وزیر اعظم جناب مودی کو غیر ملکی رہنماؤں کو دیا جانے والا ازبکستان کا اعلیٰ ترین اعزاز "اولی دراجالی دوستلک" سے نوازا گیا
August 30th, 05:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو آج ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوئیف نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کے لیے اولی دراجالی دوستلک (اعلی ترین دوستی ایوارڈ) سے نوازا۔ یہ غیر ملکی رہنماؤں کے لیے ازبکستان کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔PM Modi calls on citizens to join the mission for a drug-free India in Mann Ki Baat
August 30th, 11:30 am
In this month’s Mann Ki Baat, PM Modi highlighted key events of August, including National Handloom Day, Independence Day and the Quit India Movement, along with upcoming festivals such as Janmashtami and Vishwakarma Puja, strengthening the resolve of patriotism and Vocal for Local. He also touched upon several important themes, including forest conservation, Indian history, cleanliness, women empowerment and more.وزیر اعظم نے ازبکستان کے نوجوان دوستوں کے جوش و خروش پر خوشی کا اظہار کیا
August 29th, 05:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے دورہ ازبکستان سے قبل ازبکستان کے نوجوان دوستوں کے جوش و خروش پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کے جوش و خروش کو ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ہندی میں اتنی خوبصورتی سے اپنا اظہار کرتے ہوئے دیکھنا خاص طور پر دلی مسرت کا باعث ہے ۔وزیرِ اعظم کی قومی یومِ کھیل کے موقع پر مبارک باد
August 29th, 10:34 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے قومی یومِ کھیل کے موقع پر کھیلوں سے محبت کرنے والے تمام افراد کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی لگن، جذبہ اور عزم پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔وزیر اعظم نے ناروے کے بادشاہ عزت مآب ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
August 28th, 04:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلطنت ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس سال کے شروع میں ناروے کے دورے کے دوران عزت مآب کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے ناروے کے عوام اور ملک کیلئے ان کی گرمجوشی اور خدمت کے گہرے احساس کو یاد کیا ۔وزیر اعظم نے 7 ، لوک کلیان مارگ پرمنعقدہ رکشا بندھن کی تقریبات کی جھلکیاں شیئر کیں
August 28th, 01:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 ، لوک کلیان مارگ پرمنعقدہ رکشا بندھن کی تقریبات کے کچھ یادگار لمحات شیئر کئے ۔ جناب مودی نے خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار لوگوں کے درمیان پیار اور ہم آہنگی کے بندھن کو مزید مضبوط کرے اور سب کے لئے خوشی ، خوشحالی اور مسرت لے کر لائے ۔وزیر اعظم نے مہاتما ائینکالی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
August 28th, 01:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاتما ایئنکالی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ جناب مودی نے مہاتما ایئنکالی کو سماجی انصاف کے ایک عظیم علمبردار کے طور پر یاد کیا ، جنہوں نے پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی ۔ وزیر اعظم نے پسماندہ لوگوں کے لیے تعلیمی مواقع کو محفوظ بنانے ، زرعی مزدوروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور غریبوں کی خدمت کرنے کی ان کی کوششوں کو اجاگر کیا ۔وزیر اعظم نے جن دھن یوجنا کے بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے والے نتائج کو اجاگر کیا
August 28th, 12:12 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 12 برسوں کے دوران پردھان منتری جن دھن یوجنا کے غیر معمولی دائرۂ کار اور اس کے بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے والے نتائج کو اجاگر کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جن دھن یوجنا نے مالی شمولیت کو فروغ دینے اور ملک بھر کے لوگوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے بے مثال اثرات مرتب کیے ہیں۔وزیر اعظم نے رکشا بندھن کے موقع پر مبارک باد پیش کی
August 28th, 12:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رکشا بندھن کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی مبارک باد پیش کی۔ جناب مودی نے دعا کی کہ یہ مقدس تہوار سب کے لیے خوشی، خوشحالی اور کامیابی لے کر آئے۔ انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ رکشا بندھن کے ذریعے منایا جانے والا محبت، پیار اور باہمی اعتماد کا رشتہ ہمیشہ مضبوط اور اٹوٹ رہے۔وزیر اعظم نے رشتوں کے تحفظ اور اہمیت اجاگر کرنے والا سنسکرت سُبھاشِتم شیئر کیا
August 28th, 12:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رکشا(حفاظت کا مقدس رشتہ/دھاگا) کے ذریعے رکشا کی مبارک طاقت اور برکتوں کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا :وزیر اعظم نے سنسکرت کے عالمی دن کےموقع پر مبارک باد پیش کی
August 28th, 12:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شراون پورنیما کے موقع پر منائے جانے والے سنسکرت کےعالمی دن کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ ہم سنسکرت کی لازوال عظمت اور مالا مال ورثے کا جشن مناتے ہیں، جو صدیوں سے بھارت کے علم، فکر اور تخلیقی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کا ذریعہ رہی ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ اس خصوصی دن ہم بھارت اور دنیا بھر میں سنسکرت کا مطالعہ اور تدریس کرنے والے تمام افراد کی قدر کرتے ہیں، جو اس زبان میں محفوظ لازوال علمی خزانے کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر اعظم نے محنت ولگن، دانش مندی اوراعلیٰ کردار پر زور دینے سے متعلق سنسکرت شبھاشتم مشترک کیا
August 27th, 11:24 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا، جس میں ایک نیک اور باکردار معاشرے کی تشکیل میں دانش مندی، محنت اور اعلیٰ کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس شلوک میں لوگوں کو روشن اور دانش مندی کی راہ اختیار کرنے، اپنی کوششوں میں لاپرواہی نہ برتنے اور ثابت قدم رہنے نیز ایک نیک و باکردار معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے:وزیر اعظم نےنیپال کے وزیر اعظم سے بات کی
August 26th, 06:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم بلیندر شاہ سے بات کی اور نیپال میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کے لوگ اس مشکل وقت میں نیپال میں اپنی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیرِ اعظم نے باہمی سیکھنے اور غور سے سننے کی اہمیت اجاگر کرنے والا سنسکرت کا ایک سبق آموز قول شیئر کیا
August 26th, 10:05 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے باہمی طور پر سیکھنے اور ایک دوسرے کی بات سننے کی خوبیوں کو اجاگر کرنے والا سنسکرت کا ایک سبق آموز قول شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایک دوسرے سے سیکھنے اور ایک دوسرے کی بات سننے کے خواہش مند ہوتے ہیں، دانا لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں، وہ ذاتی مفادات اور پوشیدہ مقاصد سے پاک ہوتے ہیں اور ہر طرح سے خوش حالی پاتے ہیں:وزیراعظم نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی
August 26th, 10:01 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے میلاد النبی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش ک
August 26th, 09:58 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اونم کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اونم ایک رنگا رنگ تہوار ہے، جسے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار معاشرے میں خوشی، اتحاد و یکجہتی اور خوشحالی کے جذبے کو مزید مضبوط کرے۔وزیر اعظم نے اچھی صحبت اور دانشمندانہ مشورہ کی خوبی کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت کےایک شلوک سبھاشیتم کا اشتراک کیا
August 25th, 11:09 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اچھی صحبت اور دانشمندانہ مشورہ کی خوبی کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت کےایک شلوک سبھاشیتم کا اشتراک کیا۔ یہ پیغام ایک لازوال یاد دہانی پیش کرتا ہے کہ دانشمندانہ صحبت، عمدہ گفتگو اور بے لوث دوستی ایک مکمل اور پرامن زندگی کے لیے نہایت اہم ہیں:وزیر اعظم نے ہمدردی اور اطمینان کی اقدار کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا
August 24th, 08:08 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمدردی انسان میں خود اعتمادی اور عزتِ نفس پیدا کرتی ہے، جبکہ اطمینان حقیقی خوشی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی جذبہ معاشرے میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے رشتوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔وزیر اعظم نے بے لوث خدمت اور لگن کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا
August 21st, 10:51 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ دریاؤں کا مسلسل بہاؤ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت، لگن اور فلاحی جذبہ ملک کو ایک نئی سمت عطا کرتا ہے۔وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم جناب راجیو گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
August 20th, 10:41 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم جناب راجیو گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔