بھارت سنگاپور کا مشترکہ بیان

September 04th, 08:04 pm

جمہوریہ سنگاپور کے وزیر اعظم جناب لارنس وونگ کے جمہوریہ ہند کے سرکاری دورے کے موقع پر بھارت اور سنگاپور کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے روڈ میپ پر مشترکہ بیان

سنگاپور کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےخطاب کا متن

September 04th, 12:45 pm

عہدہ سنبھالنے کے بعد ، ہندوستان پہلی بار آنے پر میں وزیراعظم وانگ کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ دورہ اس تناظر میں بھی خاص ہے ، کیونکہ اس سال ہم اپنے تعلقات کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے سیمی کون انڈیا 2025 کے دوران سرکردہ سی ای اوز سے بات چیت کی

September 03rd, 08:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سیمی کون انڈیا 2025 کے دوران سیمی کنڈکٹرس کی دنیا کے سرکردہ سی ای اوز سے بات چیت کی۔ جناب مودی نے کہا، ’’میں اس شعبے میں نے بھارت کے مسلسل اصلاحاتی سفر کے بارے میں بات کی، جس میں مضبوط بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا اور اختراع کے ساتھ ساتھ ہنرمندی پر زور دینا بھی شامل ہے۔‘‘

یشو بھومی ، دہلی میں سیمیکون انڈیا 2025 کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 02nd, 10:40 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی ، دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا جی ، اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی جی ، مرکزی وزیر مملکت جیتین پرساد جی ، ایس ای ایم آئی کے صدر اجیت منوچا جی ، ہندوستان اور بیرون ملک سے سیمی کنڈکٹر صنعت کے سی ای اوز اور ان کے ساتھی ، مختلف ممالک سے یہاں آئے ہمارے معزز مہمان ، اسٹارٹ اپس سے وابستہ کاروباری افراد اورمختلف ریاستوں کے میرے نوجوان طلباء دوست ، خواتین اور معزز افراد!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں سیمیکان انڈیا 2025 کا افتتاح کیا

September 02nd, 10:15 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے مقصد سے آج نئی دہلی کے یشوبھومی میں ’سیمیکان انڈیا – 2025‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہندوستان اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے سی ای او اور ان کے رفقاء کار کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں، اسٹارٹ اپس سے وابستہ صنعت کاروں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے نوجوان طلبہ کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم 2 ستمبر کو نئی دہلی کے یشوبھومی میں ‘سیمی کون انڈیا - 2025’ کا افتتاح کریں گے

September 01st, 03:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 2 ستمبر کو صبح تقریباً 10 بجے نئی دہلی کے یشوبھومی میں ‘سیمی کون انڈیا – 2025’ کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد بھارت کے سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم 3 ستمبر کو صبح تقریباً 9:30 بجے کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں وہ سی ای اوز کے راؤنڈ ٹیبل میں بھی حصہ لیں گے۔