وزیر اعظم ہند کا میاگی صوبے کے سینڈائی میں سیمی کنڈکٹر تنصیب کا دورہ

August 30th, 11:52 am

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیگرو ایشیبا کے ہمراہ میاگی صوبے کے شہر سینڈائی کا دورہ کیا۔ سینڈائی میں دونوں رہنماؤں نے ٹوکیو الیکٹران میاگی لمیٹڈ (ٹی ای ایل میاگی) کا دورہ کیا، جو سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں جاپان کی ایک نمایاں کمپنی ہے۔ وزیر اعظم ہند کو ٹی ای ایل کے عالمی سیمی کنڈکٹر ویلیو چین میں کردار، اس کی جدید مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور بھارت کے ساتھ جاری و مجوزہ تعاون پر بریفنگ دی گئی۔ فیکٹری کے اس دورے نے دونوں رہنماؤں کو سیمی کنڈکٹر سپلائی چین، فیبریکیشن اور ٹیسٹنگ کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے مواقع کا عملی فہم فراہم کیا۔

پریفیکچرس کے گورنروں کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے اظہارِ خیال کا اردو ترجمہ

August 30th, 08:00 am

میں اس کمرے میں ، سےتاما کی رفتار ، میاگی کی لچک ، فوکوکا کی تحریک اور نارا کے ورثے کو محسوس کر سکتا ہوں ۔ آپ سب کے پاس کماموٹو کی گرم جوشی ، ناگانو کی تازگی ، شیزوکا کی خوبصورتی اور ناگاساکی کی دھڑکن ہے ۔ آپ سب ماؤنٹ فُوجی کی طاقت اور ساکورا کے جذبے کو مجسم بناتے ہیں ۔ آپ سب مل کر جاپان کو لازوال بناتے ہیں ۔

پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ: ہماری اگلی نسل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے شراکت داری

August 29th, 07:06 pm

جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ایشیبا شیگرو کی دعوت پر، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29 تا 30 اگست 2025 کو پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں جاپان کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیر اعظم مودی کا استقبال وزیر اعظم ایشیبا نے پرائم منسٹر آفس (کانتے) میں 29 اگست 2025 کی شام کو کیا، جہاں انہیں اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے، جن میں انہوں نے بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی دوستی کو یاد کیا جو تہذیبی رشتوں، مشترکہ اقدار و مفادات، یکساں اسٹریٹیجک نقطہ نظر اور ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام پر مبنی ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے گزشتہ دہائی کے دوران بھارت-جاپان شراکت داری میں ہونے والی نمایاں پیشرفت کو سراہا اور آئندہ عشروں میں باہمی سیکیورٹی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اسٹریٹیجک اور مستقبل بین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تعمیری گفتگو کی۔

جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

August 29th, 03:59 pm

آج ہم اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں ایک نئے اور سنہرے باب کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ ہم نے اگلی دہائی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے ۔ ہمارے ویژن کے مرکز میں سرمایہ کاری، اختراع، اقتصادی سلامتی، ماحولیات، ٹیکنالوجی، صحت، نقل و حرکت، عوام سے عوام کے تبادلے، اور ریاستی صوبائی شراکت داری اہم باتیں ہیں۔ ہم نے اگلے دس برسوں میں جاپان سے بھارت میں 10 ٹریلین یین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بھارت اور جاپان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا انڈیا-جاپان اقتصادی فورم سےخطاب

August 29th, 11:20 am

اور اسی طرح بہت سے لوگ ہیں جن سے میری ذاتی شناسائی ہے۔ جب میں گجرات میں تھا، تب بھی، اور گجرات سے دلی آیاتو تب بھی۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں سے میری قریبی شناسائی رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے آج آپ سب سے ملاقات کا موقع ملا ہے۔

وزیر اعظم نے بھارت -جاپان اقتصادی فورم میں شرکت کی

August 29th, 11:02 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم جناب شیگیرو اشیبا نے 29 اگست ، 2025 ء کو ٹوکیو میں بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن اور کیڈنرین (جاپان بزنس فیڈریشن) کے زیر اہتمام بھارت -جاپان اقتصادی فورم میں شرکت کی ۔ بھارت -جاپان بزنس لیڈرز فورم کے سی ای اوز سمیت بھارت اور جاپان کی صنعت کی سرکردہ شخصیات نے ، اس میٹنگ میں شرکت کی ۔

پی ایم مودی جاپان کے ٹوکیو پہنچ گئے۔

August 29th, 06:43 am

وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر پہلے جاپان پہنچے تھے۔ جاپان میں، وزیر اعظم 15 ویں ہندوستان-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ پی ایم مودی اور جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا ہندوستان اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کا جائزہ لیں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورۂ چین اور جاپان کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

August 28th, 08:40 pm

اپنے دورے کے دوران، ہم اپنی خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کے قیام کے آئندہ مرحلے پر توجہ مرکوز کریں گے، جس نے گزشتہ گیارہ برسوں میں مستحکم اور نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہم اپنے تعاون کو نئی پرواز دینے، اپنے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور نئی اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں بشمول اے اور سیمی کنڈکٹرس میں تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ دورہ ہمارے تہذیبی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے کا ایک موقع بھی ہو گا جو ہمارے عوام کو مربوط کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ جاپان اور چین (29 اگست تا یکم ستمبر 2025)

August 22nd, 06:15 pm

پی ایم مودی بالترتیب جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا اور چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 29 سے 30 اگست 2025 تک جاپان اور 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک چین کا دورہ کریں گے۔ جاپان میں، وزیر اعظم 15ویں ہندوستان-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور جاپانی وزیر اعظم اشیبا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ چین میں، وزیر اعظم تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے جی7 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جاپان کے وزیراعظم سے بات چیت کی

June 18th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 جون 2025 کو کناناسکس، کینیڈا میں 51 ویں جی7 سربراہ کانفرنس میں جاپان کے وزیر اعظم جناب شیگیرو ایشیبا کے ساتھ بصیرت انگیز بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہندوستان اور جاپان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دنیا نے جموں و کشمیر میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔

April 24th, 03:29 pm

22 اپریل 2025 کو پہلگام، جموں و کشمیر میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے، جس میں معصوم جانیں گئیں، نے عالمی رہنماؤں کی یکجہتی کی ایک مضبوط لہر کو جنم دیا ہے۔ پی ایم مودی نے عالمی حمایت کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستان دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہوں کا زمین کے آخر تک پیچھا کرے گا۔