Prime Minister Pays Tribute to the Martyrs of the 2001 Parliament Attack
December 13th, 11:46 am
In line with his commitment to the security forces, PM Modi today paid solemn tribute to the brave security personnel who sacrificed their lives while defending the Parliament of India during the heinous terrorist attack on 13 December 2001. He noted that their courage, alertness, and unwavering sense of responsibility continue to serve as an enduring inspiration for every citizen.Visit of Prime Minister Narendra Modi to Jordan, Ethiopia, and Oman
December 11th, 08:43 pm
PM Modi will visit Jordan, Ethiopia and Oman from December 15 – 18, 2025. In Jordan, the PM will meet His Majesty King Abdullah II bin Al Hussein to review the India-Jordan relations. In Ethiopia, the PM will hold discussions with Ethiopian PM Abiy Ahmed Ali on all aspects of India – Ethiopia bilateral ties. During the PM's visit to Oman, both sides will comprehensively review the bilateral partnership and exchange views on various issues.PM Underscores Wisdom, Restraint and Timely Action as pillars of national strength through a Sanskrit shloka
December 11th, 10:38 am
The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today highlighted the enduring value of strategic wisdom, calibrated restraint, and decisive action in safeguarding national interests and advancing India’s long‑term security and development goals.نتائج کی فہرست: روسی فیڈریشن کے صدر کا بھارت کا سرکاری دورہ
December 05th, 05:53 pm
دوسری ریاست کے علاقے میں ایک ریاست کے شہریوں کی عارضی لیبر سرگرمی سے متعلق جمہوریہ ہند کی حکومت اور روسی فیڈریشن کی حکومت کے درمیان معاہدہتیئیسویں بھارت - روس سالانہ سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ بیان
December 05th, 05:43 pm
بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پوتن نے 4 تا 5 دسمبر 2025 کو 23ویں بھارت۔روس سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں بھارت کا سرکاری دورہ کیا۔وزیر اعظم نے رائے پور میں پولیس کے ڈائرکٹر جنرلس / انسپکٹر جنرلس کی 60ویں کل ہند کانفرنس کی صدارت کی
November 30th, 05:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رائے پور میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں پولیس کے ڈائرکٹر جنرلس/انسپکٹر جنرلس کی 60ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔ اس سہ روزہ کانفرنس کا موضوع ہے ’وکست بھارت: سلامتی کے زاویے‘۔وزیراعظم نے جوہانسبرگ میں منعقد جی–20 رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 23rd, 09:46 pm
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی–20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جاپان کی وزیر اعظم محترمہ سنائے تاکائچی سے دو طرفہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات 29 اکتوبر 2025 کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم تاکائچی کی پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔وزیراعظم نے جی 20 سربراہ اجلاس 2025 کے موقع پر اٹلی کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 23rd, 09:44 pm
وزیر اعظم میلونی نے دہلی میں دہشت گردی کے واقعے پر ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے واسطے اٹلی کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔ اس تناظر میں ، دونوں رہنماؤں نے ’دہشت گردی کی مالی اعانت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھارت-اٹلی مشترکہ پہل‘ کو اپنایا ۔ اس پہل کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنا اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور گلوبل کاؤنٹر ٹیرازم فورم (جی سی ٹی ایف) سمیت عالمی اور کثیرجہتی پلیٹ فارم میں تعاون کرنا ہے ۔وزیر اعظم نے جی 20 رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کے موقع پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
November 21st, 10:43 pm
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم ، جناب انتھونی البانیز نے آج جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔ دونوں لیڈروں نے 2020 میں تعلقات کو جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک بڑھانے کے بعد گزشتہ پانچ برسوں میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کے گہرے ہونے اور تنوع پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم البانیز نے ہندوستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے پر اظہار یکجہتی کیا ۔ رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط کرنے کا عہد کیا ۔نئی دہلی میں چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر میں وزیراعظم کے خطاب کامتن
November 17th, 08:30 pm
آج ہم سب یہاں ایک ایسی شخصیت کے اعزاز میں آئے ہیں، جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت میں، صحافت، اظہارِ رائے اور عوامی تحریک کی طاقت کو نئی بلندی عطا کی ہے۔ رام ناتھ جی نے ایک وژنری کے طور پر، ایک ادارہ ساز کے طور پر، ایک قومی کارکن کے طور پر اور ایک میڈیا لیڈر کے طور پرانڈین ایکسپریس گروپ کو صرف ایک اخبار نہیں، بلکہ ایک مشن کے طور پر ہندوستان کے عوام کے درمیان قائم کیا۔ ان کی قیادت میں یہ گروپ ہندوستان کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔ اس لیے اکیسویں صدی کے اس دور میں جب ہندوستان ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، تو رام ناتھ جی کا عزم، ان کی کوششیں اور ان کا وژن ہمارے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ میں انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اس لیکچر میں مدعو کیا اور میں آپ سبھی کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچرسے خطاب کیا
November 17th, 08:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں انڈین ایکسپریس کی جانب سے منعقدہ چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اس منفرد شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جس نے بھارت میں جمہوریت، صحافت، اظہار رائے اور عوامی تحریکوں کی طاقت کو بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ایک دور اندیش، ادارہ ساز، قوم پرست اور میڈیا رہنما کے طور پر جناب رام ناتھ گوئنکا نے انڈین ایکسپریس گروپ کو محض ایک اخبار کے طور پر نہیں بلکہ بھارت کے عوام کے درمیان ایک مشن کے طور پر قائم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ گروپ بھارت کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے اس دور میں، جب بھارت ترقی یافتہ ہونے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جناب رام ناتھ گوئنکا کی وابستگی، کوششیں اور دور اندیشی ایک بڑی تحریک اور الہام کا ذریعہ ہیں۔ وزیر اعظم نے اس لیکچر کے لیے انہیں مدعو کرنے پر انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برس مکمل ہونے پر سال بھر چلنے والی یادگار تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 07th, 10:00 am
وندے ماترم، یہ لفظ ایک منتر ہے، ایک توانائی ہے، ایک خواب ہے، ایک عزم ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ماں بھارتی کی سادھنا ہے، مادر وطن کی عبادت ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ہمیں تاریخ میں لے جاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتماد کو، ہمارے حال کو اعتماد سے بھر دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ نیا حوصلہ دیتا ہے کہ ایسا کوئی عزم نہیں، ایسا کوئی ارادہ نہیں جس کی تکمیل نہ ہو سکے۔ ایسا کوئی ہدف نہیں جو ہم ہندوستانی حاصل نہ کر سکیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے پر ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا
November 07th, 09:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کے ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ‘وندے ماترم’ محض کچھ الفاظ نہیں بلکہ یہ ایک منتر، ایک توانائی، ایک خواب اور ایک پختہ عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ‘ وندے ماترم‘ ماں بھارتی کے تئیں عقیدت اور روحانی جذبہ کو مجسم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے الفاظ ہمیں ہماری تاریخ سے جوڑتا ہے، ہمارے حال کو اعتماد سے بھرتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ یقین کرنے کی ہمت پر ابھارتا ہے کہ کوئی بھی عزم اور کوئی ہدف ہماری دسترس سے باہر نہیں ۔نیا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 01st, 01:30 pm
چھتیس گڑھ کے گورنر جناب رامین ڈیکا جی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا جی، چھتیس گڑھ اسمبلی کے اسپیکر اور میرے دوست جناب رمن سنگھ جی، ریاست کے وزیرِ اعلیٰ جناب وِشنو دیو سائے جی، مرکزی حکومت میں میرے معزز رفیقِ کار جناب توکھن ساہو جی، نائب وزیرِ اعلیٰ جناب وِجے شرما جی، جناب ارون ساؤ جی، ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر جناب چرن داس مہنت جی، اور موجود دیگر معزز وزراء، عوامی نمائندگان، حاضر خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کیا
November 01st, 01:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں چھتیس گڑھ ودھان سبھا کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج چھتیس گڑھ کے ترقیاتی سفر کا سنہری آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر یہ ان کے لیے بہت خوشگوار اور اہم دن ہے۔ انہوں نے اس سرزمین کے ساتھ اپنے گہرے جذباتی بندھن پر روشنی ڈالی ، جو کئی دہائیوں سے پروان چڑھا ہے۔ پارٹی کارکن کے طور پر اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے چھتیس گڑھ میں کافی وقت گزارا اور بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے وژن، اس کی تخلیق کے عزم اور اس عزم کی تکمیل کو مزید یاد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ چھتیس گڑھ کی تبدیلی کے ہر لمحے کے گواہ رہے ہیں۔ جیسا کہ ریاست اپنے 25 سالہ سفر میں ایک اہم سنگ میل پر پہنچ گئی ہے، انہوں نے اس لمحے کا حصہ بننے کے موقع پر اظہار تشکر کیا۔ سلور جوبلی کی تقریبات کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ریاست کے لوگوں کے لیے نئی اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چھتیس گڑھ کے عوام اور ریاستی حکومت کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔وزیر اعظم نے جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کو مبارکباد پیش کی، ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا
October 29th, 01:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کی وزیر اعظم سانے تاکائیچی کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ بات چیت کی ۔کرنول، آندھرا پردیش میں مختلف ترقیاتی پوجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 16th, 03:00 pm
آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنظیر جی، یہاں کے مقبول عام اور محنتی وزیر اعلیٰ جناب چندربابو نائیڈو جی، مرکزی وزیر کے رام موہن نائیڈو جی، چندر شیکھر پیمسانی جی، بھوپتی راجو شری نواسن ورما جی، نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان جی، ریاستی حکومت میں وزیر نارا لوکیش جی، دیگر تمام وزراء حضرات، بی جے پی کے ریاستی صدر پی وی این مادھو جی، تمام اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور بڑی تعداد میں ہمیں آشیرواد دینے کے لیے آئے ہوئے بہنو اور بھائیو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول میں 13,430 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
October 16th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے کرنول میں تقریبا 13,430 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا ، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اہوبلم کے بھگوان نرسمہا سوامی اور مہانندی کے شری مہانندیشور سوامی کو نمن کیا ۔ انہوں نے تمام لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے منترالیم کے گرو شری راگھویندر سوامی سے بھی دعا مانگی ۔منگولیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ میڈیا خطاب کے دوران وزیر اعظم کا بیان
October 14th, 01:15 pm
منگولیا کے صدر چھ سال بعد ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں ، جس سے یہ ایک بہت ہی خاص موقع بن گیا ہے ۔ یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب بھارت اور منگولیا سفارتی تعلقات کے 70 سال اور اسٹریٹجک شراکت داری کے 10 سال کا جشن منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ہم نے ایک مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے ، جس میں ہمارے مشترکہ ورثے ، تنوع اور مضبوط تہذیبی روابط کو اجاگر کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم 8 اور9 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے
October 07th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی8 اور9 اکتوبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم تقریباً3 بجے نوی ممبئی پہنچیں گے اور نئے تعمیر شدہ نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا معائنہ کریں گے۔ اس کے بعدوزیر اعظم تقریباً3:30 بجےنوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلےکا افتتاح کریں گے اور ممبئی میں مختلف پروجیکٹوں کا آغاز اور اور قوم کو وقف بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔