ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 06th, 08:14 pm

یہاں ہندوستان ٹائمز سمٹ میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد مہمانان موجود ہیں۔ میں منتظمین اور تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھنا جی نے ابھی دو باتوں کا ذکر کیا، جو میں نے محسوس کیا۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پچھلی بار تشریف لائے تھے تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا۔ اس ملک میں کوئی بھی میڈیا ہاؤسز کو کام بتانے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔ لیکن میں نے کی تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ شوبھنا جی اور ان کی ٹیم نے یہ کام بڑے جوش و خروش سے کیا۔ اور ملک کو، جب میں ابھی نمائش دیکھ کے آیا، میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس کو ضرور دیکھیئے۔ ان فوٹوگرافروں نے اس لمحے کو اس طرح قید کیا ہے کہ اسے امر کر دیا ہے۔ دوسری بات جو انہوں نے کہی، اور وہ بھی ذرا میں الفاظ کو جیسے میں سمجھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہا آپ آگے بھی، ایک تو یہ کہہ سکتی تھیں، کہ آپ آگے بھی ملک ملک خدمت کرتے رہئے، تاہم ہندوستان ٹائمز یہ کہے، آپ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہئے، میں اس کے لیے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈر شپ سمِٹ 2025 سے خطاب

December 06th, 08:13 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس سمٹ میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے متعدد معزز مہمان موجود ہیں اور انہوں نے منتظمین سمیت تمام ان لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے خیالات رکھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شوبھانا جی نے اپنی گفتگو میں دو نکات کا ذکر کیا تھا جن پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔ پہلا نکتہ ان کے اُس مشورے سے متعلق تھا جو انہوں نے اپنی گزشتہ آمد کے وقت دیا تھا، ایسا مشورہ جو عموماً میڈیا اداروں کو نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے دیا۔ انہیں خوشی ہے کہ شوبھانا جی اور ان کی ٹیم نے اسے پوری دلچسپی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نمائش دیکھنے گئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ فوٹوگرافرز نے لمحوں کو اس طرح محفوظ کیا ہے کہ وہ امر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سب کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا۔ جناب مودی نے شوبھانا جی کے دوسرے نکتے کا بھی حوالہ دیا، جسے انہوں نے صرف یہ خواہش نہیں سمجھا کہ وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں، بلکہ یہ ہندستان ٹائمز کی طرف سے یہ کہنے کے برابر ہے کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں جس پر انہوں نے خاص طور پر اظہارِ تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے متوسط طبقے کی مدد کے لیے حکومت کی گہری وابستگی پر زور دیا

September 04th, 08:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے متوسط ​​طبقے کی حمایت کے لیے حکومت کی گہری وابستگی پر زور دیا، جو ملک کی اقتصادی ترقی اور سماجی تبدیلی کے پیچھے ایک محرک قوت بنی ہوئی ہے۔