وزیر اعظم نے 2026 عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حاصل ہوئی تاریخی کامیابی کی ستائش کی

July 26th, 03:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 2026 عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حاصل ہوئی ایک تاریخی کامیابی کی ستائش کی۔ انہوں نے طلائی تمغہ جیتنے اور عالمی جونیئر چیمپئن کا خطاب جیتنے والی پہلی بھارتی اسکواش کھلاڑی بننے کے لیے اناہت سنگھ پر فخر کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستانی اسکواش ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی

December 15th, 10:16 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستانی اسکواش ٹیم کو ایس ڈی اے ٹی اسکواش ورلڈ کپ- 2025 میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے اسکواش کے لیجنڈ جناب راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

December 04th, 03:42 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب راج مَن چندا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔ جناب مودی نے جناب من چندا کو ہندوستانی اسکواش کے ایک حقیقی آزمودہ کار کے طور پر سراہا ، جو اپنی لگن اور بہترین کارکردگی کے لیے معروف ہیں۔ انہوں نے جناب مَن چندا کی قوم کے تئیں ان کی خدمات کے لئے بھی ستائش کی جو ان کی فوجی خدمات میں جھلکتی ہیں۔

وزیراعظم نے ایل اے اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کا خیر مقدم کیا

October 16th, 08:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 میں بیس بال-سافٹ بال، کرکٹ، فلیگ فٹ بال، لیکروس اور اسکواش کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی شمولیت اس شاندار کھیل کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔