دلی-دہرادون اقتصادی راہداری کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 01:25 pm
اتراکھنڈ کے گورنر گرمیت سنگھ جی ، اتراکھنڈ کے مقبول اور محنتی نوجوان وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی نتن گڈکری جی ، اجے تمٹا جی ، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جی ٹیکنالوجی کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں ، گورنر آنندی بین ، دلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا جی ، ریاستی بی جے پی صدر مہندر بھٹ جی ، سابق گورنر بھگت سنگھ کوشیاری جی ، سابق وزیر اعلی بھائی رمیش پوکھریال جی ، وجے بہوگنا جی ، تیرتھ سنگھ راوت جی ، تریویندر سنگھ راوت جی ، اتراکھنڈ حکومت کے تمام وزراء ، ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے اور اسٹیج پر موجود میرے پیارے بھائیو اور بہنو ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کا افتتاح کیا
April 14th, 01:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کا افتتاح کیا ، جو اتراکھنڈ اور وسیع تر خطے کی ترقی کے لحاظ سے ایک تاریخی لمحہ ہے ۔ دہرادون میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے بیساکھی ، بوہاگ بیہو اور پتھانڈو کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا تذکرہ کیا کہ یہ افتتاح پورے ہندوستان میں تہوار کے جشن کے ساتھ ہو رہا ہے ۔نئی دہلی میں منعقدہ ناری شکتی وندن سمیلن کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 13th, 11:15 am
اسٹیج پر موجود دہلی کی مقبول وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا جی، مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوجی، محترمہ ساوتری ٹھاکرجی، قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن محترمہ وجیاراہتکر جی، یہاں آپ سب کے درمیان کئی معزز شخصیات بھی موجود ہیں، ارکانِ پارلیمنٹ ہیں، ارکانِ اسمبلی ہیں، لوک سبھا کی سابق اسپیکر ، معزز میرا کمار جی بھی ہمارے درمیان موجود ہیں ۔یہاں موجود میری تمام معزز بہنوں، اس وقت ملک میں بیساکھی کے تہوار کی خوشی کی لہر ہے۔ کل ملک کے مختلف حصوں میں نیا سال بھی منایا جائے گا۔ میں آج جلیانوالہ باغ قتل عام کے بہادر شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘ناری شکتی وندن سمیلن’ سے خطاب کیا
April 13th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ناری شکتی وندن سمیلن سے خطاب کیا ۔ بیساکھی کے مبارک موقع پر اور ملک کے مختلف حصوں میں نئے سال کی تقریبات کے آغاز سے پہلے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جلیانوالہ باغ کےقتل عام کے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان 21 ویں صدی کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک فیصلہ لینے والا ملک ہے ، یہ فیصلہ ناری شکتی کے لیے وقف ہے ۔وزیرِ اعظم کا بابو جگجیون رام کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
April 05th, 09:05 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سابق نائب وزیرِ اعظم بابو جگجیون رام کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے تمل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے جےللیتا کو خراج عقیدت پیش کیا
February 24th, 09:33 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ آنجہانی جے جے للیتا کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم نے انہیں ایک کرشمائی رہنما اور ممتاز منتظم کے طور پر یاد کیا، جنہوں نے لوگوں کےدل و دماغ میں انمٹ مقام حاصل کیا۔کابینہ نے اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کو جاری رکھنے اور2030-31تک تشہیری اور ترقیاتی سرگرمیوں اور گیپ فنڈنگ کے لیے فنڈ کی فراہمی میں توسیع کو منظوری دی
January 21st, 12:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کو مالی سال 31-2030 تک جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تشہیری اور ترقیاتی سرگرمیوں اور گیپ فنڈنگ کے لیے فنڈ فراہمی میں توسیع کومنظوری دی ۔لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 06:16 pm
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے مقبول وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے سینئر ساتھی اور لکھنؤ کے رکنِ پارلیمنٹ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ جی، یوپی بی جے پی کے صدر اور مرکز میں وزرائے کونسل میں میرے ساتھی جناب پنکج چودھری جی، صوبائی حکومت کے نائب وزیرِ اعلیٰ کیشو پرساد موریہ جی، برجیش پاٹھک جی، موجود دیگر وزراء، عوامی نمائندگان، معزز خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوپی کے لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا
December 25th, 05:23 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی اور نظریات کا احترام کرنے کے لیے آج لکھنؤ ، اتر پردیش میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا ۔ جناب واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج لکھنؤ کی سرزمین ایک نئی تحریک کی گواہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے ملک اور دنیا بھر کے لوگوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں بھی لاکھوں عیسائی خاندان آج یہ تہوار منا رہے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرسمس کا یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی لے کر آئے ، جو کہ سب کی اجتماعی تمنا ہے ۔نئی دہلی میں چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر میں وزیراعظم کے خطاب کامتن
November 17th, 08:30 pm
آج ہم سب یہاں ایک ایسی شخصیت کے اعزاز میں آئے ہیں، جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت میں، صحافت، اظہارِ رائے اور عوامی تحریک کی طاقت کو نئی بلندی عطا کی ہے۔ رام ناتھ جی نے ایک وژنری کے طور پر، ایک ادارہ ساز کے طور پر، ایک قومی کارکن کے طور پر اور ایک میڈیا لیڈر کے طور پرانڈین ایکسپریس گروپ کو صرف ایک اخبار نہیں، بلکہ ایک مشن کے طور پر ہندوستان کے عوام کے درمیان قائم کیا۔ ان کی قیادت میں یہ گروپ ہندوستان کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔ اس لیے اکیسویں صدی کے اس دور میں جب ہندوستان ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، تو رام ناتھ جی کا عزم، ان کی کوششیں اور ان کا وژن ہمارے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ میں انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اس لیکچر میں مدعو کیا اور میں آپ سبھی کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچرسے خطاب کیا
November 17th, 08:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں انڈین ایکسپریس کی جانب سے منعقدہ چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اس منفرد شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جس نے بھارت میں جمہوریت، صحافت، اظہار رائے اور عوامی تحریکوں کی طاقت کو بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ایک دور اندیش، ادارہ ساز، قوم پرست اور میڈیا رہنما کے طور پر جناب رام ناتھ گوئنکا نے انڈین ایکسپریس گروپ کو محض ایک اخبار کے طور پر نہیں بلکہ بھارت کے عوام کے درمیان ایک مشن کے طور پر قائم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ گروپ بھارت کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے اس دور میں، جب بھارت ترقی یافتہ ہونے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جناب رام ناتھ گوئنکا کی وابستگی، کوششیں اور دور اندیشی ایک بڑی تحریک اور الہام کا ذریعہ ہیں۔ وزیر اعظم نے اس لیکچر کے لیے انہیں مدعو کرنے پر انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔Bihar doesn't need ‘Katta Sarkar’: PM Modi in Sitamarhi
November 08th, 11:15 am
PM Modi addressed a large and enthusiastic gathering in Sitamarhi, Bihar, seeking blessings at the sacred land of Mata Sita and underlining the deep connection between faith and nation building. Recalling the events of November 8 2019, when he had prayed for a favourable Ayodhya judgment before inauguration duties the next day, he said today he had come to Sitamarhi to seek the people’s blessings for a Viksit Bihar. He reminded voters that this election will decide the future of Bihar’s youth and urged them to vote for progress.Unstoppable wave of support as PM Modi addresses rallies in Sitamarhi and Bettiah, Bihar
November 08th, 11:00 am
PM Modi today addressed large and enthusiastic gatherings in Sitamarhi and Bettiah, Bihar, seeking blessings in the sacred land of Mata Sita and highlighting the deep connection between faith and nation-building. Recalling the events of November 8, 2019, when he had prayed for a favourable Ayodhya verdict before heading for an inauguration the following day, he said he had now come to Sitamarhi to seek the people’s blessings for a Viksit Bihar.وزیر اعظم نے پاسمپون متھوراملنگا تھیور جی کو ان کی گرو پوجا پر خراج عقیدت پیش کیا
October 30th, 12:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قابل احترام پاسمپون متھوراملنگا تھیور جی کو ان کی گرو پوجا کے مبارک موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیرِ اعظم نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو اُن کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا
October 11th, 09:30 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو اُن کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے انہیں بھارت کی سب سے بے باک اور باضمیر آوازوں میں سے ایک اور جمہوریت و سماجی انصاف کے نہ تھکنے والے علمبردار کے طور پر بیان کیا۔وزیر اعظم نے مہاتما ایانکلی کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا
August 28th, 03:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما ایانکلی کی جینتی کے موقع پر انہیں سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے ایک پائیدار آئیکون کے طور پر یاد کرتے ہوئے ، انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب نریندر مودی نے تعلیم اور مساوات کے لیے مہاتما ایانکلی کے پختہ عزم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی میراث سے جامع ترقی کی طرف ملک کے اجتماعی سفر کے لئے بدستور تحریک ملتی رہی ہے ۔وزیر اعظم نے تھیرو کے کامراج جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
July 15th, 10:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھیرو کے کامراج جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیرو کامراج جی کے عظیم نظریات اور سماجی انصاف پر زور ہم سب کو ترغیب دیتے ہیں ۔وزیر اعظم نےگھانا کی راجدھانی اکرا میں نکرومہ میموریل پارک میں خراجِ عقیدت پیش کیا
July 03rd, 03:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گھانا کی راجدھانی اکرا میں واقع نکرومہ میموریل پارک کا دورہ کیا اور گھانا کے بانی صدر اور افریقہ میں تحریک ِآزادی کے عظیم رہنما ڈاکٹر کوامے نکرومہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گھانا کی نائب صدر، پروفیسر نانا جین اوپوکو-اگیمنگ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھیں۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر نکرومہ کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذرکیے اور آزادی، اتحاد اور سماجی انصاف کے لیےان کی غیر معمولی خدمات کے احترام میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
March 23rd, 09:02 am
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا ، انہیں ایک صاحب بصیرت رہنما، بے باک مجاہد آزادی اور سماجی انصاف کے علمبردار کے طور پر یاد کیا ۔سپریم کورٹ میں یوم دستور کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
November 26th, 08:15 pm
یوم دستور پر آپ کو اور تمام شہریوں کو مبارکباد۔ بھارت کے آئین کا 75واں سال پوری قوم کے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ آج میں ہندوستان کے آئین اور دستور ساز اسمبلی کے تمام اراکین کو عاجزی کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔