کابینہ نے نیشنل روپ وے ڈیولپمنٹ پروگرام – پروت مالا پروجیکٹ کے تحت ریاست اتراکھنڈ میں سون پریاگ سے کیدارناتھ (12.9 کلومیٹر) تک روپ وے پروجیکٹ کی ترقی کو منظوری دی
March 05th, 03:05 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے سون پریاگ سے کیدارناتھ (12.9 کلومیٹر) تک 12.9 کلومیٹر کے روپ وے پروجیکٹ کی تعمیر کو منظوری دے دی ہے ۔ اس پروجیکٹ کو ڈیزائن ، بلڈ ، فنانس ، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی) موڈ پر تیار کیا جائے گا ، جس کی کل سرمایہ جاتی لاگت 4081.28 کروڑ روپے ہوگی۔