راجستھان کے بانسواڑہ میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن
September 25th, 02:32 pm
ماں تریپورہ سندری کی جے ، بانیشور دھام کی جے، مانگڑھ دھام کی جے ، آپ سب کو جے گرو! رام رام! گورنر جناب ہری بھاؤ باگڈے جی، یہاں کے چہیتے وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال شرما جی ، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، میرے کابینہ کے ساتھی پرہلاد جوشی، جودھ پور سے ہمارے ساتھ جڑ رہے بھائی گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اشونی ویشنو جی ، بیکانیر سے ہمارے ساتھ شریک ہورہے جناب ارجن رام میگھوال جی ، یہاں موجود نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا جی ، دیا کماری جی ، بی جے پی کے ریاستی صدر جناب مدن راٹھور، راجستھان حکومت کے وزراء، دیگر تمام معززین، بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ شہر میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
September 25th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے شہر بانسواڑہ میں 1,22,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ نوراتری کے چوتھے دن ، وزیر اعظم نے بانسواڑہ میں ماں تریپورہ سندری کی مقدس سرزمین کا دورہ کرنے کی اپنی خوش قسمتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کانٹھل اور واگڑ دیکھنے کا بھی موقع ملا جسے گنگا کے طور پر قابل احترام ماں ماہی کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماہی کا پانی ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے، خود کو ماحول کے مطابق بنانے اور ان کی جدوجہد کی علامت ہے ۔ انہوں نے مہایوگی گووند گرو جی کی متاثر کن قیادت پر روشنی ڈالی ، جن کی میراث ہمیشہ برقرار ہے اور ماہی کا مقدس پانی اس عظیم داستان کا گواہ ہے۔ جناب مودی نے ماں تریپورہ سندری اور ماں ماہی کو خراج عقیدت پیش کیا اور عقیدت اور بہادری کی اس سرزمین سے انہوں نے مہارانا پرتاپ اور راجہ بنشیا بھیل کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں
August 15th, 03:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔India celebrates 79th Independence Day
August 15th, 06:45 am
PM Modi, in his address to the nation on the 79th Independence day paid tribute to the Constituent Assembly, freedom fighters, and Constitution makers. He reiterated that India will always protect the interests of its farmers, livestock keepers and fishermen. He highlighted key initiatives—GST reforms, Pradhan Mantri Viksit Bharat Rozgar Yojana, National Sports Policy, and Sudharshan Chakra Mission—aimed at achieving a Viksit Bharat by 2047. Special guests like Panchayat members and “Drone Didis” graced the Red Fort celebrations.بہار کے کاراکاٹ میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 30th, 11:29 am
بہار کے گورنر محترم جناب عارف محمد خان جی، ہمارے مقبول وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیتن رام مانجھی جی،للن سنگھ جی، گری راج سنگھ جی، چیراغ پاسوان جی، نِتیانند رائے جی، ستیش چندر دوبے جی، راج بھوشن چودھری جی، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری جی، جناب وجے کمار سنہا جی، موجود دیگر وزراء، عوامی نمائندگان اور بہار کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
May 30th, 10:53 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ذکر کیا کہ انہیں اس مقدس سرزمین پر بہار کی ترقی کو تیز کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے 48,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے اس بڑے مجمع کی موجودگی کا اعتراف کیا جو انہیں آشیرواد دینے آیا تھا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ہمیشہ ان کی حمایت کو سب سے زیادہ احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انھوں نے بہار کے لوگوں کا ان کے تئیں پیار اور محبت کے لیے ان کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بہار کی ماؤں اور بہنوں کی دل سے تعریف کی۔ایوان بالا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 06th, 04:21 pm
معزز صدر نے ہندوستان کی کامیابیوں، ہندوستان سے دنیا کی توقعات، ہندوستان کے عام آدمی کی خود اعتمادی اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزائم کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے اور ملک کو مستقبل کی سمت بھی بتائی ہے۔ عزت مآب صدر کا خطاب متاثر کن، موثر اور ہم سب کے لیے مستقبل کے کام کے لیے رہنما خطوط بھی تھا۔ میں یہاں معزز صدر کے خطاب کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں!راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے: وزیراعظم
February 06th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کے خطاب میں بھارت کی کامیابیوں، بھارت سے عالمی توقعات اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں عام آدمی کے اعتماد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر متاثر کن، اثر انگیز اور مستقبل کے کام کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خطاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم 17 دسمبر کو راجستھان کا دورہ کریں گے
December 16th, 03:19 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی 17 دسمبر کو راجستھان کا دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم‘ایک ورش-پرینام اُتکرش’: راجستھان حکومت کے ایک سال کی تکمیل کے پروگرام میں شرکت کریں گے، جس کے دوران وہ توانائی، سڑک، ریلوے اور پانی سے متعلق 24 منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے جن کی مالیت 46,300 کروڑ روپے سے زائد ہے، یہ پروگرام جے پور، راجستھان میں ہوگا۔راجستھان کے جے پور میں رائزنگ راجستھان گلوبل انوسٹمنٹ سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 11:00 am
راجستھان کے گورنر جناب ہری بھاؤ باگڑے جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی شرما، راجستھان حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، صنعت کے ساتھی، مختلف سفیر، سفارت خانوں کے نمائندے، دیگر معززین، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’ رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ‘‘ کا افتتاح کیا
December 09th, 10:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے جے پور میں جے پور نمائش اور کنونشن سینٹر (جے ای سی سی ) میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘ اور ’’راجستھان گلوبل بزنس ایکسپو ‘‘ کا افتتاح کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ،وزیر اعظم نے کہا کہ آج راجستھان کی کامیابی کے سفر میں ایک اور خاص دن ہے۔ انہوں نے گلابی شہر جے پور میں ’’رائزنگ راجستھان گلوبل انویسٹمنٹ سمٹ 2024 ‘‘میں شرکت کرنے والے تمام صنعت و کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور مندوبین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر راجستھان حکومت کو بھی مبارکباد پیش کی۔The BJP has entered the electoral field in Jharkhand with the promise of Suvidha, Suraksha, Sthirta, Samriddhi: PM Modi in Garhwa
November 04th, 12:21 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive election rally in Garhwa, Jharkhand. Addressing the gathering, the PM said, This election in Jharkhand is taking place at a time when the entire country is moving forward with a resolution to become developed by 2047. The coming 25 years are very important for both the nation and Jharkhand. Today, there is a resounding call across Jharkhand... ‘Roti, Beti, Maati Ki Pukar, Jharkhand Mein…Bhajpa, NDA Sarkar’.”PM Modi campaigns in Jharkhand’s Garhwa and Chaibasa
November 04th, 11:30 am
Prime Minister Narendra Modi today addressed massive election rallies in Garhwa and Chaibasa, Jharkhand. Addressing the gathering, the PM said, This election in Jharkhand is taking place at a time when the entire country is moving forward with a resolution to become developed by 2047. The coming 25 years are very important for both the nation and Jharkhand. Today, there is a resounding call across Jharkhand... ‘Roti, Beti, Maati Ki Pukar, Jharkhand Mein…Bhajpa, NDA Sarkar’.”تمل ناڈو کے مدورئی میں آٹو موٹیو ایم ایس ایم ایز کے لیے ڈیجیٹل موبلٹی پہل پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 27th, 06:30 pm
سب سے پہلے میں آپ سب سے معافی مانگتاہوں، کیوں کہ مجھے آنے میں دیر ہوگئی اور آپ کو کافی انتظار کرنا پڑا۔ میں صبح دہلی سے وقت پر ہی نکلا تھا، لیکن بہت سے پروگرام کرتے کرتے ہر کوئی پانچ دس منٹ زیادہ لے لیتا ہے تو اسی کا نتیجہ ہے کہ جو آخر والا ہوتا ہے اس کے لیے یہ سزا کی طرح ہوجاتا ہے، تو میں پھر بھی دیر سے آنے کے لیے آپ سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم نے تمل ناڈو کے مدورائی میں منعقدہ ’مستقبل کی تعمیر- آٹوموٹو سے متعلق ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کے لیے ڈیجیٹل موبیلٹی‘ پروگرام میں شرکت کی
February 27th, 06:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے مدورائی میں ’مستقبل کی تعمیر – موٹر گاڑی سے متعلق ایم ایس ایم ای صنعت کاروں کے لیے ڈیجیٹل موبیلٹی‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور اس موقع پر موٹر گاڑی شعبے میں مصروف عمل بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ایز) کے ہزاروں صنعت کاروں سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر گاندھی گرام سے تربیت یافتہ خواتین صنعت کاروں اور اسکولی بچوں سے بھی بات چیت کی۔یونان کے شہر ایتھنس میں بھارتی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 09:30 pm
جب جشن کا ماحول ہوتا ہے، اُتسو کا ماحول ہوتا ہے تو من کرتا ہے کہ جلد سے جلد اپنے پریوار کے لوگوں کے درمیان پہنچ جائیں، میں بھی اپنے پریوار جنوں کے بیچ سے گیاہوں۔ ساون کا مہینہ ہے ایک طرح سے شیوجی کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں ملک نے پھر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت چاند کے تاریک حصے میں قطب جنوبی میں لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ بھارت نے چندرما پر ترنگا لہراکر پوری دنیا کے سامنے بھارت کی اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا بھر سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، لوگ اپنی نیک تمنائیں ارسال کر رہے ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ لوگ آپ کو بھی مبارکباد دیتے ہوں گے، دیتے ہیں نہ؟ ڈھیر ساری مبارکباد آپ کو مل رہی ہے نہ؟ ہر ہندوستانی کو مل رہی ہے۔ پورا سوشل میڈیا مبارکباد کے پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔ جب کامیابی اتنی بڑی ہو تو کامیابی اس کا جشن یہ بھی مسلسل برقرار رہتا ہے۔ آپ کے چہرے بھی بتا رہے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی رہیں لیکن آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ میں آج یونان میں آپ کے درمیان آکر ایک مرتبہ پھر سبھی کو چندریان، اس کی عظیم کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ایتھنس میں بھارتی برادری کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
August 25th, 09:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس میں، کنزرویٹوئر میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔برکس -افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کی شرکت
August 25th, 12:12 am
اس میٹنگ میں برکس ممالک کے قائدین کے ساتھ ساتھ مہمان ممالک افریقہ ، ایشیا اور لاطینی امریکہ نے بھی شرکت کی۔برکس-افریقہ آؤٹ ریچ اور برکس پلس ڈائیلاگ میں وزیر اعظم کا بیان
August 24th, 02:38 pm
میں برکس آؤٹ ریچ سمٹ کو افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے پر صدر رامافوسا کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔