ڈاکٹر شنکر راؤ تتواوادی جی کی رحلت پر وزیر اعظم کا اظہارِ رنج و غم
March 13th, 08:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر شنکر راؤ تتوا وادی جی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر شنکر راؤ تتوا وادی جی کو تعمیر ملک اور بھارت کی ثقافتی تجدید میں ان کے زبردست تعاون کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔ جناب مودی نے کہا، ’’میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ملک میں اور غیر ممالک میں متعدد مواقع پر ان سے گفت و شنید کا موقع حاصل ہوا۔ ان کی نظریاتی شفافیت اور ماہرانہ طریقہ کار ہمیشہ قابل ذکر رہا۔‘‘