ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2025میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 03rd, 11:00 am
آج کا یہ پروگرام سائنس سے متعلق ہے، لیکن میں سب سے پہلے کرکٹ میں ہندوستان کی شاندار فتح کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ پورا ہندوستان اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے بہت خوش ہے۔ یہ ہندوستان کاخواتین کے عالمی کپ میں پہلا خطاب ہے۔ میں خواتین کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ کی یہ کامیابی ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے باعث تحریک ہوگی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کانکلیو 2025 سے خطاب
November 03rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی) 2025 سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سائنس دانوں، اختراع کاروں، ماہرینِ تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔جناب مودی نے خواتین کے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے ، اس پر روشنی ڈالی کہ پورا ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہے۔ انہوں نےاس پر زور دیا کہ یہ بھارت کی خواتین عالمی کپ کی پہلیجیت ہے اور انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنی کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو ترغیب دے گی۔قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 04th, 05:35 pm
ہمارے یہاں اساتذہ کا فطری احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ معاشرے کی ایک بڑی طاقت بھی ہیں اور اساتذہ کو دعا دینے کے لیے کھڑا ہونا گناہ ہے۔ اس لیے میں یہ گناہ نہیں کرنا چاہتا۔اس لیے میں ایسا گناہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں یقینی طور پر آپ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہوں گا۔ آپ سب سے ملنا میرے لیے ایک بہت اچھا تجربہ تھا،کہ آپ سب ،ویسے تو سب کو مجھے،کیونکہ آپ میں سے ہر ایک کی زندگی میں ایک کہانی ہوگی کیونکہ اس کے بغیر آپ یہاں تک نہیں پہنچے ہوں گے۔ لیکن اتنا وقت نکالنا مشکل ہوتا لیکن مجھے آپ سب کو جاننے کا جو موقع ملا وہ بہت متاثر کن ہے اور میں آپ سب کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لہٰذا یہ قومی اعزاز حاصل کرنا بذات خود اختتام نہیں ہے۔ اب سب کی توجہ آپ پر ہے، اس ایوارڈ کے بعد سب کی توجہ آپ پر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی پہنچ بہت بڑھ گئی ہے۔ پہلے آپ کا اثر و رسوخ یا کمانڈ ایریا ہوگا اب اس ایوارڈ کے بعد بہت بڑھ سکتا ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ شروعات یہیں سے ہوتی ہے، موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے، آپ کے پاس جو بھی ہے، آپ کو جتنا ہو سکے خدمت کرنی چاہیے۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے اطمینان کی سطح میں اضافہ ہو ہی جائیگا ، لہذا اس سمت میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا انتخاب آپ کی محنت، آپ کی مسلسل مشق کا منہ بولتا ثبوت ہے، تب ہی یہ سب ممکن ہے اور ایک استاد صرف موجودہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ملک کی آنے والی نسل کو بھی سنوارتا ہے، وہ مستقبل سنوارتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ بھی قوم کی خدمت کے زمرے میں کسی بھی طرح ملک کی خدمت سے کم نہیں۔ آج آپ جیسے کروڑوں اساتذہ وفاداری، تیاری اورپوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، ہر کسی کو یہاں آنے کا موقع نہیں ملتا۔ ممکن ہے بہت سے لوگوں نے کوشش بھی نہ کی ہو، کچھ لوگوں نے غور بھی نہ کیا ہو اور اور ایسی صلاحیتوں کے حامل بہت سے لوگ ہوں گے جی ، بہت لوگ ہوں گے، اور اسی لیے ان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ قوم مسلسل ترقی کرتی ہے، نئی نسلیں تیار ہوتی ہیں، جو قوم کے لیے جیتے ہیں اور ہر کوئی اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کانیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب
September 04th, 05:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے اساتذہ کے لیے بھارتیہ معاشرے کے فطری احترام کی تعریف کی اور انھیں قوم کی تعمیر میں ایک طاقتور قوت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو عزت دینا محض ایک رسم نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی بھر کی لگن اور اثر کا اعتراف ہے۔وزیراعظم کا احمد آباد، گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغازکے موقع پر خطاب کا متن
August 25th, 06:42 pm
گجرات کے گورنر محترم آچاریہ دیوورَت جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ شری بھوپندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، گجرات حکومت کے تمام وزراء، احمد آباد کی میئر محترمہ پربھا جی، دیگر عوامی نمائندگان، اور احمد آباد کے میرے عزیز بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کو وقف کیا
August 25th, 06:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں 5,400 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس وقت گنیش اتسو کے جشن میں محو ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گنپتی بپا کے آشیرواد سے، آج گجرات کی ترقی سے جڑے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی اچھی شروعات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد منصوبوں کو عوام کی خدمت میں وقف کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور وہ ان ترقیاتی اقدامات کے لئے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ
August 23rd, 10:10 pm
میں ورلڈ لیڈرز فورم میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اس فورم وقتبہت مناسب ہے، اس لیے میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔ ابھی پچھلے ہفتے، میں نے لال قلعہ سے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں بات کی تھی، اور اب یہ فورم اسی جذبے کے تحت ایک طاقت کے ضوابط کے طور پر کام کر رہا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کا نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز عالمی رہنما فورم سے خطاب
August 23rd, 05:43 pm
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں اکنامک ٹائمز عالمی رہنما فورم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ورلڈ لیڈرز فورم میں شریک تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم کے انعقاد کا وقت ’’انتہائی موزوں‘‘ ہے اور اس بروقت پہل پر منتظمین کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہی انہوں نے لال قلعے سے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں بات کی تھی اور اب یہ فورم اسی جذبے کے لیے ایک قوتِ مضاعف کا کردار ادا کر رہا ہے۔قومی خلائی دن کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 23rd, 11:00 am
قومی خلائی دن پر آپ سب کو نیک خواہشات۔ اس بار خلائی دن کاموضوعہے’ آریہ بھٹ سے گگنیان تک‘۔ اس میں ماضی کا اعتماد بھی ہے اور مستقبل کا عزم بھی۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ اتنے کم وقت میں قومی خلائی دن ہمارے نوجوانوں میں جوش اور کشش کا موقع بن گیا ہے۔ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ میں خلائی شعبے سے وابستہ تمام لوگوں، سائنسدانوں، تمام نوجوانوں کو قومی خلائی دن پر مبارکباد دیتا ہوں۔ حال ہی میں،بھارت نے فلکیات اور فلکی طبیعیات پر بین الاقوامی اولمپیاڈ کی بھی میزبانی کی ہے۔ اس مقابلے میں دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک کے تقریباً تین سو نوجوانوں نے حصہ لیا۔ بھارت کے نوجوانوں نے بھی تمغے جیتے، یہ اولمپیاڈ خلائی شعبے میں بھارت کی ابھرتی ہوئی قیادت کی علامت ہے۔قومی خلائی دن 2025 کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کا خطاب
August 23rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قومی خلائی دن 2025 کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا موضوع ’’آریہ بھٹ سے گگن یان تک‘‘ بھارت کے ماضی کے اعتماد اور اس کے مستقبل کے عزم دونوں کا غماز ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختصر وقت میں قومی خلائی دن بھارتی نوجوانوں کے لیے جوش و خروش اور کشش کا موقع بن گیا ہے جو قومی فخر کی بات ہے۔ انھوں نے سائنس دانوں اور نوجوانوں سمیت خلائی شعبے سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اس وقت فلکیات اور فلکی طبیعیات پر بین الاقوامی اولمپیاڈ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں ساٹھ سے زیادہ ممالک کے تقریباً 300 نوجوان شرکا شرکت کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ بہت سے بھارتی شرکا نے اس ایونٹ میں تمغے جیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ اولمپیاڈ خلائی شعبے میں بھارت کی ابھرتی ہوئی عالمی قیادت کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نوجوانوں میں خلا میں دل چسپی کو مزید فروغ دینے کے لیے اسرو نے انڈین اسپیس ہیکاتھون اور روبوٹکس چیلنج جیسے اقدامات کا افتتاح کیا ہے۔ انھوں نے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ اور فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔شوبھانشو شکلا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
August 19th, 09:43 am
اس سے بھی زیادہ اچھا ہے سر۔ لیکن پہنچنے کے بعد سر بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں جیسےسرپوراآپ کا دل سست ہو جاتا ہے، اس لیے کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، اور وہ، لیکن 5-4 دن میں آپ کا جسم اس کا عادی ہو جاتا ہے، وہاں آپ نارمل ہو جاتے ہیں اور پھر جب آپ واپس آتے ہیں، تو پھر وہی، دوبارہ سےوہی ساری تبدیلیاں ، آپ چل نہیں سکتے، جب آپ واپس آتے ہیں، توچاہے آپ کتنے ہی صحت مند کیوں نہ ہوں۔ مجھے برا نہیں لگ رہا تھا، میں ٹھیک تھا، لیکن پھر بھی جب میں نے پہلا قدم رکھا، تو میں مطلب گر رہا تھا، تو لوگوں نے مجھے پکڑ رکھاتھا۔ پھر دوسرا، تیسرا، اگرچہ میں جانتا ہوں کہ مجھے چلنا ہے، لیکن دماغ کو یہ سمجھنے میں وقت لگتا ہے کہ ٹھیک ہے اب یہ نیا انوائرنمنٹ ہے، نیا ماحول ہے۔وزیرِ اعظم نے خلا باز شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی
August 19th, 09:42 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں خلا باز شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی۔ خلا کے سفر کے تجربے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتنی اہم سفر کے بعد ایک تبدیلی محسوس ہونی چاہیے اور انہوں نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ خلا باز اس تبدیلی کو کس طرح محسوس کرتے ہیں اور اسے کیسے تجربہ کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم کے سوال کے جواب میں شوبھانشو شکلا نے کہا کہ خلا میں ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے اور کشش ثقل (گریوٹی) کی عدم موجودگی ایک اہم عامل ہے۔وزیر اعظم نے خلاباز شبھانشو شکلا سے بات چیت کی
August 18th, 08:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خلا باز شبھانشو شکلا کے ساتھ ایک یادگار اور بامعنی ملاقات کی، جو ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں نے کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، جن میں جناب شکلا کے خلائی تجربات، سائنس و ٹیکنالوجی میں بھارت کی پیش رفت اور ملک کے پرعزم انسانی خلائی مشن — گگن یان شامل ہیں۔آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کی جھلکیاں
August 15th, 03:52 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ دہلی کی فصیل سے قوم سے خطاب کیا۔ جناب مودی کا قوم سے خطاب لال قلعہ سے 103 منٹ تک جاری رہنے والا سب سے طویل اور فیصلہ کن خطاب تھا، جس میں 2047 تک وکست بھارت کے لیے ایک جرات مندانہ روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم کے خطاب میں خود کفیلی، جدت طرازی اور شہریوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں دوسروں پر منحصر قوم سے عالمی سطح پر پراعتماد، تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور معاشی طور پر لچکدار ملک بننے کے بھارت کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔لال قلعہ کی فصیل سے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کا متن
August 15th, 07:00 am
آزادی کا یہ عظیم تہوار 140 کروڑ عزائم کا تہوار ہے۔ آزادی کا یہ تہوار اجتماعی کامیابیوں کا فخر کا لمحہ ہے اور دل امنگ سے بھرا ہوا ہے۔ ملک کےاتحاد کے جذبے کو مسلسل مضبوطی دے رہا ہے۔ 140 کروڑ ملک کے باشندے آج ترنگے کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔ ہر گھر ترنگا، بھارت کے ہر کونے سے، چاہے ریگستان ہو یا ہمالیہ کی چوٹیاں، سمندر کے کنارے ہوں یا گنجان آبادی والے علاقے، ہر طرف سے ایک ہی گونج ہے، ایک ہی نعرہ ہے، اپنی جان سے زیادہ پیارے مادر وطن کی تعریف ہے۔India celebrates 79th Independence Day
August 15th, 06:45 am
PM Modi, in his address to the nation on the 79th Independence day paid tribute to the Constituent Assembly, freedom fighters, and Constitution makers. He reiterated that India will always protect the interests of its farmers, livestock keepers and fishermen. He highlighted key initiatives—GST reforms, Pradhan Mantri Viksit Bharat Rozgar Yojana, National Sports Policy, and Sudharshan Chakra Mission—aimed at achieving a Viksit Bharat by 2047. Special guests like Panchayat members and “Drone Didis” graced the Red Fort celebrations.فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 12th, 04:34 pm
چوسٹھ ممالک کے 300 سے زیادہ چمکتے ستاروں سے جڑنا خوشی کی بات ہے ۔ میں فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے آپ کا ہندوستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتا ہوں ۔ ہندوستان میں، روایت اختراع سے ملتی ہے، روحانیت سائنس سے ملتی ہے اور تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے ۔ صدیوں سے ہندوستانی آسمان کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور بڑے بڑے سوالات پوچھتے رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر ، 5 ویں صدی میں آریہ بھٹ نے صفر ایجاد کیا ۔ وہ سب سے پہلے یہ کہنے والے بھی تھے کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے ۔ لفظی طور پر ، انہوں نے صفر سے شروعات کی اور تاریخ رقم کی!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا
August 12th, 04:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے 64 ممالک کے 300 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ جڑنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے ہندوستان میں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں روایت اختراع سے ملتی ہے ، روحانیت سائنس سے ملتی ہے اور تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے۔ صدیوں سے ہندوستانی آسمان کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور بڑے بڑے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے آریہ بھٹ کی مثال دی، جنہوں نے 5 ویں صدی میں صفر ایجاد کیا اور یہ بتانے والے پہلے شخص تھے کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’انہوں نے صفر سے شروعات کی اور تاریخ رقم کی!‘‘’من کی بات‘ کی 124 ویں قسط (27.07.2025) میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 27th, 11:30 am
’من کی بات‘ میں ایک بار پھر ہم ملک کی کامیابیوں، ہم وطنوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں گے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں، چاہے وہ کھیل ہو، سائنس ہو یا ثقافت، بہت کچھ ہوا ہے جس پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ حال ہی میں شوبھانشو شکلا کی خلا سے واپسی کو لے کر ملک میں کافی بحث ہوئی تھی۔ جیسے ہی شوبھانشو زمین پر بحفاظت اترے، لوگ اچھل پڑے، ہر دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پورا ملک فخر کے جذبے سے معمور ہواا ٹھا تھا۔ مجھے یاد ہے، جب اگست 2023 میں چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ ہوئی تھی، تو ملک میں ایک نیا ماحول پیدا ہوا تھا۔ بچوں میں سائنس اور خلا کے بارے میں ایک نیا تجسس بھی پیدا ہوا ہے۔ اب چھوٹے چھوٹے بچے کہتے ہیں: ہم بھی خلا میں جائیں گے، ہم بھی چاند پر اتریں گے اور خلائی سائنسدان بنیں گے۔وزیرِ اعظم نے خلا کے تاریخی مشن سے واپسی پر گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کا خیرمقدم کیا
July 15th, 03:36 pm
وزیرِ اعظم نے آج گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنے تاریخی مشن کے بعد زمین پر واپس آنے پر خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے بھارت کے پہلے خلاباز گروپ کیپٹن شکلا کی یہ کامیابی ملک کے خلائی تحقیق کے سفر میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔