تمل ناڈو کے توتوکُڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم کے خطاب کامتن
July 26th, 08:16 pm
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد ، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
July 26th, 07:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ متعدد شعبوں میں تاریخی منصوبوں کا ایک سلسلہ جو علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، لاجسٹک کارکردگی کو فروغ دے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، جناب مودی نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت اور بہادر جانبازوں کو سلام اور ملک کے لیے قربانی دینے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔کٹرا، جموں و کشمیر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 06th, 12:50 pm
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، جتیندر سنگھ، وی سومنا جی، ڈپٹی سی ایم سریندر کمار جی، جموں و کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سنیل جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جگَل کشور جی، دیگر عوامی نمائندگان اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!یہ ویر زوراور سنگھ جی کی یہ سرزمین ہے، میں اس مقدس زمین کو سلام کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں 46000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا
June 06th, 12:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے کٹرا میں 46000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ بہادر ویر زور آور سنگھ کی سرزمین کو سلام پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب بھارت کے اتحاد اور عزم کا عظیم جشن ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی کے آشیرواد سے وادی کشمیر اب بھارت کے وسیع ریلوے نیٹ ورک سے جڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ماں بھارتی کو بڑے احترام کے ساتھ‘‘ کشمیر سے کنیا کماری تک’’ کہہ کر یاد کرتے آئے ہیں اورآج یہ ہمارے ریلوے نیٹ ورک میں بھی حقیقت بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لائن پروجیکٹ صرف ایک نام نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی نئی طاقت اور بھارت کی صلاحیتوں کو پرکھنے کی علامت بھی ہے۔ خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو فروغ دینے کے عزم کے مطابق، انہوں نے چناب اور انجی ریل پلوں کا افتتاح کیا اور وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس سے جموں و کشمیر کے اندر رابطے میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ، جناب مودی نے جموں میں ایک نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس سے خطے میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ 46000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹ جموں و کشمیر میں ترقی کو تیز کریں گےاور خوشحالی کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترقی اور تبدیلی کے اس نئے دور پر عوام کو مبارکباد دی۔