ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 06th, 08:14 pm
یہاں ہندوستان ٹائمز سمٹ میں ملک اور بیرونِ ملک سے متعدد مہمانان موجود ہیں۔ میں منتظمین اور تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھنا جی نے ابھی دو باتوں کا ذکر کیا، جو میں نے محسوس کیا۔ ایک تو انہوں نے کہا کہ جب مودی جی پچھلی بار تشریف لائے تھے تو انہوں نے یہ مشورہ دیا تھا۔ اس ملک میں کوئی بھی میڈیا ہاؤسز کو کام بتانے کی ہمت کوئی نہیں کر سکتا۔ لیکن میں نے کی تھی، اور مجھے خوشی ہے کہ شوبھنا جی اور ان کی ٹیم نے یہ کام بڑے جوش و خروش سے کیا۔ اور ملک کو، جب میں ابھی نمائش دیکھ کے آیا، میں سب سے درخواست کروں گا کہ اس کو ضرور دیکھیئے۔ ان فوٹوگرافروں نے اس لمحے کو اس طرح قید کیا ہے کہ اسے امر کر دیا ہے۔ دوسری بات جو انہوں نے کہی، اور وہ بھی ذرا میں الفاظ کو جیسے میں سمجھ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہا آپ آگے بھی، ایک تو یہ کہہ سکتی تھیں، کہ آپ آگے بھی ملک ملک خدمت کرتے رہئے، تاہم ہندوستان ٹائمز یہ کہے، آپ آگے بھی ایسے ہی خدمت کرتے رہئے، میں اس کے لیے بھی خصوصی طور پر اظہار تشکر کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈر شپ سمِٹ 2025 سے خطاب
December 06th, 08:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کیا۔ اس موقع کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس سمٹ میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے متعدد معزز مہمان موجود ہیں اور انہوں نے منتظمین سمیت تمام ان لوگوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اپنے خیالات رکھے۔ جناب مودی نے بتایا کہ شوبھانا جی نے اپنی گفتگو میں دو نکات کا ذکر کیا تھا جن پر انہوں نے خصوصی توجہ دی۔ پہلا نکتہ ان کے اُس مشورے سے متعلق تھا جو انہوں نے اپنی گزشتہ آمد کے وقت دیا تھا، ایسا مشورہ جو عموماً میڈیا اداروں کو نہیں دیا جاتا، لیکن انہوں نے دیا۔ انہیں خوشی ہے کہ شوبھانا جی اور ان کی ٹیم نے اسے پوری دلچسپی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نمائش دیکھنے گئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ فوٹوگرافرز نے لمحوں کو اس طرح محفوظ کیا ہے کہ وہ امر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سب کو اسے دیکھنے کا مشورہ دیا۔ جناب مودی نے شوبھانا جی کے دوسرے نکتے کا بھی حوالہ دیا، جسے انہوں نے صرف یہ خواہش نہیں سمجھا کہ وہ ملک کی خدمت جاری رکھیں، بلکہ یہ ہندستان ٹائمز کی طرف سے یہ کہنے کے برابر ہے کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کرتے رہیں جس پر انہوں نے خاص طور پر اظہارِ تشکر کیا۔اسکائی روٹ انفِنٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر بذریعۂ ویڈیو کانفرنس وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 27th, 11:01 am
آج ملک خلائی شعبہ میں ایک غیر معمولی موقع کا مشاہد کر رہا ہے۔ آج بھارت کے خلائی ماحول میں، نجی شعبہ بڑی اڑان بھر رہا ہے۔ اسکائی روٹ کا انفِنٹی کیمپس، بھارت کی نئی سوچ، اختراع اور سب سے بڑی بات نوجوان طاقت کا عکاس ہے۔ ہماری نوجوان طاقت کی اختراع، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور کاروباری صلاحیت، آج نئی بلندی چھو رہی ہے۔ اور آج یہ پروگرام، اس بات کا مظہر ہے کہ آنے والے وقت میں بھارت عالمی سیٹلائٹ لانچ ماحول میں ایک رہنما بن کر ابھرے گا۔ میں پون کمار چندنا اور ناگا بھرت ڈاکا کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ دونوں نوجوان ملک کے کئی نوجوان خلائی کاروباریوں، ہر نوجوان کے لیے بہت بڑی مثال ہیں۔ آپ دونوں نوجوانوں نے خود پر بھروسہ کیا، آپ خطرہ اٹھانے میں پیچھے نہیں رہے۔ اور اس کا نتیجہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے، ملک آپ پر فخر کر رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد میں اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا
November 27th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد ، تلنگانہ میں اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک خلائی شعبے میں ایک بے مثال موقع کا مشاہدہ کر رہا ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا خلائی ماحولیاتی نظام نجی شعبے کی پرواز کے ساتھ ایک بڑی چھلانگ لگا رہا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکائی روٹ کا انفینٹی کیمپس ہندوستان کی نئی سوچ ، اختراع اور نوجوانوں کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی اختراع ، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور صنعت کاری نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کا پروگرام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسقبل میں ہندوستان کس طرح عالمی سیٹلائٹ لانچ ایکو سسٹم میں ایک لیڈر کے طور پر ابھرے گا ۔ انہوں نے جناب پون کمار چندنا اور جناب ناگا بھرت ڈاکا کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں نوجوان صنعت کار ملک بھر کے بے شمار نوجوان خلائی صنعت کاروں کے لیے ایک مثال ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ دونوں خود پر بھروسہ کرتے تھے ، خطرہ مول لینے سے نہیں ہچکچاتے تھے ، اور اس کے نتیجے میں آج پورا ملک ان کی کامیابی کا مشاہدہ کر رہا ہے ، اور ملک ان پر فخر محسوس کر رہا ہے ۔وزیر اعظم 27 نومبر کو اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کریں گے
November 25th, 04:18 pm
وزیر اعظم نریندر مودی 27 نومبر کو دن میں11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہندوستانی خلائی اسٹارٹ اپ اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کریں گے ۔ وہ اسکائی روٹ کے مدارمیں پہلے راکٹ وکرم-1 کا بھی آغاز کریں گے ، جس میں سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت ہے ۔