی جی ، مختلف زرعی تنظیموں کے تمام معززین ، دیگر عوامی نمائندے ، میرے پیارے کسان بھائیو اور بہنو اور پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہم سے جڑنے والے لاکھوں کسان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں! میں یہاں سے ان کو بھی وَنکّکم اور نمسکار کہتا ہوں،اور سب سے پہلے میں آپ سب سے، اور ملک بھر میں جمع ہونے والے اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ میں آج پٹاپرتھی میں ستیہ سائیں بابا کے پروگرام میں تھا ، لیکن وہاں پروگرام کچھ دیر تک چلا ، اس لیے مجھے آنے میں تاخیر ہوئی ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک بھر میں آپ سب کو کیا تکلیف ہوئی ، بہت سے لوگ بیٹھے ہیں ، اس کے لیے میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں’ ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 ‘سے خطاب کیا
November 19th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کوئمبٹور کی مقدس سرزمین پر’ مارودھملائی کے بھگوان مروگن ‘کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کوئمبٹور کو ثقافت ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین قرار دیا اور اسے جنوبی ہندوستان کی کاروباری طاقت کے ایک طاقتور مرکز کے طور پر تسلیم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہر کا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں انتہائی معاون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئمبٹور نے اب مزید امتیاز حاصل کیا ہے، کیونکہ اس کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی پی رادھا کرشنن اب نائب صدر کے طور پر اپنے کردار میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 15th, 03:15 pm
جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا
November 15th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا
October 31st, 06:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے روہنی میں بین الاقوامی آریہ مہا سمیلن 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ابھی سنے گئے منتروں کی توانائی اب بھی ہر کوئی محسوس کر سکتا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جب بھی وہ مجمع کے درمیان آتے ہیں تو تجربہ روحانی اور غیر معمولی ہوتا ہے۔ انھوں نے اس احساس کو سوامی دیانند جی کے آشیرواد سے منسوب کیا۔ وزیر اعظم نے سوامی دیانند جی کے نظریات کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وہاں موجود تمام مفکرین کے ساتھ اپنی دہائیوں پرانی وابستگی کا ذکر کیا، جس نے انھیں بار بار ان سے جڑنے کا موقع فراہم کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جب بھی وہ ان سے ملتے ہیں اور ان سے گفت و شنید کرتے ہیں تو وہ ایک الگ توانائی اور انوکھی تحریک سے بھر جاتے ہیں۔نئی دہلی میں کرشی پروگرام میں کسانوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
October 12th, 06:45 pm
کسان ۔ رام-رام! میں ہریانہ کے ہسار ضلع کا ہوں جی میں۔ میں نے کابلی چنا بونے سے کھیتی شروع کی تھی۔ تو پہلے تھوڑی...وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے زراعت کے شعبے میں35,440 کروڑ روپے کی لاگت سے دو بڑے منصوبے کے آغاز کے موقع پر کرشی پروگرام کے دوران کسانوں کے ساتھ بات چیت کی
October 12th, 06:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں زرعی تحقیق کے بھارتی ادارے (انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) میں کرشی پروگرام میں کسانوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ یہ پروگرام کسانوں کی فلاح و بہبود ، زرعی خود انحصاری اور دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے وزیر اعظم کے مسلسل عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے عوامی پروگرام میں حصہ لینے سے پہلے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی، جہاں جناب مودی نے زراعت کے شعبے میں35,440 کروڑ روپے کی لاگت سے دو بڑی اسکیموں کا آغاز کیا ۔ انہوں نے پی ایم دھن دھنیا کرشی یوجنا کا آغاز کیا جس کا تخمینہ24,000 کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے دالوں میں آتم نربھرتا کے مشن کا بھی آغاز کیا جس کی لاگت,44011 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم نے تقریباً815 کروڑ روپے کے اضافی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے زراعت ، مویشی پروری ، ماہی گیری اور ڈبہ بند خوراک کے شعبوں میں5450 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔India is continuously contributing to global food security: PM Modi at World Food India 2025
September 25th, 06:16 pm
In his address at World Food India 2025, PM Modi highlighted that global investors are looking towards India with great optimism. Reiterating his message from the Red Fort, the PM declared that this is the right time to invest in and expand in India. He emphasized that the government has established 10,000 FPOs since 2014, connecting lakhs of small farmers and bringing India’s agricultural persity to every household.Prime Minister Shri Narendra Modi addresses World Food India 2025
September 25th, 06:15 pm
In his address at World Food India 2025, PM Modi highlighted that global investors are looking towards India with great optimism. Reiterating his message from the Red Fort, the PM declared that this is the right time to invest in and expand in India. He emphasized that the government has established 10,000 FPOs since 2014, connecting lakhs of small farmers and bringing India’s agricultural persity to every household.نئی دہلی میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس میں وزیراعظم کےخطاب کا متن
August 07th, 09:20 am
میرے کابینہ کے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان جی، ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن جی، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر رمیش چند جی، میں دیکھ رہا ہوں کہ سوامی ناتھن جی کے کنبے کے سبھی افرادیہاں موجود ہیں، میں انہیں بھی سلام کرتا ہوں۔ تمام سائنسدانوں، دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’ایم ایس سوامیناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس‘ سے خطاب کیا
August 07th, 09:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں آئی سی اے آر پُوسہ میں ایم ایس سوامیناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا اوراس سے خطاب کیا۔ پروفیسر ایم ایس سوامیناتھن کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں ایک دور اندیش رہنما قرار د دیا، جن کی خدمات کسی ایک دور تک محدود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پروفیسر سوامیناتھن ایک عظیم سائنسداں تھے جنہوں نے سائنس کو عوامی خدمت کے ایک ذریعہ میں تبدیل کیا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پروفیسر سوامیناتھن نے قوم کی خوراک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر سوامیناتھن نے ایک ایسا شعور جگایا جو آنے والی صدیوں تک بھارت کی پالیسیوں اور ترجیحات کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ انہوں نے سوامیناتھن کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر تمام لوگوں کو نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔پریکشا پہ چرچا 2025ءپروگرام میں طلبہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 10th, 11:30 am
خوشی: مجھے تو آج ایسا لگ رہا ہے، جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا 2025 کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی
February 10th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سندر نرسری، نئی دہلی میں پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر کے طلبہ کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید میں متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے تل سے بنی مٹھائیاں تقسیم کیں جو روایتی طور پر سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے جواب کا متن
February 04th, 07:00 pm
میں یہاں معزز صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کے لئے حاضرہوا ہوں۔ کل، آج اور رات گئے تک تمام معزز اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات سے اس تحریک تشکر کو تقویت بخشی۔ بہت سے معزز اور تجربہ کاراراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فطری طور پر جمہوریت کی روایت ہے کہ جہاں ضرورت تھی وہاں تعریف ہوئی، جہاں پریشانی تھی وہاں کچھ منفی باتیں بھی ہوئیں، لیکن یہ بہت فطری ہے! جناب اسپیکر، یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ملک کے عوام نے مجھے 14ویں مرتبہ اس مقام پر بیٹھنے کا موقع دیا ہے اور صدر جمہوریہ سے ان کے خطاب پر اظہار تشکر کیا ہے، اس لیے میں آج ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے ایوان میں بحث میں حصہ لیا اور بحث کو تقویت بخشی ہے۔ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث
February 04th, 06:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کل اور آج بحث میں حصہ لینے والے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ جمہوریت کی روایت میں جہاں ضروری ہو وہاں تعریف اور جہاں ضروری ہو وہاں کچھ منفی تبصرے شامل ہیں جو کہ فطری ہے۔ 14ویں بار صدر کے خطاب پر شکریہ کا ووٹ دینے کا موقع ملنے کے اعزاز کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور بحث میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قرارداد کو اپنے خیالات سے مالا مال کیا۔کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریبات میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 23rd, 09:24 pm
ابھی تین چار دن پہلے ہی میں اپنے ساتھی حکومت ہند میں وزیر جارج کورین جی کے کرسمس کے جشن میں گیا تھا ۔ اب آج آپ کے درمیان آکر خوشی ہو رہی ہے ۔ کیتھولک بشپس کانفرنس آف انڈیا-سی بی سی آئی کی یہ تقریب کرسمس کی خوشی میں آپ کے ساتھ شامل ہونے کا موقع ہے ، یہ دن ہم سب کے لیے یادگار بننے والا ہے ۔ یہ موقع اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس سال سی بی سی آئی کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے ۔ میں اس موقع پر سی بی سی آئی اور اس سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔