وزیراعظم نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
July 18th, 09:54 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کی پہلی نجی طور پر تیار کردہ مداری خلائی پرتابی گاڑی ’’وکرم-1‘‘ کے اولین مداری پرتاب سے قبل اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ملک کے خلائی سفر میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’وکرم-1‘‘ کا پرتاب بھارت کے خلائی عزائم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور یہ اختراع، ٹیکنالوجی اور صنعت کاری کے میدان میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کا خطاب
July 07th, 03:15 pm
انڈونیشیا کے لوگوں نے، یہاں کے بچوں نے، نوجوانوں اور خواتین نے، آج کے دن کو میری زندگی کے سب سے یادگار دنوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ آج صبح جس طرح انڈونیشیا کے لوگوں نے مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی ہے، جس طرح میرا استقبال کیا ہے، وہ میں کبھی فراموش نہیں سکتا۔ آج صبح صدر پرابوو نے 'کاپی رائٹ' کی بات کی تھی۔ میں انہیں یہی کہوں گا کہ اس محبت پر، اس خلوص پر، اس دوستی پر اور اس عزت و احترام پر کسی کا کاپی رائٹ ہو ہی نہیں سکتا۔ صدر پرابوو کے ساتھ میری دوستی کاپی رائٹ کی تمام حدوں سے پرے ہے۔وزیراعظم نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
July 07th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ وہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔وزیر اعظم کا سیشلز کا سرکاری دورہ
June 28th, 08:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 27 تا 29 جون 2026 کے سرکاری دور سیشلز کے تحت، وزیر اعظم اور سیشلز کے صدر عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ہرمنی نے آج ماہے کے شہر وکٹوریہ میں واقع اسٹیٹ ہاؤس میں باضابطہ مذاکرات کیے۔نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا سیشلز کا سرکاری دورہ
June 28th, 08:17 pm
سیشلز کی حکومت کو ایک فاسٹ پیٹرول ویسل بطور تحفہ فراہم کرناسلوواکیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان
June 15th, 03:00 pm
میرا یہ دورہ کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا سلوواکیہ کا پہلا دورہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس تاریخی موقع پر ہم نے اپنے تعلقات کو جامع شراکت داری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہمارے مشترکہ اعتماد، مشترکہ ترجیحات اور مشترکہ مستقبل کی علامت ہے۔فرانس میں بھارت انوویٹ 2026 کی تقریب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
June 14th, 04:36 pm
میں ’’بھارت انوویٹس‘‘ میں شریک تمام ساتھیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں اور اس پروگرام کے انعقاد پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم کی انڈیا انوویٹس 2026 میں شرکت
June 14th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانس کے صدرعزت مآب امینویل میکرواں نے آج پلیس دیس میں انڈیا انوویٹس2026کی نمائش کاافتتاح کیا۔ انڈیا انوویٹس، ایک تین روزہ تقریبہے جس میں بھارتیہ ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں، محققین اور سرمایہ کاروں کو عالمی جدت کے فنڈز اور نقش قدم کے ساتھ اکٹھا کرتا ہے۔ یہ عالمی سطح پربھارت کی اعلیٰ گہری ٹکنالوجی کی نمائش کرتا ہے، جس میں عالمی اہمیت کے 13 اہم ٹیکنالوجی ستونوں میں 120 راہ بردار سٹارٹ اپس اور 20 سے زیادہ انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس پیش کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے 350 سے زائد سرکردہ سرمایہ کار اور وینچر سرمایہ کار بھی اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کا دورہ (15 - 20 مئی 2026)
May 11th, 09:00 pm
پی ایم مودی 15 مئی سے 20 مئی 2026 تک متحدہ عرب امارات، ہالینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہالینڈ میں وزیر اعظم شاہ ولیم الیگزینڈر سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم روب جیٹن سے بات چیت کریں گے۔ سویڈن میں وہ وزیر اعظم کرسٹرسن سے بات چیت کریں گے۔ ناروے میں، وہ کنگ ہیرالڈ پنجم سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ بعد ازاں وہ وزیر اعظم جارجیا میلونی سے بات چیت کے لیے اٹلی جائیں گے۔دہلی میں ویر بال دیوس پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 26th, 01:30 pm
مرکزی کابینہ میں میرے معاونین انپورنا دیوی، ساوتری ٹھاکر، رونیت سنگھ، ہرش ملہوترا ، دہلی حکومت سے آئے ہوئے معزز وزراء،و دیگر قابل احترام شخصیات، ملک کےگوشے گوشے سے یہاں حاضر مہمانان اور پیارے بچوں!وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ویر بال دیوس کے پروگرام سے خطاب کیا
December 26th, 01:00 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ’ویر بال دیوس‘ کے موقع پر منعقدہ قومی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور وہاں موجود بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آج پورا ملک ویر بال دیوس منا رہا ہے۔ انہوں نے وندے ماترم کی خوبصورت پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی محنت اور لگن واضح طور پر ظاہر ہو رہی تھی۔عمان میں ہندوستانی طلباء اور ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 18th, 12:32 pm
یہ نوجوانوں کا جوش ، آپ کی توانائی ، یہاں کا پورا ماحول چارج ہوگیا ہے ۔ میں ان تمام بھائیوں اور بہنوں کو بھی نمسکار کرتا ہوں جو جگہ کی کمی کی وجہ سے اس ہال میں نہیں ہیں ، اور قریبی ہال میں اس پروگرام کو اسکرین پر لائیو دیکھ رہے ہیں ۔ اب آپ تصور کر سکتے ہیں کہ اگر وہ یہاں تک ا ٓئیں اور اندرتک نہ آسکیں تو ان کے دل میں کیا ہوتاہوگا ۔وزیر اعظم کا عُمان میں بھارتی برادری سے خطاب
December 18th, 12:31 pm
وزیر اعظم نے آج مسقط میں بھارتی برادری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ حاضرین میں مختلف بھارتی اسکولوں کے 700 سے زائد طلبہ شامل تھے۔ اس سال عمان میں بھارتی اسکولوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ وہ اپنی قیام کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے جوہانسبرگ میں جی20 سربراہ اجلاس کے موقع پر کینیڈا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
November 23rd, 09:41 pm
دونوں رہنماؤں نے آسٹریلیا-کینیڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن(اے سی آئی ٹی آئی)شراکت داری کو اپنانے کا خیرمقدم کیا جس سے اہم ٹیکنالوجیز، جوہری توانائی، سپلائی چین کی تنوع اور اے آئی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر جون 2025 میں کناناسکیس میں ہونے والی ملاقات اور اکتوبر 2025 میں وزرائے خارجہ کی طرف سے دوطرفہ مصروفیات کے لیے نئے روڈ میپ کے آغاز کے بعد سے تعلقات میں نئی رفتار کو سراہا۔ دونوں وزرائے اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم،خلا، سائنس و ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کارنی نے فروری 2026 میں ہندوستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اے آئی اجلاس کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے بیان کا ترجمہ: سیشن 3
November 23rd, 04:05 pm
جیسے جیسے ٹیکنالوجی ترقی کرتی جا رہی ہے، مواقع اور وسائل دونوں چند ہاتھوں میں مرتکز ہوتے جا رہے ہیں۔ عالمی سطح پر اہم ٹیکنالوجیز کے لیے جدوجہد بڑھ رہی ہے۔ یہ انسانیت کے لیے تشویش کا باعث ہے اور جدت کی راہ میں بھی رکاوٹ ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی سوچ میں بنیادی تبدیلی لانی ہوگی۔وزیر اعظم نے "سب کے لیے ایک غیر جانبدار اور منصفانہ مستقبل" کے موضوع پر جی 20 اجلاس سے خطاب کیا
November 23rd, 04:02 pm
وزیر اعظم نے آج سب کے لیے ایک غیر جانبدار اور منصفانہ مستقبل-اہم معدنیات ؛ مہذب کام ؛ مصنوعی ذہانت کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے تیسرے اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے اہم ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے طریقے میں بنیادی تبدیلی پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز کو 'مالیات پر مرکوز' کے بجائے 'انسانی مرکوز' ، 'قومی' کے بجائے 'عالمی' اور 'خصوصی ماڈلز' کے بجائے 'اوپن سورس' پر مبنی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ اس وژن کو ہندوستان کے ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں ضم کیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں خلائی ایپلی کیشنز ، اے آئی یا ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جہاں یہ عالمی رہنما ہے ، اس سے نمایاں فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔وزیر اعظم 3 نومبر کو ابھرتی سائنس اور ٹیکنالوجی نیز اختراع کانکلیو 2025 کا افتتاح کریں گے
November 02nd, 09:29 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 3 نومبر کو صبح تقریباً 9:30 بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والے ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ اِنوویشن کانکلیو 2025 (ای ایس ٹی آئی سی) کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔انڈیا-برطانیہ سی ای او فورم میں وزیر اعظم کا خطاب
October 09th, 04:41 pm
آج ہند-برطانیہ سی ای او فورم کی اس میٹنگ میں شامل ہونا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ سب سے پہلے، میں وزیراعظم اسٹارمر کا ان کے بیش قیمت خیالات کےلیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔شوبھانشو شکلا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
August 19th, 09:43 am
اس سے بھی زیادہ اچھا ہے سر۔ لیکن پہنچنے کے بعد سر بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں جیسےسرپوراآپ کا دل سست ہو جاتا ہے، اس لیے کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، اور وہ، لیکن 5-4 دن میں آپ کا جسم اس کا عادی ہو جاتا ہے، وہاں آپ نارمل ہو جاتے ہیں اور پھر جب آپ واپس آتے ہیں، تو پھر وہی، دوبارہ سےوہی ساری تبدیلیاں ، آپ چل نہیں سکتے، جب آپ واپس آتے ہیں، توچاہے آپ کتنے ہی صحت مند کیوں نہ ہوں۔ مجھے برا نہیں لگ رہا تھا، میں ٹھیک تھا، لیکن پھر بھی جب میں نے پہلا قدم رکھا، تو میں مطلب گر رہا تھا، تو لوگوں نے مجھے پکڑ رکھاتھا۔ پھر دوسرا، تیسرا، اگرچہ میں جانتا ہوں کہ مجھے چلنا ہے، لیکن دماغ کو یہ سمجھنے میں وقت لگتا ہے کہ ٹھیک ہے اب یہ نیا انوائرنمنٹ ہے، نیا ماحول ہے۔وزیرِ اعظم نے خلا باز شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی
August 19th, 09:42 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں خلا باز شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی۔ خلا کے سفر کے تجربے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتنی اہم سفر کے بعد ایک تبدیلی محسوس ہونی چاہیے اور انہوں نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ خلا باز اس تبدیلی کو کس طرح محسوس کرتے ہیں اور اسے کیسے تجربہ کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم کے سوال کے جواب میں شوبھانشو شکلا نے کہا کہ خلا میں ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے اور کشش ثقل (گریوٹی) کی عدم موجودگی ایک اہم عامل ہے۔