وزیراعظم 12اگست کو مدھیہ پردیش کاد ورہ کریں گے

August 10th, 04:50 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی 12اگست 2023 کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ دن میں تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر وہ ساگر ضلع پہنچیں گے جہاں پر وہ سنت شیرومنی گرودیو شری روی داس جی میموریل استھل کا بھومی پوجن کریں گے۔ اس کے بعد 3 بج کر 15 منٹ پر وزیراعظم دھانا میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے جہاں پر وہ سنت شیرومنی گرودیو شری روی داس جی میموریل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔