ٹی وی 9 سمٹ 2026 میں وزیراعظم کے خطاب کا اصل متن
March 23rd, 08:30 pm
گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے ایک دو بار ٹی وی 9 بھارت ورش دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ عام طور پر بھی آپ کا جنگوں اور میزائلوں پر بہت زیادہ فوکس ہوتا ہے اور آج کل تو آپ کو مواد کی حد سے زیادہ فراہمی ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے ممالک ٹی وی 9 کو کافی زیادہ مواد دینے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن سنجیدگی سے دیکھا جائے تو آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ بے مثال اور نہایت ہی تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان، آج ٹی وی-9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ آج اس سمٹ میں آپ سب ’انڈیااینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سمٹ کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ٹی وی 9 نیٹ ورک سمٹ سے خطاب
March 23rd, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’انڈیا اینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر منعقدہ ٹی وی 9 سمٹ سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کی غیر معمولی اور نہایت سنگین صورتحال کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ٹی وی 9 نیٹ ورک کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہاکہ ’’آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ غیر معمولی اور نہایت تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان ٹی وی 9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔آسام کے سلچر میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 14th, 11:10 am
ریاست کے مقبول وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سربانند سونووال جی، موجودہ ریاستی حکومت کے وزراء، عوامی نمائندے، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلچر، آسام میں 23,550 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا
March 14th, 10:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سلچر، آسام میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بارک وادی کا دورہ کرنا، جو اپنی ثقافت اور زندگی سے بھرپور فضا کے لیے مشہور ہے، ان کے لیے ہمیشہ ایک خاص تجربہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلچر اس وادی کا اہم راستہ ہے جہاں تاریخ اور زبان مل کر ایک منفرد علاقائی شناخت تشکیل دیتی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اس خطے کی اصل طاقت اس کا تنوع ہے، جہاں بنگالی، آسامیہ اور قبائلی روایات ہم آہنگی کے ساتھ فروغ پا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’بارک وادی کا تنوع اس کی سب سے بڑی طاقت ہے جو اس کے شہریوں میں بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔‘‘وزیر اعظم 13-14 مارچ کو آسام کا دورہ کریں گے۔
March 12th, 05:33 pm
وزیر اعظم، جناب نریندر مودی، 13-14 مارچ 2026 کو آسام کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران، وزیر اعظم کوکراجھار، گوہاٹی اور سلچر میں 47,600 کروڑ سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، قوم کو وقف کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے، بھومی پوجن کریں گے۔وزیر اعظم نے ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا جو سلچر اور آس پاس کے علاقوں میں ‘زندگی کی آسانی’ میں اضافہ کررہے ہیں
April 03rd, 09:55 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا ہے جو سلچر اور آس پاس کے علاقوں میں‘زندگی کی آسانی’ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔