بھگوان بدھ سے وابستہ پوتر پپرہوا باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا انگریزی متن

January 03rd, 12:00 pm

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت جی، جناب کرن رجیجو جی، جناب رام داس اٹھاولے جی، جناب راؤ اندرجیت جی، دلّی کی وزیر اعلیٰ کی پہلے سے مقررہ کوئی مصروفیت تھی اور اُنھیں واپس جانا پڑا، دلّی حکومت کے تمام معزز وزرا، دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب سکسینہ جی، معزز سفارتی برادری کے ارکان، بدھ مت کے جید اسکالر، دھمّا کے پیروکارو، معزز خواتین و حضرات۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھگوان بدھ سے منسوب مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا

January 03rd, 11:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے رائے پتھورا ثقافتی کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش، جس کا عنوان ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ ہے، کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 125 برس کے طویل انتظار کے بعد بھارت کا ورثہ واپس لوٹا ہے، بھارت کی تہذیبی میراث واپس آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج سے بھارت کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کے دیدار کر سکیں گے اور ان کی برکتیں حاصل کریں گے۔ جناب مودی نے اس مبارک موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدھ مت کی روایت سے وابستہ بھکشو اور دھرم آچاریہ بھی اس تقریب میں موجود ہیں اور ان کے تئیں اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو نئی توانائی عطا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سن 2026 کے بالکل آغاز میں منعقد ہونے والی یہ مبارک تقریب نہایت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بھگوان بدھ کی برکتوں سے سال 2026 دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کا نیا دور لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس مقام پر یہ نمائش منعقد کی گئی ہے، وہ بذاتِ خود خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قلعہ رائے پتھورا کا یہ مقام بھارت کی شاندار تاریخ کی سرزمین ہے، جہاں تقریباً ایک ہزار سال قبل اس وقت کے حکمرانوں نے مضبوط اور محفوظ فصیلوں سے گھرا ہوا ایک شہر آباد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی تاریخی شہر کے احاطے میں تاریخ کا ایک روحانی اور مقدس باب شامل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 12th, 04:54 pm

آج وگیان بھون ہندوستان کے سنہری ماضی کی نشاۃ ثانیہ کا گواہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا۔ اور آج اتنے کم وقت میں ہم گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے منسلک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے۔ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے جا رہا ہے۔ ہزاروں نسلوں کا غور و فکر، ہندوستان کے عظیم بزرگوں، آچاریوں اور اسکالروں کی تفہیم اور تحقیق، ہماری علمی روایات، ہماری سائنسی وراثت، ہم انہیں گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے جا رہے ہیں۔ میں اس مشن کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

September 12th, 04:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وگیان بھون آج بھارت کے سنہرے ماضی کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صرف چند دن پہلے ہی انھوں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا اور اتنے کم وقت میں گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ جناب مودی نے بتایا کہ مشن سے وابستہ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے، وزیر اعظم نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے ہزاروں نسلوں کی فکری میراث کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے علم، روایات اور سائنسی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے عظیم سنتوں، آچاریوں اور اسکالرز کی حکمت اور تحقیق کا اعتراف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ان وراثتوں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس مشن کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 11th, 11:00 am

اسٹیج پر تشریف فرمااتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، موجود وزراء، دیگرعوامی نمائندے، بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر بھائی چودھری اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے کےلیے آئےمیرے اہل خانہ کے سبھی لوگ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

April 11th, 10:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے بنارس سے اپنے گہرے تعلق کو اجاگر کیا اور اہلِ علاقہ و خاندان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں آشیرواد دیا اور بے پناہ محبت و حمایت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت کے مقروض ہیں اور بنارس ان کا ہے اور وہ بنارس کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہنومان جنم اتسو ہے اور انہیں اس مناسبت سے بنارس میں سنکٹ موچن مہاراج کی زیارت کا موقع ملا،جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنومان جنم اتسو سے قبل، بنارس کے لوگ ترقی کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم 11اپریل کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

April 09th, 09:43 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 اپریل کو اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 11 بجے وارانسی جائیں گے اور 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔ وہ ایک عوامی اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔

تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 14th, 08:30 am

تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے اس ایڈیشن میں آپ سب کے ساتھ جڑنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ بھارت، جاپان اور تھائی لینڈ کے کئی ممتاز ادارے اور شخصیات اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ میں ان سب کی محنت کی تعریف کرتا ہوں اور تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

تھائی لینڈ میں سمواد پروگرام کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا بیان

February 14th, 08:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ میں منعقدہ سمواد پروگرام کے دوران ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے تھائی لینڈ میں سمواد کے پروگرام میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ، اور اس تقریب کو ممکن بنانے کے لیے ہندوستان ، جاپان اور تھائی لینڈ کے ممتاز اداروں اور افراد کی تعریف کی ۔ انہوں نے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی ۔

بین الاقوامی ابھیدھم دیوس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 17th, 10:05 am

وزیر ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت جی، اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو جی، بھنتے بھدنت راہل بودھی مہاتھیرو جی، قابل احترام چانگچپ چھودین جی، مہاسنگھ کے تمام معزز اراکین، معززین، سفارتی برادری کے اراکین، بدھ مت کے اسکالرز، دھّم کے پیروکار، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا

October 17th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی ابھیدھم دیوس منانے اور پالی کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔ ابھیدھم دیوس ، ابھیدھم کی تعلیم کے بعد آسمانی دائرے سے بھگوان بدھ کے نزول کی یاد مناتا ہے۔ پالی کو ایک کلاسیکی زبان کے طور پر حال ہی میں تسلیم کرنے سے اس سال کے ابھیدھم دیوس کی تقریبات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ابھیدھم پر بھگوان بدھ کی تعلیمات اصل میں پالی زبان میں دستیاب ہیں۔

اتر پردیش کےوارانسی میں سَوروِید مندر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 18th, 12:00 pm

آج کاشی میں میرے قیام کا دوسرا دن ہے۔ ہمیشہ کی طرح، کاشی میں گزرا ہر لمحہ اپنے آپ میں شاندار ہے، حیرت انگیز تجربات سے بھرا ہوا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا، دو سال پہلے ہم اکھل بھارتیہ ویہنگم یوگ سنستھان کی سالانہ تقریب میں اسی طرح یکجا ہوئے تھے۔ مجھے ایک بار پھر ویہنگم یوگ سنت سماج کی صد سالہ تقریبات کے تاریخی پروگرام میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ ویہنگم یوگ سادھنا کے اس سفر نے اپنا 100 سال کا ناقابل فراموش سفر مکمل کر لیا ہے۔ مہارشی سداپھل دیو جی نے پچھلی صدی میں علم اور یوگ کی روشنی کی امر مشعل روشن کی تھی۔ ان سو سالوں کے سفر میں، اس امر مشعل نے ملک اور دنیا کے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر یہاں 25 ہزار کنڈیا سَوروید گیان مہایگیہ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس مہایگیہ کی ہر قربانی ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو مزید مستحکم کرے گی۔ اس موقع پر میں مہارشی سداپھل دیو جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور پوری عقیدت کے ساتھ ان کے تئیں اپنے دلی جذبات کو نذر کرتا ہوں۔ میں ان تمام سنتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو اپنے گرو کی روایت کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کے وارانسی میں سُوَر ویدمہامندر کا افتتاح کیا

December 18th, 11:30 am

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج ان کے دورہ کاشی کا دوسرا دن ہے اور کاشی میں گزرا ہر لمحہ بے مثال تجربات سے لبریز ہے۔ دو سال قبل اکھل بھارتیہ وہنگم یوگ سنستھان کی سالانہ تقریبات کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس سال کی صد سالہ تقریبات کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہنگم یوگ سادھنا نے سو سال پر مشتمل ناقابل فراموش سفر کو پورا کیا ہے۔ انہوں نے پچھلی صدی میں علم اور یوگ کے تئیں مہارشی سدافل دیو جی کے تعاون پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس کی روحانی روشنی نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ اس مبارک موقع پر وزیر اعظم نے 25,000 کنڈیا سُوَوید گیان مہایگیہ کے انعقاد کا ذکر کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مہایگیہ کی ہر پیشکش وِکست بھارت کے عزم کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مہارشی سدافل دیو جی کے سامنے سر جھکایا اور ان تمام سنتوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ان کے وژن کو آگے بڑھایا ہے۔

جی20 ثقافتی وزرا کے اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 26th, 10:15 am

وارانسی میں میں آپ کا استقبال ہے، جسے کاشی بھی کہا جاتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ وارانسی میں اجلاس کر رہے ہیں، جو میرا پارلیمانی حلقہ ہے۔ کاشی صرف دنیا کا قدیم ترین زندہ شہر نہیں ہے۔ یہاں سے کچھ دور سارناتھ ہے، جہاں بھگوان بدھ نے اپنا پہلا خطبہ دیا تھا۔ کاشی کو ’علم، مذہب، اور سچائی‘ کا شہر کہا جاتا ہے - علم، فرض اور سچائی کا خزانہ۔ یہ واقعی ہندوستان کا ثقافتی اور روحانی دارالحکومت ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ نے اپنے پروگرام میں گنگا آرتی دیکھنے، سارناتھ جانے اور کاشی کے پکوانوں کا ذائقہ چکھنے کے لیے کچھ وقت رکھا ہوگا۔

وزیر اعظم نے جی 20 ثقافتی وزرا کے اجلاس سے خطاب کیا

August 26th, 09:47 am

وزیر اعظم نے وارانسی میں معززین کا خیر مقدم کیا، جسے کاشی بھی کہا جاتا ہے، اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ جی 20 ثقافتی وزرا کی میٹنگ یہاں ہو رہی ہے کیونکہ یہ شہر ان کا پارلیمانی حلقہ ہے۔ کاشی کو قدیم ترین زندہ شہروں میں سے ایک کے طور پر ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قریب ہی موجود سارناتھ شہر کا ذکر کیا جہاں بھگوان بدھ نے اپنا پہلا خطبہ دیا تھا۔ ”کاشی کو علم، فرض اور سچائی کے خزانے کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ واقعی ہندوستان کا ثقافتی اور روحانی دارالحکومت ہے“، وزیر اعظم نے تبصرہ کیا اور مہمانوں کو گنگا آرتی پروگرام کا مشاہدہ کرنے، سارناتھ کا دورہ کرنے اور کاشی کے پکوانوں کا ذائقہ چکھنے کی کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔

گلوبل بدھسٹ سمٹ، دہلی میں وزیر اعظم کے افتتاحی خطاب کا متن

April 20th, 10:45 am

پروگرام میں موجود مرکزی کابینہ کے ممبر جناب کرن رجیجو، جی کشن ریڈی جی، ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل، ملک و بیرن ملک سے یہاں آئے اور ہمارے ساتھ جڑے تمام محترم بھکشو صاحبان، دیگر صاحبان، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں عالمی بدھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا

April 20th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے ہوٹل اشوک میں عالمی بدھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے تصویری نمائش سے گزرتے ہوئے مہاتما بدھ کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ انہوں نے اُنیس(19) نامور راہبوں کو بھکشو کے لباس (چھوار دانا) بھی پیش کیے۔

نیپال میں 2566 ویں بدھ جینتی اور یوم لمبنی 2022 کی تقریب سے وزیر اعظم کا خطاب

May 16th, 09:45 pm

مجھے ماضی میں بھی ویشاکھ پورنیما کے دن بھگوان بدھ سے جڑے روحانی مقامات پر جانے کا موقع ملتا رہا ہے۔ اور آج بھارت کے دوست نیپال میں بھگوان بدھ کی مقدس جائے پیدائش لمبنی آنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

لمبنی، نیپال میں بدھ جینتی تقریبات

May 16th, 03:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لمبنی ، نیپال میں انٹر نیشنل کنونشن سنٹر اور میڈیٹیشن ہال میں 2566 ویں بدھ جینتی تقریبات میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ نیپال کے وزیر اعظم عزت مآب شیر بہادر دیوبا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر آرزورانا دیوبا بھی تھیں۔

وزیراعظم نے کیدارناتھ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھااور قوم کے نام وقف کیا

November 05th, 10:20 am

و زیراعظم جناب نریندر مودی نے کیدارناتھ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیادرکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔