بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کویت کا سرکاری دورہ (21-22 دسمبر، 2024)
December 22nd, 07:46 pm
کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 21-22 دسمبر 2024 کو کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ ان کا کویت کا پہلا دورہ تھا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 21 دسمبر 2024 کو کویت میں 26 ویں عرب خلیج کپ کی افتتاحی تقریب میں عزت مآب امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ’مہمان خصوصی‘ کی حیثیت سے شرکت کی۔وزیراعظم کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات
December 22nd, 05:32 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے ستمبر 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات کو یاد کیا۔وزیراعظم نے شیخ صبا الخالد الحمد الصبا کو ریاست کویت کا دوبارہ وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارک باد دی
December 08th, 10:48 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عزت مآب وزیراعظم نے شیخ صبا الخالد الحمد الصبا کو ریاست کویت کا دوبارہ وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔