آسام کے سلچر میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

March 14th, 11:10 am

ریاست کے مقبول وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سربانند سونووال جی، موجودہ ریاستی حکومت کے وزراء، عوامی نمائندے، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلچر، آسام میں 23,550 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا

March 14th, 10:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سلچر، آسام میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بارک وادی کا دورہ کرنا، جو اپنی ثقافت اور زندگی سے بھرپور فضا کے لیے مشہور ہے، ان کے لیے ہمیشہ ایک خاص تجربہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلچر اس وادی کا اہم راستہ ہے جہاں تاریخ اور زبان مل کر ایک منفرد علاقائی شناخت تشکیل دیتی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اس خطے کی اصل طاقت اس کا تنوع ہے، جہاں بنگالی، آسامیہ اور قبائلی روایات ہم آہنگی کے ساتھ فروغ پا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’بارک وادی کا تنوع اس کی سب سے بڑی طاقت ہے جو اس کے شہریوں میں بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرتا ہے۔‘‘

گوہاٹی، آسام میں مختلف ترقیاتی کاموں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

March 13th, 05:30 pm

آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ جی، ہمارے مقبول وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سربانند سونووال جی، یہاں موجود تمام ریاستی حکومت کے وزراء، عوامی نمائندے، ہمارے تمام ساتھی کسان جو ملک بھر سے ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوئے ہیں، میرے بھائی بہن جو ہمارے چائے کے باغات میں کام کر رہے ہیں، اس پروگرام میں ہمارے بہت سےسینئر وزرائے اعلیٰ کو بھی شامل کیا ہے۔ ملک کے کونے کونے سے سب کو میرا سلام۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوہاٹی، آسام میں 19,4800 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگِ بنیاد رکھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کے لیے 18,000 کروڑ روپے سے زائد کی رقم پی ایم کسان سمان ندھی کے تحت جاری کی

March 13th, 05:00 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گوہاٹی، آسام میں تقریباً 19,4800 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گوہاٹی میں ایک عظیم اجتماع سے خطاب کیا اور شہر کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ملک بھر سے اس پروگرام میں شامل ہونے والے کسانوں کے ساتھ ساتھ چائے کے باغات میں کام کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو بھی سلام پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ماں کاماکھیا کی مقدس دھرتی پر، نوراتری (نوراترہ) کے آغاز سے قبل حاضری کی سعادت حاصل ہونے پر بے حد خوشی اور شکرگزاری ہے۔ انہوں نے کہا: ’’مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی ہے کہ نوراترہ شروع ہونے سے پہلے ماں کاماکھیا کی اس مقدس سرزمین پر آپ سب کے درشن کا موقع ملا۔‘‘

سکم کے گورنر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

July 18th, 09:35 pm

سکم کے گورنر جناب لکشمن پرساد آچاریہ نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

سکم کے گورنر نےوزیراعظم سے ملاقات کی

August 02nd, 04:41 pm

سکم کے گورنر جناب لکشمن پرساد آچاریہ نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔