وزیرِ اعظم کی کویت کے ولی عہد سے گفتگو

March 18th, 06:20 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کویت کے ولی عہد، عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے بات چیت کی، جس میں تہوار کی آپسی مبارکباد پیش کئے جانے کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کویت کے ولی عہد، عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے گفتگو کی اور آنے والے عید کے تہوار کی مبارکباد پیش کی۔ اس دوران، جناب مودی اور ولی عہد نے مغربی ایشیا کی اُبھرتی ہوئی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ کیا اور حالیہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے کویت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملوں کی بھارت کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ اور آزادانہ جہازرانی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مسلسل سفارتی روابط نہایت ضروری ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کویت میں مقیم بھارتی برادری کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے جاری تعاون پر ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کویت کے ولی عہد شہزادے سے بات چیت کی

March 03rd, 07:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کویت کے ولی عہد شہزادہ عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ٹیلی فون پر بارآور گفتگو کی۔

PM Modi meets with Crown Prince of Kuwait

September 23rd, 06:30 am

PM Modi met with His Highness Sheikh Sabah Khaled Al-Hamad Al-Mubarak Al-Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait, in New York. Prime Minister conveyed that India attaches utmost importance to its bilateral relations with Kuwait. Both leaders recalled the strong historical ties and people-to-people linkages between the two countries.