Participants of Viksit Vibrant Village Programme share their experiences with PM Modi

July 26th, 10:27 pm

PM Modi interacts with participants of the Viksit Vibrant Village Programme 2026, as MYBharat volunteers share inspiring stories from India's border villages. Participants recount how the journey transformed their perspectives through interactions with local communities, firsthand experiences of life in border villages and a deeper understanding of the spirit of Ek Bharat, Shreshtha Bharat

وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام 2026 سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 26th, 05:00 pm

آپ سب سے بات کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ آج اس پروگرام میں میرے ساتھ موجود مرکزی کابینہ میں میرے رفیق کار جناب مانسکھ مانڈویہ، محترمہ رکشا کھڈسے اور ملک بھر سے وابستہ میرے تمام نوجوان ساتھیو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’’وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام 2026‘‘ کے شرکاء سے خطاب کیا

July 26th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’’وکست وائبریَنٹ ولیج پروگرام 2026‘‘ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک بھر سے بھرپور شرکت کا ذکر کرتے ہوئے تقریباً 250 اضلاع کی نمائندگی کرنے والے پُرجوش نوجوانوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں باہمی تعاون کا لائحۂ عمل

July 10th, 10:07 am

کھیل، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ یہ دونوں ممالک کی عوام کو قریب لاتے ہیں اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے پہاڑ پور میں صدر دروپدی مرمو کے خاندان کے افراد کے سمادھی استھل پر گلہائے عقیدت پیش کیے

June 20th, 08:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پہاڑ پور کے اسکول کیمپس میں آنجہانی جناب شیام چرن مرمو، آنجہانی جناب لکھن مرمو اور آنجہانی جناب سیپن مرمو کے سمادھی استھل پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

وزیر اعظم نے پہاڑ پور گاؤں کے ایک اسکول کا دورہ کیا، تعلیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی

June 20th, 08:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ پہاڑ پور گاؤں کے ایک اسکول کا دورہ کر کے انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے۔

TMC only abuses, threatens, spreads lies: PM Modi in Barrackpore, West Bengal

April 27th, 12:00 pm

Ahead of the second phase of the West Bengal Assembly elections, Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive rally in Barrackpore, energising the crowd with a powerful and emotive speech. Drawing from history to the present, PM Modi invoked Barrackpore’s legacy as the cradle of India’s first war of independence in 1857, positioning it as a symbol of change once again. “Barrackpore paving way for change in Bengal”, he added.

PM Modi’s high-octane address electrifies Barrackpore

April 27th, 11:30 am

Ahead of the second phase of the West Bengal Assembly elections, Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive rally in Barrackpore, energising the crowd with a powerful and emotive speech. Drawing from history to the present, PM Modi invoked Barrackpore’s legacy as the cradle of India’s first war of independence in 1857, positioning it as a symbol of change once again. “Barrackpore paving way for change in Bengal”, he added.

کابینہ نے اروناچل پردیش کےکاملے، کرا دادی اور کورونگ کومےاضلاع میں 1720 میگاواٹ کے ’کملا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ‘ کی تعمیر کے لیے 26,069.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دی

April 08th, 04:26 pm

1720 میگاواٹ (8 x 210میگاواٹ اور40 x 1میگاواٹ) کی نصب شدہ صلاحیت والے اس پروجیکٹ سے 6870 ایم یو توانائی پیدا ہونے کی امید ہے ۔ پروجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی ریاست اروناچل پردیش میں بجلی کی فراہمی کی حالت کو بہتر بنائے گی ، بڑے پیمانے کی طلب کے انتظام میں مدد کرے گی ، قومی گرڈ کے توازن میں حصہ ڈالے گی اور برہم پتر وادی میں سیلاب کی شدت کو کم کرنے میں بھی فائدے مند ثابت ہوگی۔ کملا ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے علاوہ اروناچل پردیش میں این ایچ پی سی لمیٹڈ کے زیرانتظام دیگر پن بجلی کے منصوبے بھی زیرغور ہیں، جن میں سوبن سری لوئر (2000 میگاواٹ) اور دیبانگ ملٹی پرپز (2880 میگاواٹ) زیرتعمیر ہیں، جبکہ ایٹالین (3097 میگاواٹ) کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کا کنیسٹ سے خطاب

February 25th, 08:20 pm

اس معزز ایوان کے سامنے پیش ہونا میرے لیے بڑے اعزاز اورفخر کی بات ہے۔ میں یہاں ہندوستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ ایک قدیم تہذیب کے نمائندے کے طور پر دوسری قدیم ثقافت سے خطاب کر رہا ہوں۔ میں اپنے ساتھ 1.4 بلین ہندوستانیوں کی مبارکباد اور دوستی، احترام اور شراکت داری کا پیغام لایا ہوں۔

وزیر اعظم کا اسرائیلی پارلیمنٹ-کنیسٹ سے خطاب

February 25th, 08:00 pm

کنیسٹ پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال کنیسٹ کے اسپیکر عالی جناب امیر اوہانہ نے کیا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم عالی جنا ب بنجامن نیتن یاہو، قائد حزب اختلاف عالی جناب یائر لیپڈ اور اسپیکر اوہانہ نے وزیر اعظم کے خطاب سے پہلے پلینری میں بات کی اور ہندوستان اسرائیل تعلقات کے لیے مضبوط دو طرفہ حمایت کا اظہار کیا۔

نتائج کی فہرست: متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا بھارت کا دورہ

January 19th, 08:23 pm

حکومت گجرات، جمہوریہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کی وزارت سرمایہ کاری کے درمیان دھولیرا میں خصوصی سرمایہ کاری خطے کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری تعاون پر لیٹر آف انٹینٹ

مشترکہ بیان: متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا بھارت کا دورہ

January 19th, 08:10 pm

بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے 19 جنوری 2026 کو بھارت کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ گذشتہ دس برسوں میں عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا بھارت کا پانچواں دورہ تھا اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے طور پر بھارت کا تیسرا سرکاری دورہ تھا۔

وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن وی سی کے ذریعے

January 04th, 01:00 pm

آج، کاشی کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر، مجھے آپ سبھی کھلاڑیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور مبارکباد دیتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ قومی والی بال چمپئن شپ آج سے کاشی میں شروع ہو رہی ہے۔ آپ سب کھلاڑی بہت محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ میں پہنچے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کاشی کی زمین پر آپ کی محنت کا امتحان ہوگا۔ ویسے مجھے بتایا گیا ہے کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ سب ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کی بہت خوبصورت تصویر پیش کر رہے ہیں۔ میں اس چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ہاتھوں وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح

January 04th, 12:00 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے وارانسی میں 72ویں قومی والی بال ٹورنامنٹ کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ وارانسی کے رکنِ پارلیمان ہونے کے ناطے وہ تمام کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے وارانسی میں قومی والی بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھلاڑی بے پناہ محنت کے بعد اس قومی ٹورنامنٹ تک پہنچے ہیں اور آنے والے دنوں میں وارانسی کے میدانوں میں ان کی محنت اور صلاحیتوں کا امتحان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 28 ریاستوں کی ٹیمیں یہاں جمع ہوئی ہیں، جو ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ہیں۔ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے چیمپئن شپ کے تمام شرکاء کو مبارکباد اور خیرمقدم کہا۔

وزیر اعظم نے پرگتی کی 50 ویں میٹنگ کی صدارت کی

December 31st, 08:11 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قبل ازیں پروایکٹو گورننس اینڈ ٹائم لی امپلیمنٹیشن پرگتی کے 50ویں اجلاس کی صدارت کی، جو کہ آئی سی ٹی سے تقویت یافتہ، کثیر جہتی پلیٹ فارم ہے۔ یہ موقع وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تعاون پر مبنی، نتائج پر مرکوز حکمرانی کے ایک عشرے پر محیط سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ سنگِ میل اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی پر مبنی قیادت، حقیقی وقت کی نگرانی اور مرکز و ریاست کے مابین مسلسل تعاون نے قومی ترجیحات کو زمینی سطح پر قابلِ پیمائش نتائج میں تبدیل کیا ہے۔

آسام کے نامروپ میں یوریا پلانٹ کی بھومی پوجن کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 21st, 04:25 pm

ساؤلُنگ سوکافا اور مہاویر لَسِت بورفُکن جیسے جانبازوں کی یہ دھرتی، بھیمبر دیوری، شہید کُسل کوور، موران راجہ بودوسا، مالتی میم، اندرا میری، سورگ دیو سروانند سنگھ اور ویرانگنا ستی سادھنی کی یہ سرزمین—میں اُوجنی آسام کی اس عظیم مٹی کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے امونیا یوریا کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا

December 21st, 12:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے ڈبرو گڑھ میں نامروپ میں آسام ویلی فرٹیلائزر اینڈ کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے امونیا یوریا کھاد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ یہ چاولونگ سکھاپا اور مہاویر لچیت بورفوکن جیسے عظیم ہیروز کی سرزمین ہے۔ انہوں نے بھمبر دیوری، شہید کشل کنور، مورن کنگ بودوسا، مالتی میم، اندرا میری، سوارگدیو سربانند سنگھ، اور بہادر ستی سدھانی کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اوجانی آسام کی مقدس مٹی، بہادری اور قربانی کی اس عظیم سرزمین کے سامنے جھکتے ہیں۔

شری سنستھان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 28th, 03:35 pm

پرتگالی جیووتم مٹھاچیہ ،سگوویہ بھکتانک، آنی انویایانک، موگاچو نمسکار!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا

November 28th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گووا میں شری سمستان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مقدس موقع پر ان کا دل گہرے سکون سے بھر گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بزرگوں کی موجودگی میں بیٹھنا بذات خود ایک روحانی تجربہ ہے۔جناب مودی نے کہا کہ یہاں موجود بے شمار عقیدت مندوں کی موجودگی اس مٹھ کی صدیوں پرانی زندہ طاقت کو مزید بڑھا رہی ہے اور آج کی اس تقریب میں عوام کے درمیان موجود رہنے کو وہ خود ایک سعادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں آنے سے پہلے انہیں رام مندر اور ویر وِٹھل مندر کے دورے کا شرف حاصل ہوا اور وہاں کا سکون و ماحول اس تقریب کی روحانیت کو مزید گہرا کر گیا ہے۔